14.10.2026, 05:54pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

بولی وڈ کی خواتین عریانیت میں سر فہرست ہیں: اقوام متحدہ
09.09.2015, 07:20am , بدھ (GMT+1)

اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عریانیت کے ذریعے اپنی فلموں کی تشہیر میں بولی وڈ فلم انڈسٹری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ 'میڈیا میں جنس' کے عنوان کے تحت یہ مطالعہ اقوام متحدہ کے تعاون سے جینا ڈیوس انسٹی ٹیوٹ نے کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق بولی وڈ فلموں میں 35 فیصد خواتین کے کرداروں میں کسی نہ کسی حد تک عریانی کا پہلو نمایاں ہوتا ہے۔ 

فلموں کی تشہیر کیلئے خواتین کو بے باک انداز میں پیش کرنے کا رجحان دنیا کی تمام فلم انڈسٹریز میں سب سے زیادہ ہے۔ یہاں خواتین کو مثبت انداز میں پیش کرنے کا رجحان انتہائی کم ہے، رپورٹ کے مطابق خواتین دنیا بھر کی آبادی کا نصف ہیں لیکن اس کے باوجود بولی وڈ فلموں میں ایک تہائی سے بھی کم کردار خواتین کو دیے جاتے ہیں جو کہ ایک واضح تقسیم ہے۔

 ہندوستان کے علاوہ امریکا اور برطانیہ کے اشتراک سے بننے والی فلموں میں خواتین کو اہم کردار دینے کا تناسب 23.6 فیصد جبکہ بولی وڈ فلموں میں 24.9 فیصد ہے حتیٰ کہ برطانیہ، برازیل اور جنوبی کوریا میں بھی خواتین کو اہم کرداروں میں پیش کئے جانے کا تناسب 35 سے 38 فیصد ہے۔ خواتین کو فلموں میں شارٹ کپڑوں میں پیش کرنے کے اعتبار سے بولی وڈ فلم انڈسٹری آسٹریلیا اور جرمنی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے اور بولی وڈ میں جنسی طور پر پرکشش خواتین کو پیش کئے جانے کا رجحان 25.2 فیصد ہے۔

 بولی وڈ میں خواتین اداکار 35 فیصد کرداروں میں انتہائی بولڈ مناظر پکچرائز کراتی ہیں، اس کے علاوہ بولی وڈ فلم انڈسٹری میں خواتین ڈائریکٹرز، مصنف اور پروڈیوسرز کا تناسب بھی بہت کم ہے۔ بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

:دیگر مضامین
(05.09.2015) ذہانت اور عمر کے درمیان 95 فیصد تعلق جینیاتی تھا۔ ایک تحقیق
(03.09.2015)  پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ دو لاکھ بچے محنت مزدوری کرنے پر مجبور
(01.09.2015) رتُی جناح زندگی میں بھی تنہا رہیں اور موت کے وقت بھی ۔ اشاعت مکرر
(30.08.2015) نایاب ترین پرندے کی نسل معدومی کے خطرے کا شکار ہے
(24.08.2015) تحریک آزادی پاکستان کا سفر۔تصاویر کی زبانی۔حصہ اول
(16.08.2015) تحریک آزادی پاکستان کا سفر۔تصاویر کی زبانی۔حصہ دوم
(14.08.2015) اقبال نے جو دیکھا تھا سپنا بن گیا پاکستان  ۔ نیاز احمد انصاری فرانس
(09.08.2015) کیا یہ انسانی ڈھانچہ آج سے 6500 سال قبل حضرت نوح علیہ السلام کا ہے۔
(06.08.2015) پانی پر بیٹھی عورتیں نہ ڈوبتی ہیں اور نہ ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(04.08.2015) فرخندہ رضوی سادگی اور سچائی کی علمبردار ۔ از۔ شاہین اشرف علی
(02.08.2015) بحریہ ٹاؤن کا ملک ریاض: کلرک سے کھرب پتی بن گیا۔ کیسے؟۔
(31.07.2015)  ڈینش اردو حلقے میں بهی ایک  "" لوکی"" ہے ۔۔۔۔ کون؟
(27.07.2015) امریکی آرٹسٹ نے مونگ پھلیوں سے وہ وہ شاہکار تخلیق کیے ہیں
(25.07.2015) جہنم کی آگ میں بھی مسکرانے والی ارواح۔ ناہید اختر چٹھہ
(21.07.2015) رمضان میں گزشتہ دس سال کی فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
(18.07.2015) دوستوں کی عید اور آپس کی مبارکبادیں ۔۔از : ڈاکٹر نگہت نسیم
(17.07.2015) ہماری عیدیں ۔۔۔مظہرِ اِتحاد یا علامتِ اِنتشار؟۔۔۔۔ از ۔۔۔ عزیز بلگامی
(16.07.2015) آج کا انتخاب۔شب قدر کو رمضان کی آخری طاق راتوں میں تلاش کرنا
(15.07.2015) خود شناسی کے لیئے ماہ رمضان سب سے افضل ہے ۔۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(13.07.2015) مخدومۂ دارین سیدہ خدیجۃالکبریٰ (س) تاریخ سازخاتون



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں