15.10.2026, 06:10pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

‎وہ مصائب جو ہمارے منبروں سے پڑھے نہیں جاتے: عبداللہ بن حسن(ع) کی شہادت
08.11.2015, 09:45am , اتوار (GMT+1)

‎ابو زین الہاشمی
افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے بعض ذاکرین رونے اور رلانے کے لئے من گھڑت قصّے پڑھتے ہیں وہاں بعض صحیح اور درست مصائب پڑھے نہیں جاتے۔ ان میں سے ایک امام حسن(ع) کے ایک فرزند عبداللہ ابن حسن کی شہادت ہے۔ ان کی شہادت عین اس وقت ہوئی جب امام حسین(ع) کو اشقیاء نے نرغے میں گھیر کر شدت سے حملہ کیا تھا اور آپ زمین پر گر گئے تھے، ملاعین آپ کو قتل کرنے کے لئے آگے بڑھنا چاہتے تھے، اس وقت اس ننھے سے فرزند کی شہادت آپ(ع) کی گود میں ہوئی۔

‎جب دشمنان خدا نے امام حسین(ع) کو آخری وقت میں گھیر لیا تو عبداللہ بن حسن(ع) جو امام حسن(ع) کے بیٹے تھے، جن کی عمر اس وقت بمشکل 10 سال بھی نہیں ہو گی، خیمے میں خواتین کے پاس سے فوج کی طرف نکلے۔

‎اس بچے کی پرورش امام حسین(ع) نے کی تھی، چنانچہ عبداللہ(ع) کو اپنے چچا حسین(ع) سے بے پناہ محبّت تھی۔ عبداللہ(ع) بھاگ کر امام حسین(ع) کی طرف روانہ ہوئے تو جناب زینب(س) نے چاہا کہ عبداللہ کو روکیں، اور امام حسین(ع) نے بھی آواز دے کر کہا کہ "اے بہن! اس کو روک لو"۔

‎لیکن عبداللہ(ع) نے سختی سے انکار کیا اور کہا: "قسم بخدا میں اپنے چچا کو تنہا نہیں چھوڑوں گا"۔

‎اور جب ابجر بن کعب (لعین) امام حسین(ع) کی طرف تلوار لے کر نکلا تو بچے نے اس کو پکار کر کہا: "اے خبیث عورت کے بیٹے! کیا تو میرے چچا کو قتل کرے گا؟"

‎یہ دیکھ کر ابجر(ملون) نے عبداللہ(ع) پر حملہ کیا، عبداللہ(ع) نے ہاتھ سے تلوار کو روکنے کی کوشش کی، لیکن تلوار نے آپ کا ہاتھ کاٹ دیا اور آپ کا ہاتھ کھال سے لٹکنے لگا۔ اس پر عبداللہ(ع) نے پکار کر کہا: "ہائے میری ماں"

‎امام حسین(ع) نے بچے کو پکڑ کر سینے سے لگایا اور فرمایا: "اے میرے بھائی کی یادگار، اس مصیبت پر صبر کرو جو تم پر وارد ہوئی ہے اور اس کے بدلے اللہ سے بہتری کی امید رکھو، بے شک وہ تمہیں تمہارے نیک اور صالح اجداد سے ملا دے گا۔"

‎٭بحارالانوار؛ ج45 ص153، الارشاد؛ ص307٭

‎ہائے حسین(ع) کی مظلومیت اور ان مصائب پر آپ(ع) کا صبر!

‎الا لعنۃ اللہ علی القوم الظالمین

‎افسوس امام حسین (ع) کے اس لاڈلے بھتیجے کے مصائب ہماری مجالس میں نہیں پڑھے جاتے جس کی وجہ سے برّصغیر میں مومنین اس شہید کربلا کے بارے میں نہیں جانتے۔ ہمارے اہل منبر ان ثابت شدہ مصائب کو بیان نہیں کرتے اور غیر معتبر کتب سے روایات پڑھ پڑھ کر قوم کے عقائد غیر معتبر روایات پر پختہ کر دیئے ہیں۔ واقعی مقام فکر ہے۔۔۔۔

‎خاکسار: ابو زین الہاشمی
‎تحریک تحفظ عقائد شیعہ

:دیگر مضامین
(06.11.2015) آج انتخاب کے شعبے میں کویت کی شاہین اشرف علی کی ایک غزل کا انتخاب
(04.11.2015) لالچ اور طمع میں گھرے ھوئے انسانوں نے مقدس منصب پیشہ بنا دیا۔رافیعہ گیلانی
(02.11.2015) عالمی اخبار کے بغیر ایک دن بھی جیسے بیکار لگتا ہے۔ شاہین اشرف علی
(31.10.2015) لاہور میں تقریباً 40 لاکھ افراد مختلف اقسام منشیات استعمال کرتے ہیں
(31.10.2015) تیس کتوبر 1960ء کو پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار ظریف لاہور میں انتقال کرگئے۔
(31.10.2015) جھگڑے اور بدگمانیاں کیسے ختم ہوں ۔۔؟ از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم
(29.10.2015) زلزلوں کی ہولناک تباہی اور بربادی ، تاریخ کے پس منظر میں ایک نظر
(26.10.2015) ڈینش شعرو ادب کی مکمل تاریخ صدف مرزا کے قلم سے
(24.10.2015) اتحاد بین المسلمین کا فقید المثال اور منفرد مظاہرہ ۔ شیعہ سُنی مشترکہ یاد کربلا
(22.10.2015) ریڈیو اخلاص ڈربی کے زیر اہتمام اخلاص ایجوکیشن سینٹر میں یاد کربلا
(18.10.2015) لندن میں عشرت حسین کی قیام گاہ پر سالانہ مجلس عزا کا انعقاد
(18.10.2015) عزاداری امام حسین ع کے تقاضے اور ھماری ذ مہ داری۔از۔ڈاکٹر سید نیاز محمد ھمدانی
(16.10.2015) فرخندہ رضوی کی کتاب ۔۔۔قلم خندہ ۔۔۔۔ کی تقریبِ رونمائی کی رپورٹ
(14.10.2015) انتفاضہ القدس صہیونی توسیع پسندی کے کینسرکا صفایا کردے گی:ابو مرزوق
(14.10.2015) فرخندہ رضوی کی تازہ تصنیف ۔۔ قلم خندہ ۔۔۔ کی تقریب رونمائی ریڈنگ میں ہوئی
(11.10.2015) بغیر وزرش کے  پٹھوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ 
(11.10.2015) فرخندہ رضوی کی تازہ تصنیف ۔۔ قلم خندہ ۔۔۔ کی تقریب رونمائی آج اتوار کو
(04.10.2015) ذیابیطس کے مریضوں کے لیئے اہم معلومات۔ دوسری قسط۔از۔ڈاکٹر وجیہ الحسن بخاری
(02.10.2015) ذیابیطس کے مریضوں کے لیئے اہم معلومات۔ پہلی قسط۔از۔ڈاکٹر وجیہ الحسن بخاری
(30.09.2015) گزشتہ دنوں روس میں صدر ولادی میر پیوٹن نےنئی جامع مسجد کا افتتاح کیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں