15.10.2026, 01:54am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

محبت اپنی فطرت میں دین جیسی ہوتی ہے  ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
15.10.2014, 07:35pm , بدھ (GMT+1)

محبت اپنی فطرت میں دین جیسی ہوتی ہے جو توحید پرست  ہے اور کسی حال میں شرک( شریک ) گوارہ نہیں کرتی ۔ یہ ایسی منزل ہے جس کی طرف نکلنے والے سارے سفر، داخل ہونے کے لیئے سارے دروازے مسافروں کے لیئے ہر وقت کھلے رہتے ہیں ۔

مجرد محبت کا دامن کئی محبتوں (رشتوں ) سے بندھا رہتا ہے۔ وقت کے حساب سے محبتیں اپنی شدتیں اور جگہیں  بدلتی رہتی ہیں ۔ اللہ پاک نے ایسی محبت اپنے لئے اور اپنے حبیب کے لیئے نہیں چنی ۔ اللہ پاک نے یہ کہیں نہیں کہا کہ ایمان والے محبت کرنے والے ہوتے ہیں بلکہ یہ کہا کہ ایمان والے اپنے خدا اور رسول ص سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے ہوتے ہیں ۔ ایسی مجبت کو تجرید المحبت کہتے ہیں ۔یعنی ایسی شدید محبت جو ساری محبتوں سے بالا تر ہوتی ہے اور اس میں شریک یعنی شرک کا تصور نہیں ہوتا ۔اللہ پاک نے ایسی محبت صرف اپنے اور اپنے حبیب کے لیئے پسند فرمائی ہے۔۔

محبت الہی اور محبت رسول کے لیئے ادب ، اطاعت ، رضا اور محبت کا معیار و پیمانہ ایک ہے ۔ باقی تمام محبتوں کے معیار و پیمانہ رشتوں کے حساب سے الگ الگ ہیں ۔
پہلے خدا پاک انسانوں سے محبت کرتا ہے ، پھر اس بندے کو توفیق عطا کرتا ہے کہ وہ اس سے محبت کرے ۔ جب بندہ اپنے خدا سے محبت کرنے لگتا ہے خدا پاک آسمانوں میں اس کا زکر اپنے فرشتوں کے درمیان کرتا ہے اور زمین پر لوگوں کے دل میں اس بندے کی محبت اور احترام ڈال دیتا ہے ۔ ایسے بندوں کو اللہ کا ولی کہتے ہیں ۔ انسانی فطرت ہے کہ جب وہ کسی کو اپنا محبوب بناتا ہے تو وہ اس سے ملاقات چاہتا ہے اسے قریب سے دیکھنا چاہتا ہے ۔اللہ پاک نے فرمایا کہ اللہ کے رسول اور اس کے ولی اس کے مظاہر و پیکر ہیں ۔ ان سے ملاقات کیا کرو ۔
آقا علیہ السلام حضور پاک ض اپنی دعا میں فرمایا کرتے تھے ۔۔۔۔۔۔

" اے اللہ میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں ، اور میں ان بندوں کی محبت مانگتا ہوں جن سے تو محبت کرتا ہے ۔ میں ہر اس عمل سے محبت مانگتا ہوں جو مجھے تجھ سے قریب کر دے" الہی آمین 
اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ ۔۔۔ جن سے محبت کی جاتی ہے 
----کیا کوئی اپنے محبوب سے عداوت کر سکتا ہے 
---- کیا کوئی اپنے محبوب کی برائی سن سکتا ہے 
----کیا کوئی اپنے محبوب کی غیبت کر سکتا ہیں 
۔۔۔۔ کیا کوئی اپنے محبوب سے غصہ کر سکتا ہے 
۔۔۔۔ کیا کوئی اپنے محبوب سے شکوہ کر سکتا ہے

یعنی جہاں شدید محبت ہوتی ہے وہاں غصہ یا گلہ نہیں ہوتا ۔۔ پھر جب ہم خدا سے محبت کا دعوی کرتے ہیں تو اس کی طرف آنے والی تکلیف اور پریشانی پر شکوہ کیسا ۔ پھر اس سے خفگی کیسی ۔۔ جب بندہ اللہ پاک کی رضا پر راضی ہو جاتا ہے تو وہ محبت کے اسرار پا جاتا ہے ۔۔ پھر رب چاہے اسے بیمار کر دے ، فاقوں میں رکھے ، فقیر کر دے ، اجاڑ دے ، تنہا کر دے ، بے نام کر دے ، گم کر دے ، زلیل کر دے ، بس جس حال میں رکھے اس میں خوش رہتا ہے کہ اس کے محبوب کی یہی رضا ہے ۔

کامل محبت کبھی شکوہ نہیں کرتی ۔۔۔۔ انسانوں کے ساتھ کی جانے والی محبتیں کبھی کامل نہیں ہوتیں کیونکہ ہمارا زمینی محبوب کبھی مکمل اور نقص سے پاک نہیں ہوتا ۔ سو کامل محبت کے لیئے کامل محبوب کا ہونا ضروری ہے ۔ کامل محبت ناقص سے نہیں ہو سکتی ۔

کامل محبوب سے محبت کے لیئے قران پاک پڑھیئے کہ یہ وہ خطوط ہیں جو کامل محبوب نے اپنے محبوب کو بھیجے ہیں ۔ کیا اس سے زیادہ خالص اور خوبصورت کتاب کوئی اور ہو سکتی ہے ۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ان خطوط کو پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے اور محبت کے اسرار سمجھنے کی رمزیں عطا فرمائے ۔۔ الہی آمین

:دیگر مضامین
(14.10.2014) اقلیتوں کا تحفظ۔ ہماری دینی ذمہ داری۔ ڈاکٹر عارف محمود کسانہ
(11.10.2014) خطرناک اور خوفزدہ کرنے والا ایبولا وائرس کیا ہے؟ ۔۔ تحریر۔ محمد فیصل
(08.10.2014)  لاہور: بحریہ ٹائون سیکٹر ای میں دنیا کی 7ویں بڑی مسجد کا افتتاح
(06.10.2014) برطانیہ میں روبوٹ سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دینے لگے
(05.10.2014)  مسجد نمرہ میں مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزبن عبداللہ کا خطبہ حج
(03.10.2014) حج و عمرہ۔ فلسفہ ، عملی مشکلات اور علاج۔۔۔۔۔۔ از۔۔۔۔ پروفیسر محمد عقیل
(30.09.2014) واقعہ کربلا کے تذکروں سے ہم کو دو کرداروں کی پہچان ہوتی ہے ۔ایک حسینی دوسرا یزیدی
(27.09.2014) مشرقی لندن کی امامبارگاہ جس نے کیمونٹی میں اتحاد کی بجائے پھوٹ ڈالی
(22.09.2014) ایک ماہ سے عمران خان اور طاہر قادری صاحب کی تقاریر سن رھے ہیں
(21.09.2014)  پاکستان کی 80 سالہ تاریخ میں کبھی اتنا تباہ کن سیلاب دیکھنے میں نہیں آیا۔
(16.09.2014) جاوید چوہدری کے کالم کے جواب میں ایک محب وطن کا جواب ۔از: فہد جاوید ۔ فیصل آباد
(14.09.2014) آسکر پسٹوریس ٹرائل: ایتھلیٹ قتل عمد کے الزام سے بری، قتل خطا کے مجرم قرار
(12.09.2014) عوام پوچھتے ہیں کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کب تک جاری رہے گی
(10.09.2014) امام رضا (ع) کی حدیث سلسلۃ الذہب کا مختصر تعارف ۔ از ۔ سید اکمل حسین
(05.09.2014) معروف گلوگار حبیب ولی محمد طویل علالت کے بعد لاس اینجلس میں انتقال کر گئے
(03.09.2014) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں مقیم مزاحیہ طنزیہ شاعر آفتاب حسین
(02.09.2014) نیپالیوں نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر پاکستان کا ریکارڈ توڑ ڈالا
(02.09.2014) توازن ہی خوب صورتی ہے ۔۔ جناب محمد شمیم مرتضی کی طویل تحریر سے اقتباس ۔ قسط اول
(30.08.2014) علم و ادب کے زوال کے دور میں 19 سالہ عروش جاوید کا اعزاز
(28.08.2014) مائیکرو سافٹ نے ایک قدم اور آگے بڑھایا اور ونڈوز 9 تیار کرلی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں