16.10.2026, 06:43am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

خطرناک اور خوفزدہ کرنے والا ایبولا وائرس کیا ہے؟ ۔۔ تحریر۔ محمد فیصل
11.10.2014, 08:37am , ہفتہ (GMT+1)

محمد فیصل
مغربی افریقا میں ایبولا وائرس سے متاثر ہونے والے 70 فیصد افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور یہ تعداد گذشتہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مزید اقدامات نہ کیے گئے تو نومبر تک متاثرین کی تعداد 20 ہزار ہو جائے گی۔امریکی اندازے کے مطابق بدترین صورت حال میں جنوری 2015 تک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ تک پہنچنے کا احتمال ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس وبا سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر کے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایبولا ایک ایسا زہریلا مادہ یا جرثومہ ہوتا ہے جو انسان کے جسم میں خون کے بہاؤ پر حملہ کرتا ہے۔سائنسدانوں نے ایبولا کو جریان یا سیلان خون کے بخار کا نام دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایبولا سے متاثرہ شخص کے جسم کے کسی یا تمام حصوں سے خون رسنے لگتا ہے اور کچھ عرصہ کے بعد مریض ہلاک ہو جاتا ہے۔ ایبلو کے مریض کے جسم سے خارج ہونے والے خون، پسینہ، تھوک اور پیشاب کے ذریعے یہ مرض دوسرے لوگوں کو منتقل ہوتا ہے، تاہم یہ ہوا کے ذریعے نہیں پھیل سکتا۔
اس مرض کا آغاز افریقا میں جنگلی جانوروں سے ہوا۔ یہ وائرس ان جانوروں کے جسم میں موجود ہوتا ہے جو انہیں تو کچھ نہیں کہتا تاہم ان جانوروں کو کھانے والے افراد اس وائرس کا شکار ہو جاتے ہیں جن سے یہ مرض دوسروں کو منتقل ہو جاتا ہے۔ ایبولا سے متاثرہ 90 فیصد افراد ایک ہفتے میں جان سےہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اس مرض کی علامات میں بخار، سردرد، دست و قے، جوڑوں اور رگ پٹھوں کا درد، پیٹ میں درد اور بھوک میں کمی وغیرہ شامل ہیں۔
اگرچہ جنوبی ایشیا میں تاحال ایبولا سے متاثرہ کوئی مریض سامنے نہیں آیا تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے آنے والے افراد یہ جراثیم یہاں بھی پھیلا سکتے ہیں۔ اس مرض سے بچنے کے لیےہاتھ صابن سے دھوئیں اور صاف ستھرے کپڑے سے پونچھیں۔ خود کو صرف گھر میں پکائی غذاؤں تک ہی محدود رکھیں۔ گھر اور اٹھنے بیٹھینے کی جگہ پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کریں کیونکہ ایبولا کا جرثومہ جراثیم کش ادویات، گرمی، سورج کی براہ راست روشنی، صابن اور ڈٹرجنٹس کی موجودگی میں زندہ نہیں رہ سکتا۔زندہ چوہوں اور جانوروں کی لاشوں سے بھی یہ مرض پھیل سکتا ہے۔ پالتو جانوروں کی صحت کا خیال رکھیں اور گھر سے چوہوں کا خاتمہ ممکن بنائیں۔ اگر مرض کی کوئی ایک یا زیادہ علامات دکھائی دیں تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
بشریہ۔ سجاگ فیصل آباد

:دیگر مضامین
(08.10.2014)  لاہور: بحریہ ٹائون سیکٹر ای میں دنیا کی 7ویں بڑی مسجد کا افتتاح
(06.10.2014) برطانیہ میں روبوٹ سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دینے لگے
(05.10.2014)  مسجد نمرہ میں مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزبن عبداللہ کا خطبہ حج
(03.10.2014) حج و عمرہ۔ فلسفہ ، عملی مشکلات اور علاج۔۔۔۔۔۔ از۔۔۔۔ پروفیسر محمد عقیل
(30.09.2014) واقعہ کربلا کے تذکروں سے ہم کو دو کرداروں کی پہچان ہوتی ہے ۔ایک حسینی دوسرا یزیدی
(27.09.2014) مشرقی لندن کی امامبارگاہ جس نے کیمونٹی میں اتحاد کی بجائے پھوٹ ڈالی
(22.09.2014) ایک ماہ سے عمران خان اور طاہر قادری صاحب کی تقاریر سن رھے ہیں
(21.09.2014)  پاکستان کی 80 سالہ تاریخ میں کبھی اتنا تباہ کن سیلاب دیکھنے میں نہیں آیا۔
(16.09.2014) جاوید چوہدری کے کالم کے جواب میں ایک محب وطن کا جواب ۔از: فہد جاوید ۔ فیصل آباد
(14.09.2014) آسکر پسٹوریس ٹرائل: ایتھلیٹ قتل عمد کے الزام سے بری، قتل خطا کے مجرم قرار
(12.09.2014) عوام پوچھتے ہیں کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کب تک جاری رہے گی
(10.09.2014) امام رضا (ع) کی حدیث سلسلۃ الذہب کا مختصر تعارف ۔ از ۔ سید اکمل حسین
(05.09.2014) معروف گلوگار حبیب ولی محمد طویل علالت کے بعد لاس اینجلس میں انتقال کر گئے
(03.09.2014) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں مقیم مزاحیہ طنزیہ شاعر آفتاب حسین
(02.09.2014) نیپالیوں نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر پاکستان کا ریکارڈ توڑ ڈالا
(02.09.2014) توازن ہی خوب صورتی ہے ۔۔ جناب محمد شمیم مرتضی کی طویل تحریر سے اقتباس ۔ قسط اول
(30.08.2014) علم و ادب کے زوال کے دور میں 19 سالہ عروش جاوید کا اعزاز
(28.08.2014) مائیکرو سافٹ نے ایک قدم اور آگے بڑھایا اور ونڈوز 9 تیار کرلی
(22.08.2014) خصوصی کوہ پیمائوں کی مدد سے بگ بین ٹاور کی صفائی
(20.08.2014) اسلامی جمہوریہ افغانستان اپنا پچانوے واں یوم آزادی منارہا ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں