15.10.2026, 01:55am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

موسم سرما کی آمد پرناک ، کان ،گلے کی بیماریوں میں ا ضافہ
18.10.2014, 08:50am , ہفتہ (GMT+1)

موسم گرما کی رخصتی اور موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ناک ، کان، گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا ہے اور بڑے و چھوٹے تمام عمر کے افراد بڑی تعداد میں مذکورہ امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔گلے کی خرابی ، نزلہ ، زکام ، کھانسی کے ساتھ بخار کی علامات ظاہر ہونے پر مختلف مقامات پر ڈاکٹروں کے کلینکوں پر رش لگ گیا، جس نے نیم حکیم و عطائیوں کے کام میں بھی اضافہ ہوا ہے، لیکن حکومت اور محکمہ صحت نے عطائیوں کی روک تھام کیلئے کوئی اقداما ت نہیں کئے ہیں۔ فزیشنز اور ماہرین امراض سینہ کا کہنا ہےکہ خشک موسم اور بے جا آلودگی سمیت ٹھنڈے پانی اور چٹ پٹی چیزوں کے استعمال سے ناک ، کان ، گلے کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان بیماریوں کا شکار چھوٹے بچے اور بوڑھے زیادہ ہوتے ہیں لہٰذا والدین بچوں کی دیکھ بھال میں کوتاہی نہ برتیں ۔ بچے ، بوڑھے ، جوان مرد و خواتین فوری طور پر ٹھنڈے پانی ، کولڈ ڈرنکس ، کھٹے مشروبات ، چٹ پٹی و تلی ہوئی اشیاء ، غیر معیاری بناسپتی گھی وغیرہ کے استعمال سے گریز کریں اور ایئر کنڈیشن کا استعمال فوری طور پر بند کر دیا جائے ۔ نزلہ اور زکام کی صورت میں گرم پانی کے غرارے اور گرم مشروبات کاا ستعمال مفید ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بچوں ، بڑوں ، بوڑھوں میں سانس لینے مشکل پیش آئے تو بھاپ مفید ہوگی ۔

:دیگر مضامین
(10.10.2014) کھانے کو اسکین کرکے غذائیت اور کیلو ریزبتانے والا نیا آلہ
(28.09.2014) لیپ ٹاپ کاگود میں استعمال انسانی جلد پر مضر اثرات مرتب کرسکتا ہے
(26.09.2014) مونگ پھلی کی الرجی کا علاج، بذریعہ مونگ پھلی دریافت ہو گیا
(12.08.2014) ہائبرنیشن کے لئے جانے والے ریچھوں میں ذیابیطس کی علامات کی موجودگی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں