15.10.2026, 12:46pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

سویڈن میں تین روز اور کئی برس کی یادیں..تیرہویں قسط
13.04.2009, 01:05am , سوموار (GMT+1)

گزشتہ بارہویں قسط میں بات یہاں تک پہنچی تھی کہ‘‘ان تخلیقات سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بر صغیر سے باہر تخلیق پانیوالا اردو ادب کیا مزاج رکھتا ہے اور اردو لکھاری کیا سوچتے ہیں‘‘۔

محترم نصر ملک نے اپنی اس تحقیق میں لکھا ہے کہ ‘‘شمالی مغربی یورپ میں اردو کے احیاء اور شمالی امریکہ میں اردو کی آبیاری بارے جستجو کرنیوالوں کے لیے یہ کتاب ’’شناخت کی تلاش‘‘ ایک دستاویزی حیثیت رکھتی ہے اور اسے سائیں سُچّا نے مرتب کیا ہے۔ اور اسے سویڈن میں اردو کی کتابیں شایع کرنےوالے ادارے کتابیات کے بعد دوسرے ادارے ’’ودیاں کتاباں‘‘ نے ’’انشاء پبلی کیشنز‘ کلکتہ سے چھپوا کر سٹاک ہالم سے جاری کیا ہے۔

سائیں سچا‘ اردو‘ پنجابی ، سویڈش اور انگریزی چاروں زبانوں میں لکھتے ہیں اور ان کی اردو کتابوں ’’چٹکیاں اور سوچیں (افسانوں کے مجموعے) سویڈن ہی سے طبع ہوئی ہیں۔ ’’ودیا کتاباں‘‘ کی اپنی ایک اردو ویب سائٹ بھی ہے جو سویڈن میں اردو ادب بارے میں اچھی معلومات مہیا کرتی ہے۔ اس کا ایڈریش www.vudya.com ہے۔ اور اسے سائیں سُچّا ہی ترتیب دیتے ہیں۔

عرفان ملک جب تک سٹاک ہالم میں رہے اردو اور پنجابی زبانوںمیں ان کی تخلیقات شایع ہوتی رہیں ۔ سویڈن سے انہوں نے’’گھونگھے‘‘ کے نام سے سویڈش لکھاریوں کی تخلیقات کا اردو میں ترجمہ کر کے ایک ’’انتھیالوجی‘‘ شایع کرائی اور اس طرح اردو کی دنیا میں سویڈش ادب نے پہلی بار راہ پائی۔

پنجابی (اردو رسم الخط) میں عرفان ملک کی شاعری کی ایک کتاب ’’وچ جگراتے سُتّی تان‘‘ بھی سویڈن ہی سے ودیا کتاباں نے شایع کیں۔ سٹاک ہالم میں احمد فقیہہ ترقی پسند نظریات رکھنے والا ایک منفرد شاعر ہے۔ اور کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ اس نے ہر صنعف میں شاعری کی ہے ۔ لیکن نظم میں اس کا اپنا ایک مقام ہے ۔ ابھی حال ہی میں اس کی دو کتابیں منظر پر آئی ہیں اوّل ’’ڈھیر زرد پتوں کا‘‘ اور دوئم ’’ شہر افسوس میں‘‘

دین چوھدری نے  سٹاک ہالم سے ’’اردوانگلش سویڈش لغت‘‘ شایع کی ہے جو اپنی نوعیت میں اردوداں طبقے کے استفادے کے لیے ایک گرانقدر کوشش ہے۔ سٹاک ہالم ہی سے جمیل احسن نے ایک اردو سہ ماہی جریدہ ’’منزل‘‘ شروع کر رکھا ہے ۔ منزل ملتان پاکستان سے شایع ہوتا ہے اور یہ پاکستانی اخبارات کے تراشوں اور جمیل احسن اور ان کی ایشین اردو سوسایٹی سٹاک ہالم میں شامل شعراء کی تخلیات سے ترتیب پاتا ہے ۔ جمیل احسن کی اردو شاعری کے اپنے پانچ مجموعے شایع ہو چکے ہیں ۔

سویڈن کے خوبصورت صنعتی شہر گو تنبورگ سے امجد شیخ نے اردو دنیا کے لیے ایک بالکل منفرد ویب سائٹ شروع کر رکھی ہے (امجد شیخ  عالمی اخبار کی مجلس ادارت کے رکن ہیں اور تکنیکی امور کے مدیر ہیں)۔.urdulife.com  کے نام سے یہ ویب سائٹ اردو ادب کے فروغ کے لیے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اردو لکھاریوں کو ایک پلیٹ فارم سے اپنی تخلیقات پیش کرنے کا موقع مہیا کرتی ہے اور امجد شیخ کی کوششیں خوب رنگ لا رہی ہیں۔ اس سایٹ پر اردو شعراء کا کلام خود ان کی زبانی بھی سنا جا سکتا ہے اور پڑھا بھی جا سکتا ہے۔ اس سایٹ پر یورپی اور دیگر زبانوں کے ادب کو اردو میں ترجمہ کرکے پیش کرنے کا بطور خاص بندوبست کیا گیا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اردو دنیا کی ویب سائٹس میں www. urdulife.com پہلی سائٹ ہے جو اپنے قارئین کو اردو زبان میں براہ راست بغیر کسی مشکل کے ’’ای‘ میل‘‘ لکھنے اور بجھوانے کی سہولت مہیا کرتی ہے اور یہ امجد شیخ کا اپنا کارنامہ اور ایک ایسا اعزاز ہے جو اردو دنیا پر ایک احسان سے کم نہیں۔ اے کاش پاکستان کی انجمن ترقی اردو اس طرف توجہ دے۔اسی طرح سویڈن کے جنوبی شہر لُنڈ سے زبیر وارثی اردو ادب کے فروغ کے لیے متحرک ہیں ۔

ان معلومات کو آپ تک پہنچانے کے لیئے میں آخر میں ایک بار پھر ڈنمارک میں مقیم ادیب ،شاعر اور محقق جناب نصر ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

میں نے سویڈن میں پاکستانیوں کی تنظیم ‘‘فرینا دے پاکستانیر ای بت شرکہ ‘‘ کی فکری نشست اور مشاعرے کی بات کی تھی۔

برادرم سائیں رحمت علی نے اس دو رخی تقریب کی رپورٹ دو فروری 2009کو عالمی اخبار کے لیئے لکھی تھی جسے من و عن آپکے خدمت میں پیش کرتا ہوں۔

سٹاک ہولم کی متحدہ پاکستانی تنظیم ''فریناڈے پاکستان نیئر'' کی دعوت پر جناب میاں جاوید،جعفر مغل بلتستانی کے علاوہ رحمت علی المعروف سچل سائیں کی دعوت پر مشاعرے کے لیئے لندن سے تشریف لانے والے معروف شاعر،ادیب،محقق،برادکاسٹر اور شاعر اہلبیت صفدر ھمٰدانی نےتنظیم کے تحت ہونے والے پہلے مشاعرے کی صدارت کی جبکہ سٹال ہولم کے شاعر جمیل احسن نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔

نظامت کے فرائض معروف گلوکار اور مدح خوان آل عبا سائیں رحمت علی نے نہیات کامیابی سے ادا کیئے

 صفدر ھمٰدانی نے اپنی القلابی اور مزاحمتی شاعری پیش کرنے سے قبل حاضرین سے فکری اور محققانہ گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں مسلم امہ کے افراد کے طور پر اکیلے اکیلے اپنے اپنے محاذ پر مجموعی طور پہ ایک طرف علم میں اضافہ کرنا چاہیئے اور دوسری طرف دین اسلام کو نقسان پہصچانے والے ملائیت زہنیت لوگو”ں کے خلاف ایک جہاد کی ضرورت ہے تا کہ دنیا کے سامنے آج اسلام کی جو صورت حال پیش کی جا رہی ہے اسکو درست کیا جسکے۔ انہوں نے کہا کہ باہر کے ممالک میں رہنے والے ہم لوگوں کو ان ممالک کو وطن غیر نہیں بلکہ وطن ثانی کہنا چاہیئے۔

فتیا کاؤنٹی کے پاکساتنی برادری کے مقامی ہال میں ہونے والے اس مشاعرے میں بڑی تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی اور نہایت دلجمعی سے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے مشاعرے میں دل کھول کر داد دی اور کامیاب ادبی اور فکری محفل کو سراہا۔

 تقریب کا آغاز کلام پاک سے ہوا اور سعادت جناب معین کے حصے میں آئی جس کے بعد ڈاکٹر سہیل اجمل سیکرٹری تنظم نے صفدر ھمٰدانی کو خوش آمدید کیا اور بعد میں تمظیم کے صدر تنویر احمد نے باقاعدہ طور پر حاضرین اور صدر محفل صفدر ھمٰدانی کا شکریہ ادا کیا اور صدر محفل کا مختصر تعارف کروایا،

نوید بٹ صاحب ایک انقلابی طبیعت کی مالک شخصیت ہیں جنہوں نے حبیب جالب کی مقبول نظم '' میں باغی ہوں'' اپنے مخصوص
انداز میں سنائی جس کے بعد سٹاک ہوم کی مقبول شخصیت طیار رضوی نے اپنا کلام پیش کیا

نوید بٹ کا اپنے سسرال کے حوالے سے تعلق ادبی گھرانے سے ہے جس میں نظیر لدھیانوی جیسا مستند شاعر شام ہے جو انکی اہلیہ  گوہر کے نانا ہیں

سٹاک ہولم کے شاعر جمیل احسن نے اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی انکے کلام کا انتخاب اگلے چند روز میں تفصیلی رپورٹ میں کیا جائے گا

محفل کے اختتام پر صدر محفل صفدر ھمٰدانی نے نہایت پرمغز گفتگو کی جس میں حالارت حاضرہ کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش مسائل کا تذکرہ کیا اور لوگوں کو فکر و عمل کی دعوت دی۔انہوں نے ایک گھنٹے سے زیادہ عرصے تک انقلابی اور مزاحمتی شاعری کے علاوہ پنجابی کی  ھی نظم پیش کی جسے بے حد سراہا گیا۔

محفل مشاعرہ کے اختتام پر تمام ھاضرین کے لیئے عشاءیہ پیش کیا گیا۔ اس مشاعرے کو منعقد کروانے اور اسکی کامیابی میں میاں جاوید،تنویر احمد،سائیں رحمت علی۔جعفر مغل،نوید بٹ اور دیگر احباب نے اہم کردار ادا کیا۔

جعفر مغل بلتستانی نے اس موقع پر صفدر ھمٰدانی کو سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا

اس محفل مشاعرہ کی چند منتخب تصاویر













۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


:دیگر مضامین
(10.04.2009) اب باری ہے بلوچستان کی
(06.04.2009) سویڈن میں تین روز اور کئی برس کی یادیں..بارہویں قسط
(05.04.2009) اپنوں کو ماربے سے فرصت ملے تو
(31.03.2009) سویڈن میں تین روز اور کئی برس کی یادیں..گیارہویں قسط
(31.03.2009) آج کا مسلمان ایسا کیوں ہےاز شمس جیلانی
(29.03.2009) اشتہار بازی کا نیا انداز
(26.03.2009) سامراجی قوتوں کے اپاہج اور مفلوج غلام
(25.03.2009) گاڑی اور ریل گاڑی میں کوئی فرق نہیں
(24.03.2009) سویڈن میں تین روز اور کئی برس کی یادیں(دسویں قسط)
(23.03.2009) خفیہ قید خانوں کی تفتیش ایک سال کے لیئے شروع
(19.03.2009) سیاسی درجہ حرارت کی وجہ سے پھر موسم ابرا آلود
(19.03.2009) سویڈن میں تین روز اور کئی برس کی یادیں۔۔نویں قسط
(18.03.2009) تاكنون از سوي بنياد پژوہش ہاي اسلامي آستان قدس رضوي تحقق يافتہ است
(18.03.2009) عضو ہيأت علمي گروہ تاريخ دانشگاہ فردوسي مشہد
(18.03.2009) صدر پاکستان آصف زرداری بھی لائحق تحسین ہیں ؟
(17.03.2009) ڈھول کا پول
(16.03.2009) اصل تکريم زائر در سرويس‌دهي خطوط تاکسي ثامن بايد رعايت شود
(16.03.2009) پاکستان کے حکمران ایک بار پھر سے آنے والی کال کے سامنے ڈھیرہو گئے
(16.03.2009) منہاج الحسین برلین “مرکز المجتبیٰ “میں جشن عید میلاد النبی (ص)
(12.03.2009) بلغ العلےٰ بکمالہ ۔از۔خاورچودھری



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں