16.10.2026, 04:01pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » ڈاکٹر نگہت نسیم
 

مسجد اب اللہ کی نہیں ، سُنی، شیعہ ، بریلوی ہے ۔ از۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
25.09.2014, 03:04am , جعمرات (GMT+1)

نگہت نسیم ۔سڈنی

مندرجہ بالا درد مندانہ تحریر فیس بک پر معروف شاعر اور ادیب خرم خلیق نے چسپاں کی ہے جسے پڑھنے کے بعد مجھے یہ قلمی نوحہ تحریر کرنا پڑ رہا ہے

بھائی خرم خلیق آپ نے جس دردمندی سے اس تکلیف دہ اور دل شکن موضوع کو چھیڑا ہے میں خود بھی اس پر بارہا مختلف فورمز پر احباب سے بات کر چکی ہوں ۔ آپ تو مجھے بخوبی جانتے ہیں لیکن شاید یہاں گفتگو کرنے والے مجھ سے پوری طرح واقف نہ ہوں ، اس لیئے کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچنے کی خاطر اپنے احباب کو یہ بتانا چاہونگی کہ مجھے اپنے اہل سنت ہونے پر فخر ہے ۔ اور میں اہل سنت اس لیئے ہوں کہ اللہ کے حبیب کی اس سنت کو نبھا رہی ہوں کہ " حسین مجھ سے ہے اور میں حسیبن سے ہوں " اور : جس نے حسین سے محبت کی اس نے مجھ سے کی اور جس نے مجھ سے کی اس نے خدا سے کی اور جس نے حسین کو تکلیف پہنچائی اور جس نے مجھے پہنچائی اس نے خدا کو پہنچائی " ۔۔۔۔

میں ایسے کسی فرد کو صاحب ایمان سمجھتی ہی نہیں ہوں کہ جو اللہ کے رسول سے تو محبت کرے لیکن آل رسول سے نہ کرے ۔ مجھے اپنے اہل سنت سے بھی زیادہ فخر آل رسول کی اس محبت پر ہے جس کا بیج انہوں نے خود اپنے ہاتھوں سے میرے دل میں بویا ۔ آج کا دور ان لوگوں کے لیئے بے حد سود مند دور ہے جو کسی اصول کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں ۔ جبکہ اسلام ایک اصول ہے اور اسی اصول پر پوری کائیانت کے اصولوں کی عمارت کھڑی ہے ۔مفادات کی اس دنیا میں شاید ہی کوئی اس کینسر سے محفوظ رہ سکا ہو ۔ لیکن مجھ آپ جیسے خوش نصیب جو اپنی بات کو کسی مفاد کے بغیر کھول کر بیان کرتے ہیں وہ مولا علی کرم اللہ وجہہ کے بقول یہ جہاد کی اعلی ترین شکل ہے ۔ جو جہاد بالنفس کے بعد جہاد بالقلم ہے ۔

امام بارگاہوں کو آگ لگا دینے سے آل رسول کا نام تو ختم نہیں ہو سکتا ۔۔ ہاں یزیدی فکر کے لوگوں کی پہچان ضرور ہو جاتی ہے ۔ بات کومختصر کرتے ہوئے کہوں کہ اس میں سب سے اہم کردار مسجد ، منبر، اور عالم دین کا ہے ۔۔ مگر یہ کہتے ہوئے کلیجہ پھٹتا ہے کہ مسجد تو اب سنی ، شعیہ ، بریلوی اور حنفی کی ہے ۔۔ اللہ کی نہیں ہے ۔ منبر رسول علماء اور حق کہنے والوں کا نہیں بلکہ اداکاروں اور دین فروشوں کا ہے ۔ یون لگتا ہے جیسے علماء ہمارے درمیان سے اٹھ گئے ہیں۔ اس پر مزید تکلیف یہ کہ مسلم و مومن کی قیادت کرنے والے حرص و لالچ کے بندے بن گئے ہیں ۔ ان کی بھی نظریں ایوان اقتدار پر ہے ۔ انہوں نے دین کو سیاست عمومی بنا رکھا ہے ۔

مجھے یہ کہنے میں کوئی باک نہیں کہ مسالک کے درمیان نفرتوں کے بیج ایسے ہی دین فروش مولویوں نے بوئے ہیں ۔ ان کے لیئے عبا ، قبا اور دستار ایک وردی ہے اور انہوں نے معصوم اور کم علم مسلم و مومن کو شاہ دولے کے چوہوں کی طرح اپنا زہنی غلام بنا رکھا ہے ۔ ایسے مولویوں اور ملاؤں سے بھی زیادہ قصور عام مسلمان کا ہے جو ماں باپ کا فاتحہ دینے لیئے بھی اور نذر نیاز دینے کے لیئے بھی ان ہی کے مرہون منت ہے ۔

تقاضا وقت کا ہے کہ ہم میں سے ہر فرد کو اپنے دینی علم میں اضافہ کرنا ہوگا ۔ اپنے بچوں کو رسول پاک کے ساتھ ساتھ آل رسول کی محبت کا درس دینا ہو گا ۔۔ شعیہ اور سنی کی بجائے مسلمان بن کر سوچنا ہو گا ۔

اسلام اتحاد کا نام ہے نفاق کا نہیں ۔ اسلام محبت کے خمیر سے اٹھایا گیا ہے نفرت سے نہیں۔ اسلام میں ہر فرد اپنے اپنے مقام پر ایک قائد اور سفیر ہے ۔ اور آخر میں یہ بات بھی کہنا چاہونگی کہ جس قیادت کو احتساب کا خوف نہ ہو وہ قیادت خود پرست ، بے رحم اور عوام کش بن جاتی ہے ۔ اور ایسا رویہ نظام حسینی کی بجائے نظام یزیدی کا نمائیندہ ہوتا ہے ۔ ایسے قائدین کا احتساب مجھے اور آپ کو ہی نہیں بلکہ ہم سب کو کرنا ہے ۔ عالم دین کا احترام اور عزت ہم پر واجب ہے لیکن شیر کی کھال پہنے ہوئے گیدڑ پر بھی نظر رکھنی ہے ۔


:دیگر مضامین
(07.09.2014) چودھری نثار علی خان مان جاہیئے آپ ہار گئے ، از۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(02.09.2014) مضطرب پاکستان کا پرسکون اور گمشدہ صدر۔ از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم
(01.09.2014) دوسروں کو غلط ثابت کرنے کی بجائے اپنے اندر جھانکیں۔از۔ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔۔۔ اشاعت مکرر
(18.07.2014) او مائی گوڈ ۔۔اب مسلمانوں کا کیا ھو گا ؟ ۔از:‌ ڈاکٹر۔نگہت نسیم
(14.07.2014) طاقت نظریے کو کبھی شکست نہیں دے سکتی ۔ از:‌ ڈاکٹر نگہت نسیم
(08.07.2014) سب مل کے مسلماں کہو 'داعش' پہ ہو لعنت ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(19.06.2014) وطن عزیز پاکستان یوں لگتا ہے کہ آفات اور بلاؤں کی زد میں ہے۔از۔ڈاکٹر نگہت نسیم
(11.06.2014) غور کیجئے کہ ہم مسلمانوں کو زوال کا سامنا کیوں ہے؟... از.... ڈاکٹر نگہت نسیم
(12.05.2014) اتحاد بین المسلمین کے دشمن کون ہیں اور کیوں ۔۔۔۔ ؟ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(11.04.2014)  طالبان سے زیادہ مسیحا ڈاکٹرز بے گناہوں کو مار رہے ہیں ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(28.03.2014) محبت ہشت پہلو ہے ۔۔۔۔۔ ۔۔ از ؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(05.03.2014) مسلمان ممالک میں احتجاج اور مذاکرات ۔۔۔۔از۔۔۔۔ڈاکٹر نگہت نسیم
(03.02.2014) کتابوں ، درختوں ، بلیوں اور جھیلوں سے پیار کرنے والا " امجد شیخ "
(31.12.2013) دہشتگردی ختم کرنے والے ہی دہشت گرد ہیں ماں۔۔۔اشاعت مکرر۔۔۔ ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(03.12.2013)  کس جا کو وطن کہوں ۔۔۔۔ ؟ از“ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(28.11.2013) ایک دوسرے کوکافر کہنے کی روش آخر کب تک؟ دوسری قسط ۔از؛ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(25.11.2013) ایک دوسرے کوکافر کہنے کی روش آخر کب تک؟پہلی قسط ۔از؛ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(15.11.2013) میرا سلام لیجئے ۔۔ حسین ابن علی ۔۔۔ ڈاکٹرنگہت نسیم ۔سڈنی
(14.11.2013) کربلا اسلام کی پائیندگی کا نام ہے ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم۔ سڈنی
(18.10.2013) اسلام علم کی نشانی اور مسلمانوں کی اکثریت جہالت کی نمائیندہ ؟ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں