16.10.2026, 04:35am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

ممتاز شاعر، نغمہ نگار ،اردو ادب کے استاد احمد عقیل روبی انتقال کرگئے 
25.11.2014, 09:13am , منگل (GMT+1)

پاکستان کے ممتاز شاعر،فلمی نغمہ نگار،ناول نگار ، محقق اور اردو ادبیات کے استاد احمد عقیل روبی گذشتہ روز 74برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے،احمد عقیل روبی کا اصل نام غلام حسین تھا۔مرحوم لدھیانہ کے نزدیک واقع ایک شہر سنگرور میں 1940میں پیداہوئے ، وہ والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔سات برس کی عمر میں سر سے والد کا سایہ اٹھ گیا،قیام پاکستان کے بعد پاکستان چلے آئے اور 36برس تک محکمہ تعلیم سے وابستہ رہے،مختلف کالجوں میں اردو ادب پڑھاتے رہے

 انھوں نے ایف اے تک کے تعلیمی مراحل خانیوال میں طے کئے،بی اے گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان سے کیا اورایم اے کیلئے لاہور آ گئے جہاں ان کا تعلق ناصر کاظمی،اعجاز باقررضوی اور انتظار حسین سے بنا۔ناصر کاظمی کے حوالے سے کتاب ”مجھے تو حیران کر گیا وہ“ جبکہ سجاد باقر رضوی سے متعلق کتاب”باقر صا حب“ لکھی۔ درس و تدریس کا آغاز ڈگری کالج مظفر گڑھ سے بطور لیکچرر کیا۔ کچھ عرصہ بعد صادق ایجرٹن کالج بہاولپور آ گئے،یہاںسے شیخوپورہ تبادلہ ہو گیا جہاں وہ 13 برس تک پڑھاتے رہے۔1983میں ان کا تبادلہ ایف سی کالج لا ہور ہو گیا،2000میںاسی ادارے سے ریٹائر ہوئے۔مرحوم ایف سی کالج میں صدر شعبہ اردو بھی رہے،یہاں ان کے رفقاءمیں ڈاکٹر حسن رضوی، ڈاکٹر طارق عزیز، مختار ترابی، ڈاکٹر شبیہہ الحسن شامل تھے۔ 

ادب کے علاوہ ان کاتعلق شوبز کی دنیا سے بھی رہا۔ نصرت فتح کے حوالے سے بھی کتاب لکھی۔مرحوم موسیقی کے اسرار و رموز کو بھی سمجھتے تھے۔فلموں کیلئے گیت لکھے،جن فلموں کیلئے نغمہ نگاری کی ان میںنکی جئی ہاں،مہندی والے ہتھ، جگ ماہی، لونگ دا لشکارااور مجاجن شامل ہیں، ان کے گیت سپر ہٹ ہوئے جس پر انھیں کئی ایوارڈ بھی ملے۔ اردو فلموں کیلئے بھی گیت لکھے، مرحوم نے سجاد گل کی فلم تیر ے پیا ر میں، ریما کی فلم کوئی تجھ سا کہاں،شہزاد رفیق کی فلم رخصتی، ثمینہ پیر زادہ کی فلم شرارت کے گانے لکھے۔23 مارچ 2012کو حکومت پاکستان نے انھیں تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا جو آپ کو14 اگست 2013کو دیا گیا۔ ان کی مشہو ر کتابوں میں سوکھے پتے بکھرے پھول)شاعری( ملی جلی آوازیں)انگریز ی نظموں کا ترجمہ (آخری شام)منظوم ڈرامہ( سورج قید سے چھوٹ گیا)نظمیں(بلائی10 )یونانی شاعر ی کا ترجمہ( باقر صا حب)سوانح عمری( مجھے تو حیران کر گیا وہ)ناصر کاظمی کا طویل خاکہ(نصرت فتح علی خان)سوا نح عمری(کھرے کھوٹے)خاکے( چوتھی دنیا)ناول( جنگل کٹا) ناول(بنجر دریا)ناول( کہانی ایک شہر کی)طویل نظم(بولڈ اینڈ بیوٹی فی)طویل خاکہ( ساڑھے تین دن کی زندگی) ناول( کر نیں تار ے پھول)بچوں کی نظمیں( یونان کا ادبی ورثہ)تنقید(آدھی صدی کا خواب)ناول((قتیل کہانی )طویل خاکہ( علی پور کا مفتی )طویل خاکہ(مرحوم یونانی اساطیر کا خصوصی طور پر مطالعہ کرتے تھے، ان کی ہر تحریر میں یونانی اساطیری حوالے ملتے ہیں
۔۔۔۔۔Pak Arts۔۔۔۔۔۔۔ بشکریہ ۔۔۔۔


:دیگر مضامین
(25.11.2014) کچہ نہ کرنے سے کچھ کرنا بہتر ہے۔ گھر کے کام کو باقائدہ ورزش نہیں کہا جاسکتا
(23.11.2014) ایک عجب کھیل ۔ یہ نہ تو فٹ بال  ہے نا گولف  تو پھر آخر یہ ہے کیا؟
(22.11.2014) ریڈیو پاکستان لاهور کے اسٹیشن ڈائریکٹر سید  رضا کاظمی  ریٹائرڈ هو گئے
(20.11.2014) بھارتی فلمی اداکار سلمان خان کا بہن کے لیے 16 کروڑ روپے کا تحفہ
(19.11.2014) ایک تاریخ ساز شخصیت پر تاریخ ساز کام۔از؛محمداحمد ترازی
(18.11.2014) امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے ملک کے چار صدور
(16.11.2014) پچاس کی دہا ئی میں بہا ولپور صو بہ اپنا وجود رکھتا تھا
(13.11.2014) امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے نکلنے والے لاوا قریبی آبادی میں داخل 
(10.11.2014) پتھروں کے خواص جاننے کے لئے سائنس یا کیمیا ئی علم جاننا بھی ضروری ھے
(05.11.2014) مجلسِ شامِ غریباں ۔چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ..از... نگہت نسیم۔سڈنی
(04.11.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(03.11.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(02.11.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(01.11.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(31.10.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(30.10.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(29.10.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(28.10.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(27.10.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(26.10.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں