14.10.2026, 12:15pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

‎جگنو انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سہیل لون کے اعزاز میں ایک شام
20.10.2014, 08:30am , سوموار (GMT+1)

‎جگنو انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سہیل لون کے اعزاز میں ایک شام
‎نظامت کے فرائض جگنو انٹرنیشنل کی چیف ایگزیکٹو نامور شاعرہ محترمہ ایم۔زیڈ۔کنول نے ادا کیے
‎سیلابی ریلے کی تباہ کاریوں کے باوجود زندہ دِلانِ لاہور نے ادبی محافل اسی جوش و خروش سے آباد کر رکھی ہیں جو اُن کا طُرۂ امتیاز ہے۔ایسی ہی ایک تقریب کا انعقاد عِلمی، ادبی،سماجی و ثقافتی روایات کی حامل تنظیم جگنو انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام باقر پبلیکیشنز،لاہور کے تعاون سے ہفتہ شام چار بجے چوپال ،ناصر باغ،لاہور میں برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے معروف شاعر،ادیب، افسانہ نگار وکالم نگار اور لندن میں جگنو انٹر نیشنل کے سرگرم ممبر سہیل احمد لون کے اعزاز میں کیاگیا۔

صدارت چیئرمین گلشنِ ادب پاکستان ،معروف شاعر وادیب پروفیسر عاشق رحیل نے کی۔ مہمانِ خصوصی صاحبِ شام سہیل احمد لون ا ور معروف استادشاعر اقبال راہی تھے، جبکہ مہمانانِ اعزاز خواجہ فرید سنگت پاکستان کے صدر حکیم سلیم احمد ملک اورخوبصورت لب و لہجہ کی شاعرہ محترمہ شگفتہ غزل ہاشمی تھیں۔ تقریب میں پرائیڈ آف پرفارمینس آرٹسٹ ڈاکٹر اعجاز انور،شاہ اکبر لاہوری،نامور نوجوان صحافی آدم شیر کے علاوہ شعراء و ادباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز ربِّ ذوالجلال کے با برکت نام سے کیا گیا ۔جس کی سعادت نامور عالمہ ،حافظہ ناصرہ اقبال نے حاصل کی۔ اس کے بعد اقبال کمبوہ ایڈیٹر زنجیر نے سرکارِ دو عالم محمد ﷺ کی شانِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

‎نِظامت کے فراءِض نامورشاعرہ،ادیبہ،ایڈیٹراحساس،جرمنی،چیف ایگزیکٹو جگنو انٹر نیشنل ایم زیڈ کنولؔ نے سر انجام دیئے۔ویلیو ٹی وی نے پروگرام کی بھرپور کوریج کی۔ یہ خوبصورت اور یادگار تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی۔پہلی نشست میں سہیل احمد لون کی کالموں پر مشتمل کتاب ،جِلا وطن،کی تقریبِ پذیرائی کا اہتمام کیا گیا ۔ نامور استاد شاعر مظہر جعفری ،خوبصورت شاعر چیئرمین بزمِ غالب خالد نقاش، چیئرمین عظیم آراء فاؤنڈیشن ادبی سکاؤٹ مقصود چغتائی، اور فراست بخاری نے اپنی فراست بیانی کے جوہر دکھائے۔ دوسری نشست محفلِ مشاعرہ پر مشتمل تھی۔ پروفیسر عاشق رحیل،اقبال راہی،حکیم سلیم احمد ملک،شگفتہ غزل ہاشمی،احمد خیال،مظہر جعفری،عبدالماجد ملک،جاوید قاسم،اعجاز فیروز اعجاز،چیئرمین حلقہ اعجازِادب ،اقبال کمبوہ،عمرانہ انعم،علی مراد،چیئرمین بزمِ چغتائی ،طارق چغتائی ،سلیم صابر،سہیل احمد لون ،ایم زیڈ کنولؔ اور دیگر شعرا ء نے اپنا کلام پیش کیا۔

تقریب کے آخر میں ایم زیڈ کنولؔ نے اپنے خطاب میں دیارِ غیر میں رہنے والے ادب دوستوں اور تنظیموں سے وابستہ اہلِ قلم کی خدمات کو سراہا جو وطن سے دور رہ کر وطن کی محبت سے سرشار حُبّ الوطنی کی مشعلیں روشن کئے ہوئے ہیں۔اِس ضمن میں انھوں نے خاص طور پر شفیق مراد،چیف ایگزیکٹو شریف اکیڈمی جرمنی کی ساری دنیا میں فروغِ علم و ادب کے لئے کاوشوں کو سراہتے ہوئے انھیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیاکہ کس طرح وہ اپنے تن، من، دھن سے ادب کی آبیاری میں سرگرمِ عمل ہیں۔آخر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کی روایت کے ساتھ یہ خوبصورت اور باوقار تقر یب اختتام کو پہنچی۔

:دیگر مضامین
(19.10.2014) تاریخی عمارتوں کی صفائی کی مہم حسین آباد گھنٹہ گھر سے شروع
(18.10.2014) یہاں ایسے علاقے ہیں کہ جہاں عورت کو جانور سے بھی کم درجہ دیا جاتا ھے
(14.10.2014)  محفل عباس برمنگھم میں ایک محفل غدیر منعقد کی گئی۔ سید اکمل
(10.10.2014) نو اکتوبر کو ہر سال ڈاک کا عالمی دن منایا جا تا ہے
(08.10.2014) مسجد اقصیٰ کی لائبریری دنیا بھر میں اسلامی نسخوں کا اہم ترین مراکز ۔کشور مصطفیٰ
(05.10.2014) سفارت خانہ پاکستان کویت میں عید ملن کی شاندار تقریب
(28.09.2014) معمر افراد کی تعداد میں2050تک3گنا اضافے کاامکان، تحقیقاتی رپورٹ
(24.09.2014) برقع یا بکینی: مغرب میں ایک مسلم لڑکی کی الجھن ۔۔از۔ ماہ پارہ صفدر
(22.09.2014) اس سال جون سے اگست کرہٴ ارض کے ریکارڈ گرم ترین درجہٴحرارت کے مہینے
(22.09.2014) بھارت کی آدھی سے زیادہ آبادی غربت میں زندگی گزارتی ہے۔ایک رپورٹ
(15.09.2014) جمہوری معاشروں میں پرامن احتجاج عوام اور سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے
(14.09.2014) لندن سے سیالکوٹ براستہ دبئی ۔ قلم کار فرخندہ رضوی کا پہلا مختصر سفرنامہ ۔ دوسری قسط
(31.08.2014) ویسے اگر ''نوشتہ دیوار'' کے معنی نہیں معلوم تو اسے پڑھیں
(29.08.2014) لندن سے سیالکوٹ براستہ دبئی ۔ قلم کار فرخندہ رضوی کا پہلا مختصر سفرنامہ
(27.08.2014) برسلز میں لاکھوں بگونیا پھولوں سے تیار کردہ قالین نمائش کیلئے پیش کیا گیا
(22.08.2014)  اردو کی نامور افسانہ نگار اور ناول نگار قرة العین حیدر کا یوم وفات
(20.08.2014) پاکستان بزنس کونسل اورھلپ ڈیسک کا جشن آزادی۔ رپورٹ ۔ طارق اقبال
(18.08.2014) جرمنی میں ؛ہم ہیں پاکستان؛ کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب
(16.08.2014) اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔ ریڈیو پاکستان کا ماہ آزادی کا خصوصی پروگرام
(15.08.2014) ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں