15.10.2026, 12:33pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار ادبیات
 

جی رہے جس میں ہم یہ اِک انوکھا دور ہے
15.08.2016, 08:15am , سوموار (GMT+1)

ارشاد عرشیؔ ملک
جی رہے جس میں ہم یہ اِک انوکھا دور ہے
نفسا نفسی کا گلی کوچوں میں بے حد شور ہے
 
جلد بازی ہر طرف صبر و سکوں ناپید ہے
نفس کے زندان میں ، آزاد انساں قید ہے
 
پُر تکلف ہیں مکاں ، گھر ہیں مگر ٹوٹے ہوئے
شوہر و بیوی ہوں یا بھائی بہن روٹھے ہوئے
 
دُور دیسوں میں بسے غیروں سے گہرے رابطے
اپنے ہی ماں باپ سے لیکن ہیں کتنے فاصلے
 
امن کیا دنیا میں ہو ، دل میں نہیں امن و سکوں
ڈھونڈتا ہے دھمکیوں میں امن یہ دورِ جنوں
 
جگ کی آلودہ فضا انسان کا ہے دردِ سر
اپنی زہر آلود سوچوں کی نہیں لیکن خبر
 
زندگی ہے مختصر لیکن قطاریں ہیں طویل
ہیں دوائیں تو بہت پر حضرتِ انسان علیل
 
ظاہری اور عارضی اخلاق اور کردار ہے
اِس کو برتو اور پھینکو بعد میں بے کار ہے
 
راستی باقی نہیں  ، ہے جھوٹ کی گڈی چڑھی
عجز و نرمی مٹ گئی اور رہ گئی باقی ’’ تڑی"
 
ایک سی احمق کی چخ چخ اور دانا کی دلیل
آج ہم رُتبہ ہوئے افسوس نمرود و خلیل
 
بلڈنگیں اونچی ہیں لیکن ظرف چھوٹے ہو گئے
صحتیں باقی نہیں پر لوگ موٹے ہو گئے
 
ذائقوں کا دور ہے ، کھانوں میں چسکے بڑھ گئے
نرخ انساں کا گِرا اشیاء کے بھاو چڑھ گئے
 
فُوڈ تو ہیں فاسٹ لیکن ہاضمے کمزور ہیں
ان گنت دلچسپیاں ہیں لوگ پھر بھی بور ہیں
 
اِن دنوں مہنگی ہے روٹی اور سستی کال ہے
اس لئے گھر گھر میں بٹتی جوتیوں میں دال ہے
 
بڑھ گئے ہیں بِل مگر ، ہے گیس و بجلی میں کمی
اس لئے بڑھتی چلی جاتی ہے ہرپل برہمی
 
آگئے گاؤں تلک ڈسپوزایبل ڈائیپر
پھر بھی مائیں چڑچڑی ہیں اور بچے ہائیپر
 
لڑکیوں میں ناز نخرے ہیں لبھانے کے لئے
حوصلے لیکن نہیں شادی نبھانے کے لئے
 
کیا ضرورت ، کیا ہے آسائش ، نہیں کچھ بھی پتہ
شکر کا کلمہ نہیں ہر وقت ہونٹوں پر گِلہ
 
علم تو ہے واجبی سا ڈگریاں بے شک بہت
فہم و دانش کم ہے ، پر بے کار کی بک بک بہت
 
گفتگو تو بڑھ گئی ابلاغ لیکن کم ہوا
بولنے کا جو دھنی ہے آج وہ عالم ہوا
 
فاصلے بڑھائے رنگ و نسل نے تہذیب نے
خوب لڑوایا بشر کو اس نئی ترکیب نے
 
عالمِ بالا کے کروّں پر ہے انساں کی نظر
اپنے رشتہ دار و ہمسایوں سے لیکن بے خبر
 
آج مقداریں بڑھیں اور ہو گئے معیار کم
صاحبِ گفتار ڈھیروں ، صاحبِ کردار کم
 
بھول کر بھی لب پہ نام آتا نہیں اللہ کا
آج کل کوئی مسافر ہی نہیں اس راہ کا
 
ہر طرف بے برکتی ہر اِک کے ہونٹوں پر گِلہ
لگ گئی اس دور کو شائد کسی کی بدعا
 
یہ نہ مٹی کے نہ پتھر کے بتوں کا دور ہے
اپنے اپنے نفس کی پوجا پہ سارا زور ہے
 
کھیلتے ہیں آگ سے بارود پر بیٹھے ہیں ہم
واہ شانِ بے نیازی فکر ہے لیکن نہ غم
 
نظم یہ اپنی گِلہ ہے ناں شکایاتِ ستم
ہم نے جو دیکھا ورق پر کر دیا عرشیؔ رقم

 ارشاد عرشیؔ ملک

:دیگر مضامین
(14.08.2016) میں زمیں پر بھی فلک ساتھ لیئے پھرتا ہوں۔ ابرار حسین
(12.08.2016) برلن میں عارف نقوی کی جرمن زبان میں کتاب کی رسمِ اجراء 
(11.08.2016) ہم جو آزاد ہیں۔۔۔از۔۔۔۔صدف مرزا
(09.08.2016) چلونا ہم بھی مرتے ہیں ۔۔۔ از ۔۔۔ سلیم کاوش>
(08.08.2016) تو مجھے آن ملے گا یہ یقیں تھا مجھ کو۔ از منظور ثاقب
(06.08.2016) ظاہر میں یوں تو لگتا ہے لاچار مولوی۔۔۔ از ۔۔۔۔ صفدر ھمدانی
(03.08.2016) اف یہ ھمدردیاں ۔۔۔۔ از۔۔۔۔۔۔سیدہ رافیعہ گیلانی
(02.08.2016) مت اس طرح سے یہ جمہوریت ذلیل کرو۔۔۔از۔۔۔۔صفدر ھمدانی
(30.07.2016) بچھڑنے سے پہلے از فرخندہ رضوی
(28.07.2016) پڑھتے ہیں طلسمِ اسم وفا ۔۔۔۔ از ۔۔۔ فہمیدہ ریاض
(26.07.2016) کشودِکار کی مُہلت نصیب ہو کہ نہ ہو۔۔۔۔ از ۔۔۔۔ احمد علی برقی
(25.07.2016) ہے کون ایسا شہر میں فتنوں کو جو دبا سکے از عزیز بلگامی
(23.07.2016) شہادت .... از ۔۔۔۔۔  فرخندہ رضوی ریڈنگ
(21.07.2016) فقیر شہر کا منصب کدھر گیا ہے مرا ۔۔۔ از ۔۔۔۔ صفدر ھمدانی
(18.07.2016) دستار ۔۔۔۔ از ۔۔۔ زرقا مفتی
(17.07.2016) میں سوچ رہا ہوں کہ کہا کھوئی عدالت ۔۔۔ از ۔۔صفدر ھمدانی
(16.07.2016) قاتل سڑکیں ۔۔۔از سدرہ سحر عمران
(14.07.2016) دو پل میں کسی پر میں کھُلا ہی نہیں کرتی
(13.07.2016) اُداس پھرے پنچھی از ارشاد ہاشمی
(12.07.2016) مری آرزو رہی بے ثمر، میں نے حسرتوں کو جلا دیا۔۔۔از ۔۔۔ زرقامفتی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں