14.10.2026, 07:44pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

شہادت حضرت مسلم بن عقیل پر امام زمانہ کو پرسہ ۔۔۔۔معصومہ شیرازی
27.10.2014, 08:15am , سوموار (GMT+1)

سید اکمل حسین لندن

نبی زادی۔۔۔!

حرا کی سرمی آنکھیں

پیمبر کے بدن سے پھو ٹتی کرنوں سے خیرہ ہو رہی ہیں

یتیمی کی عبا میں ایک آسودہ تبسم زیرلب تیری بشارت ورد کرتا ہے۔

فضا میں دور تک پھیلی ہوی تازہ گلابوں کی مہک

نور پیمبر کو تلاوت کر رہی ہے

حراکا سرمی چہرہ فرشتوں کے مہکتے لمس کو محسوس کرتا ہے۔

نبی زادی۔۔۔!

تیرا نور معظم تخت طوبی سے اتر کر دھیرے دھیرے

قلب احمد کا اجالا بن رہا ہے۔

حرا کی محرم اسرار آنکھوں میں بلا کی بیکرانی ہے۔۔

نبی زادی۔۔! 

ترے نور مطہر کا اجالا اک نیے منظر میں ڈھلتا ہے

تری آنکھیں

پیمبر کے دمکتے،صورت مہتاب دلآویز چہرے پر

ابھرتے زخم گنتی ہیں۔

تری دلگیر آہوں سے پیمبر کا کلیجہ کٹنے لگتا ھے۔

نبی زادی۔۔۔!

ترے آنسو فرشتوں کو رلاتے ہیں۔

سر شعب ابی طالب

مصایب کے الاوو کی تپش اور چار جانب جہل زادوں کی عداوت کا دھواں پھیلا ہوا ھے۔

شرف کی داستاں لکھتا خدا منظر بدلتا ھے

شہنشاہ عرب تخت رسالت سے کھڑے ہو کر 

تری تکریم کرتا ھے۔

سر عرش علی رب جہاں تطہیر کی آیت 

لب جبریل کی زینت بناتا ہے۔

تری عصمت بڑھاتا ہے۔

ہوا تیری ثنا کا اسم اعظم گنگناتی ہے

فرشتوں کے سنہرے ریشمی پر تیری چوکھٹ چوم لیتے ہیں

نبی زادی۔۔!

سواد ہجر کی دلسوز آہٹ پھر ترے دل پر 

نیے خنجر چلاتی ہے۔

قضا کے سرد ہاتھوں پر تری مادر کا لاشہ ہے۔

جدایی کا کڑا لہجہ نیا نوحہ سناتا ہے

نبی زادی۔۔

کہانی پھر نیی کروٹ بدلتی ھے 

قیامت خیز منظر ہے

پیمبر کی اداسی سے بھری نمناک آنکھوں میں

تری فرقت کے آنسو جھلملاتے ہیں

تری جانب بڑی حسرت سے تکتی نیم وا آنکھیں

تری دلگیر آہیں اور بلکتی شام تنھایی

پس منظر میں عزراییل کا لرزیدہ لہجہ

اور ہوا کی ماتمی سرگوشیاں دل چیر دیتی ہیں

شب غربت کف افسوس ملتی ہے

دیار ہجر کی تیرہ شبی کچھ اور بڑھتی ہے

نبی زادی۔۔۔

ترے بےتاب لہجے میں جدایی کے سخن شہر پیمبر کیوں نہ سن پایا؟

ترے زخمی کلیجے کو کویی مرہم نہ مل پایا

تری صبت علی کی صداووں سے مورخ کا ںپ اٹھتا ہے

لہو روتی ہے بیت الحزن کی دلگیر تنہایی۔

نبی زادی۔۔

ترا مغموم چہرہ پھر سر منبر ابھرتا ھے

عجب تاثیررکھتا ہے ترا ذوق مسیحایی

تجھے افکار کی بخیہ گری کے رمز آتے ہیں

سر منبر

الہی ذوق کو تقسیم کرتا جاوداں لہجہ

شباہت میں پیمبر کا دمکتا دلنشیں پیکر

ترے لفظوں میں موجیں مارتا کوثر

ثنا کے سیپ سے وحدت کے موتی چن رہا ھے

رسالت کی روپہلی صبح صادق 

خاک زادوں سے مخاطب ھے

ولایت کے سخن تیرے وسیلے سے ا

الہی عدل کا میزان بنتے جا رہے ہیں

ترے ارفع سخن انسانیت کے ذیل میں

پوری کتاب بندگی تحریر کرتے ہیں

نبی زادی۔۔

در جود و سخا کو ورد کرتا وہ گراں تحفہ

جسے لطف پیمبر نے ترا ورثہ بنایا تھا

تجھے کیونکر نہ مل پایا؟

زمانے نے شقاوت کا پرانا درس دھرایا

نبی زادی۔۔

تری گمنام بےسایہ لحد

اجر رسالت سے خیانت کا تسلسل ہے۔۔۔

نبی زادی۔۔۔

ترے جلتے ہوے در کا دھواں لے کر خیانت کار نسلیں 

میرے گھر تک آن پہنچی ہیں

مدد یا یوسف زہرا عج

مدد یا یوسف زہرا عج


:دیگر مضامین
(26.10.2014) عزاداری : زنجیر زنی قمہ زنی ۔از؛ آغاسیدعبدالحسین بڈگامی
(20.10.2014) ‎جگنو انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سہیل لون کے اعزاز میں ایک شام
(19.10.2014) تاریخی عمارتوں کی صفائی کی مہم حسین آباد گھنٹہ گھر سے شروع
(18.10.2014) یہاں ایسے علاقے ہیں کہ جہاں عورت کو جانور سے بھی کم درجہ دیا جاتا ھے
(14.10.2014)  محفل عباس برمنگھم میں ایک محفل غدیر منعقد کی گئی۔ سید اکمل
(10.10.2014) نو اکتوبر کو ہر سال ڈاک کا عالمی دن منایا جا تا ہے
(08.10.2014) مسجد اقصیٰ کی لائبریری دنیا بھر میں اسلامی نسخوں کا اہم ترین مراکز ۔کشور مصطفیٰ
(05.10.2014) سفارت خانہ پاکستان کویت میں عید ملن کی شاندار تقریب
(28.09.2014) معمر افراد کی تعداد میں2050تک3گنا اضافے کاامکان، تحقیقاتی رپورٹ
(24.09.2014) برقع یا بکینی: مغرب میں ایک مسلم لڑکی کی الجھن ۔۔از۔ ماہ پارہ صفدر
(22.09.2014) اس سال جون سے اگست کرہٴ ارض کے ریکارڈ گرم ترین درجہٴحرارت کے مہینے
(22.09.2014) بھارت کی آدھی سے زیادہ آبادی غربت میں زندگی گزارتی ہے۔ایک رپورٹ
(15.09.2014) جمہوری معاشروں میں پرامن احتجاج عوام اور سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے
(14.09.2014) لندن سے سیالکوٹ براستہ دبئی ۔ قلم کار فرخندہ رضوی کا پہلا مختصر سفرنامہ ۔ دوسری قسط
(31.08.2014) ویسے اگر ''نوشتہ دیوار'' کے معنی نہیں معلوم تو اسے پڑھیں
(29.08.2014) لندن سے سیالکوٹ براستہ دبئی ۔ قلم کار فرخندہ رضوی کا پہلا مختصر سفرنامہ
(27.08.2014) برسلز میں لاکھوں بگونیا پھولوں سے تیار کردہ قالین نمائش کیلئے پیش کیا گیا
(22.08.2014)  اردو کی نامور افسانہ نگار اور ناول نگار قرة العین حیدر کا یوم وفات
(20.08.2014) پاکستان بزنس کونسل اورھلپ ڈیسک کا جشن آزادی۔ رپورٹ ۔ طارق اقبال
(18.08.2014) جرمنی میں ؛ہم ہیں پاکستان؛ کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں