16.10.2026, 09:49am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

چاکلیٹ ہیرو وحید مراد کی اکتیسویں برسی تئیس نومبر کو گزرری ہے
26.11.2014, 08:15am , بدھ (GMT+1)


آج پاکستان کے نامور فلمی اداکار وحید مراد کی اکتیسویں برسی ہے۔وحید مراد 2 اکتوبر 1938ءکوکراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی تعلیمی مدارج بھی کراچی میں مکمل کئے اور جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ 1960ءمیں انہوں نے اپنا ذاتی فلم ساز ادارہ فلم آرٹس کے نام سے قائم کیا اور اس ادارے کے تحت دو فلمیں انسان بدلتا ہے اور جب سے دیکھا ہے تمہیں بنائیں۔ 

ان فلموں کی تکمیل کے دوران انہیں خود بھی اداکاری کا شوق ہوا۔وہ درپن کی بہ حیثیت فلمساز ایک فلم ساتھی میں موٹر مکینک کا چھوٹا سا کردار بھی ادا کرچکے تھے۔ 1962ءمیں انہیں ہدایت کار ایس ایم یوسف نے اپنی فلم اولاد میں بہ حیثیت اداکار متعارف کروایا۔ یہ فلم بے حد کامیاب رہی اس کے بعد انہوں نے فلم دامن میں کام کیا اور اپنی دلکش شخصیت کے باعث اس فلم میں بھی بے حد پسند کئے گئے، یہیں سے ان کی ہیرو شپ کا دور شروع ہوا۔

اب انہوں نے اپنے ادارے فلم آرٹس کے تحت فلم ہیرا اور پتھر شروع کی جس میں انہوں نے زیبا کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا۔اس فلم کے فلم ساز پرویز ملک، موسیقار سہیل رعنا اور نغمہ نگار مسرور انور تھے۔ اس فلم کی کامیابی نے وحید مراد کو خواتین کے ایک بڑے حلقے میں چاکلیٹی ہیرو اور لیڈی کلر کے خطابات دلوائے۔ ہیرا اور پتھر کی کامیابی کے بعد ان چاروں دوستوں نے کئی اور فلمیں بنائیں جن میں فلم ارمان نے پاکستان کی پہلی پلاٹینم جوبلی فلم ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس فلم میں احمد رشدی کے نغمات بھی بے حد مقبول ہوئے اس کے بعد وحید مراد کی اداکاری اور احمد رشدی کی آواز گویا لازم و ملزوم بن گئی۔وحید مراد کی دیگر کامیاب فلموں میں جوش، جاگ اٹھا انسان، احسان، دو راہا، انسانیت، دل میرا دھڑکن تیری، انجمن، مستانہ ماہی اور عندلیب کے نام سرفہرست ہیں۔

 وحید مراد نے لاتعداد فلموں میں ایوارڈز حاصل کئے ۔ وہ بلاشبہ پاکستان کی فلمی صنعت کے ایک صاحب اسلوب اداکار کہے جاسکتے ہیں۔2011ءمیں حکومت پاکستان نے انھیں بعد از مرگ ستارہ امتیاز عطا کیا تھا۔
۔23 نومبر 1983ءکو وحید مراد کراچی میں انتقال کرگئے۔وہ لاہور میں گلبرگ کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

:دیگر مضامین
(25.11.2014) ممتاز شاعر، نغمہ نگار ،اردو ادب کے استاد احمد عقیل روبی انتقال کرگئے 
(25.11.2014) کچہ نہ کرنے سے کچھ کرنا بہتر ہے۔ گھر کے کام کو باقائدہ ورزش نہیں کہا جاسکتا
(23.11.2014) ایک عجب کھیل ۔ یہ نہ تو فٹ بال  ہے نا گولف  تو پھر آخر یہ ہے کیا؟
(22.11.2014) ریڈیو پاکستان لاهور کے اسٹیشن ڈائریکٹر سید  رضا کاظمی  ریٹائرڈ هو گئے
(20.11.2014) بھارتی فلمی اداکار سلمان خان کا بہن کے لیے 16 کروڑ روپے کا تحفہ
(19.11.2014) ایک تاریخ ساز شخصیت پر تاریخ ساز کام۔از؛محمداحمد ترازی
(18.11.2014) امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے ملک کے چار صدور
(16.11.2014) پچاس کی دہا ئی میں بہا ولپور صو بہ اپنا وجود رکھتا تھا
(13.11.2014) امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے نکلنے والے لاوا قریبی آبادی میں داخل 
(10.11.2014) پتھروں کے خواص جاننے کے لئے سائنس یا کیمیا ئی علم جاننا بھی ضروری ھے
(05.11.2014) مجلسِ شامِ غریباں ۔چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ..از... نگہت نسیم۔سڈنی
(04.11.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(03.11.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(02.11.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(01.11.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(31.10.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(30.10.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(29.10.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(28.10.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(27.10.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں