سلمان خان کی بہن کی شادی آج ہونے والی ہے جس کی تیاریاں کئی مہینوں سے زور و شور سے جاری تھیں۔ سلمان خان نے اپنی بہن کو ایک مہنگا فلیٹ گفٹ کیا ہے جس کی قیمت سولہ کروڑ روپے ہے۔
سلمان خان کی بہن کی شادی میں بالی وڈ کے ستارے شرکت کریں گے یوں یہ ممبئی کی ایک مہنگی اور چمکتی دمکتی شادی بن جائے گی۔ مہندی کی تقریب میں شاہ رخ خان لاکھ مخالفتوں کے باوجود آگئے۔ کئی اور چمکتے دمکتے ستارے اور سیاست دان بھی شادی میں شرکت کریں گے۔
سلمان کی بہن ارپتا خان کی شادی آیوش شرما سے ہورہی ہے۔ سلمان خان بہن کی شادی میں اسے سولہ کروڑ روپے کی مالیت کا ایک فلیٹ گفٹ کر رہے ہیں۔ جمعہ کو ایک استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔