14.10.2026, 09:03pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

سردی کی موسمی بیماریوں سے بچاؤ کے لیئے چند احتیاطی تدابیر
18.11.2015, 09:22am , بدھ (GMT+1)

رافیعہ گیلانی
موسم سرما پاکستان میں نومبر کے مھینہ سے شروع ھو تا ھے ، جیسے ھی موسم بدلتا ھے ساتھ ھی کافی لوگ موسمی بیماریوں کا بھی شکار ھونے لگتے ھیں ان بیماریوں سے چند احتیاطی تدابیر اختیار کر کے بچا جا سکتا ھے
نمبر 1 ،غسل کا طریقہ کار ، گرم پانی سے غسل کر کے ٹھنڈی یا تیز ھوا سے بچا جائے اگر نہا دھو کر ھوا میں باہر جانا ضروری ھو تو لازم ھے گرم کپڑے پہن کر باہر جائیں اگر بال لمبے گھنے ھیں تو ان کو سکھانا بھی لازم ھے تولیہ کا استعمال کریں نہانے کے بعد لباس گیلا نا ھو اور بال بھی گیلے نا رھیں ، چھوٹے بچے طبعی طور پر زیادہ نازک اور حساس ھونتے ھیں ان کی بطور خاص احتیاط کی جائے
نبمر 2 غذا ، ویسے تو غذا انسانی صحت کے لئے ہر موسم ہر عمر میں ضروری ھے لیکن خاص طور پر موسم کا لحاظ رکھ کر جس غذا کا انتخاب کیا جائے وہ سو فیصد سود مند ھوتی ھے - موسم سرما میں جسم کو حرارت مہیا کرنے والی غذا کی ضرورت زیادہ رھتی ھے تو اپنی غذا میں انڈے ، مچھلی ، گوشت کا استعمال ضرور رکھیں اگر آسانی سے یہ چیزیں دستیاب نا ھوں تو دالوں کو استعمال کر کے بھی پروٹین لیا جا سکتا ھے
نبمر 3 ، زیادہ سردی پڑنے پر اپنے پاؤں کو گرم رکھنے کے لئے جرابوں اور کا استعمال کریں اور بند جوتے پہنیں اور پا ؤں کو گرم رکھیں ، کیونکہ زیادہ تر پاؤں ٹھنڈے ھونے کی وجہ سے ھی جسم کو سردی لگتی ھے اگر پا ؤں گرم ھونگے تو سردی کم محسوس ھو گی 
 
نمبر 4، کافی لوگوں کو سردی میں الرجی بھی ھو جاتی ھے اسکے لئے بستر کو دھوپ لگوانا ہر تین چار دن بعد بہتر ھوتا ھے اگر دھوپ نا نکل رھی ھو تو بستر پر گرم استری پھیر لی جائے تو بھی بہتر ھے ، دن کے وقت کوشش کریں جب تیز ھوا نا ھو تو گھر میں کمروں کی کھڑکیا ں کھول دی جائیں تاکہ تازہ ھوا اندر آسکے 
 
نمبر 5 جراثیم کش ادیات کا سپرے کیا جاے یا چھڑکاؤ کیا جائے ، کافی لوگ ایسے دیسی ادویات بھی استمال کرتے ھیں جو آگ میں جلا کر دھوآں پیدا کرتی ھیں اور اس اٹھنے والے دھویئں سے جراثیم مر جاتے ھیں ان میں ہرمل ھے جس کو کوئلے پر رکھ کر جلاتے ھیں یہ جراثیم کش دوائی ھے اس سے مچھر ، پسو ، مکھی ٹڈی سب مر جاتے ھیں ، جس کی وجہ سے ھم کم از کم ایسے کیڑوں کے کاٹنے کی وجہ سے بیمار ھونے سے بچ سکتے ھیں
نمبر 6 سردی میں عموما ھم خشکی کا شکار بھی رھتے ھیں جس میں کافی لوگون کی جلد خشک رھتے ھے اور اکثر کے بالون میں خشکی رھتی ھے اسکے لئے تلوں کا تیم بہترین ھے جلد پر تل کے تیل کی مالش کی جائے اور بالوں میں بھی تیل کا مسا ج کرتے رہنا چاھیئے ، بہت زیادہ خشکی اکثر اوقات زیادہ گرم پانی سے بنانے کی صورت میں بھی پیدا ھوتی ھے ، اسلئے کوشش کریں کے نہانے میں زہادہ گرم پانی کی بجائے تازہ پانی استعمال کریں ، لیکن اگر زیادہ ٹھنڈ ھو اور گرم پانی ھی استعمال کرنا ھو تو پانی میں تھوڑا زیتون کا تیل ڈال کر نہائیں ، تاکہ جلد تھوڑی چکنی رھے اور کوئی جلدی مسلہ نا بنے 
 
نمبر 7 اگر جلد پھٹ جائے تو گلیسرین میں گلاب کا عرق ملا کر چہرے اور ھونٹوں پر لگائیں یہ آپ رات کو سوتے ھوئے بھی لگا سکتی ھیں اور دن میں کھیں باہر نھیں جانا تو دن میں بھی لگا سکتی ھیں ، اسکے علاوہ اگر ھونٹ زیادہ پھٹ گئے ھیں سردی کی وجہ سے تو دودھ کی بلائی بھی ھونٹوں پر لگا سکتی ھیں - اگر بال سردی کی وجہ سے زیادہ خشکی کا شکار ھو رھے ھوں تو انڈے کی زردی اور زیتوں کا تیل ملا کر ماسک کی طرح بالوں میں ھفتہ میں تین دن لگائیں -

:دیگر مضامین
(17.11.2015) نہاری اٹھارویں صدی کے آخر کی ایجاد ہے۔۔۔۔۔ از:‌ ثنااللہ خان احسن 
(16.11.2015) پاکستان میں ہر آٹھواں شخص شوگر کے مرض میں مبتلا ہے  
(14.11.2015) پاکستان میں نمونیا بچوں کی شرح اموات کا سرفہرست مرض بن گیا ہے۔
(12.11.2015) اکیلے رہنے والے افراد غیر صحت مند غذا کی طرف راغب ہوتے ہیں: رپورٹ
(09.11.2015) آلودگی کا شکار شہروں میں رہائش دل کے دورے کا باعث ہے،تحقیق
(06.11.2015) انجیر کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے
(03.11.2015) ناشتے سے پہلے 12 گھنٹے کچھ نہ کھانا پینا وزن کم کرتا ہے: تحقیق
(01.11.2015)  سوچنے کی صلاحیت رکھنے والی مشینوں کی تیاری بقائے انسانی کے لیے خطرہ
(29.10.2015) زمین کی نوع کے 92 فی صد سیارے ابھی پیدا ہونا باقی ہیں: ناسا
(27.10.2015) بڑ ھتی عمر میں ورزش دماغی امرا ض سے محفو ظ رکھتی ہے
(25.10.2015) ہنسنے سے پریشانیوں سے جھٹکارا ملتا ہے
(22.10.2015) موسم گرما میں پیدا ہونے والے بچوں میں جوانی میں لمبے قد کا امکان: رپورٹ
(18.10.2015) لمبی زندگی گزارنے کیلئے اچھی صحت ہی نہیں ذہانت بھی چاہئے، ماہرین
(14.10.2015)  بستر مرگ پر پڑے ہوئے مریضوں کے لیئے برطانیہ بہترین ملک
(12.10.2015)  کیلا غذائی اھمیت کے علاوہ افزائش حسن کے لئے بھی خاصی اھمیت رکھتا ھے
(10.10.2015)  آلو میں روغن ، پروٹین،وٹامنز کی وافر مقدار ، کئی بیماریوں کیخلاف مفید
(07.10.2015) جلد کی حفاظت اور لیموں کے فوائد ۔۔۔ از: سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(04.10.2015) گوشت کے پکوان پروٹین کو پورا کرنے کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔
(02.10.2015) جلدی بیماری کے کچھ مفید گھریلو ٹوٹکے - رافیعہ گیلانی برائے عالمی اخبار
(28.09.2015) طاقتور ال نینو : دنیا بھر کے موسموں کو متاثر کر سکتا ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں