16.10.2026, 04:34am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

انڈونیشیا میں ’اسلامی مقابلہٴحسن‘ تیونس کی خاتون فاطمہ بن غفریش نے جیت لیا
29.11.2014, 01:07am , ہفتہ (GMT+1)


انڈونیشیا میں ’اسلامی مقابلہٴحسن‘ تیونس کی خاتون فاطمہ بن غفریش نے جیت لیا ہے، جنھوں نے فائنل مقابلے کی 17 امیدواروں کو شکست دینے کے بعد 'مس ورلڈ مسلمہ 2014' کا تاج اپنے سر پر سجا لیا ہے۔

چوتھے بین الاقوامی اسلامی مقابلہ حسن فائنل کا انعقاد جمعے کے روز 21 نومبر کو سنٹرل جاوا کے ایک قدیم ترین مندر 'برمائن' میں کیا گیا۔

یہ مقابلہ ہر سال انڈونشیا کی ایک چیریٹی تنظیم 'ورلڈ مسلمہ فاونڈیشن' کی طرف سے کرایا جاتا ہے، جو دنیا بھر میں جنگ، تنازعات اور قدرتی آفات سے متاثر ہونے والی خواتین کی امداد کے لیے کام کرتی ہے۔


مقابلے کے فائنل راونڈ میں خواتین اسلامی فیشن کے ساتھ زرق برق گاؤن اور حجاب پہن کر اسٹیج پر جلوہ گر ہوئیں۔ لیکن، مقابلہ جیتنے کے لیے یہاں ان کی ہزاروں وولٹ کی مسکراہٹ ہی کافی نہیں تھی، کیونکہ اس مقابلے میں حسن کا معیار صرف ظاہری حسن نہیں ہے بلکہ، مسلم مس ورلڈ کا خطاب جیتنے کے لیے انھیں پرہیزگاری، اسلام سے متعلق معلومات اور دور جدید کے بارے میں ان کے خیالات کی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے۔

مس ورلڈ مسلمہ کا تاج پہننے والی 25 سالہ فاطمہ بن غفریش کمپیوٹر انجنیئر کی حیثیت سے کام کرتی ہیں۔ اس موقع پر فاطمہ بن غفریش نےایک جذباتی تقریر کرتے ہوئے دنیا سے فلسطین اور شام کی آزادی کے لیے ہمدردانہ اپیل کی۔


​فاطمہ بن غفریش کو مس ورلڈ مسلمہ کا تاج سونپنے کے لیے پچھلے سال کی مسلم مس ورلڈ نائجیریا کی 21 سالہ مس اوبئبی عائشہ اجیبولہ نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

مس ورلڈ مسلمہ جیتنے پر فاطمہ کو دو لوگوں کے لیے مکہ شریف کا ہوائی ٹکٹ ،سونے کی گھڑی اور 10,000 مالیت کے دینار کا تحفہ پیش کیا گیا۔

ورلڈ مسلمہ فاونڈیشن کے مطابق، فائنل امیدوراوں کو ججوں کی جانب سے سماجی سرگرمیوں، گلوبل مسائل پر ان کی معلومات اور کمیونٹی خدمت کے ساتھ ساتھ دینی اسلام سے وابستگی کی بنیاد پر اسکور دیا گیا۔ تاہم، مس ورلڈ مسلمہ اور رنر اپ مس ورلڈ کا فیصلہ100  یتیم نوجوانوں کے ایک گروپ نے کیا۔


منتظمین کا کہنا ہے کہ مقابلے کا مقصد اسلام کی تفہیم کو بڑھانا اور غربت کو کم کرنا ہے۔ بقول منتظمین، ہماری نظر میں یہ مقابلہ حسن نہیں ہے، بلکہ اس مقابلے کو ہم ایک ایواڈ سمجھتے ہیں، جو ایک ایسی خاتون کو دیا جاتا ہے۔ جس میں دوسروں کے لیے رول ماڈل بننے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔منتظمین نے بتایا کہ انڈونیشیا کے مقدس ہندو مندر میں اسلامی مقابلہ حسن کرانا ایک سوچا سمجھا فیصلہ تھا، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمان دیگر عقائد کا احترام کرتے ہیں۔

اسلامی مقابلہ حسن کا انعقاد پہلی بار2011ء میں ہوا، جبکہ 2013  ء سے مقابلے میں دنیا بھر کی مسلم خواتین کو حصہ لینے کی دعوت دی گئی.


رواں برس کے مقابلے میں انڈیا، امریکہ، برطانیہ، ایران، مصر، نیدرلینڈ، فلسطین،جرمنی، بنگلہ دیش، نائجیریا اور کئی دیگر ملکوں کی نوجوان مسلمان خواتین نے حصہ لیا، جبکہ انڈونیشیا کی 8 خواتین مقابلے مین شریک ہوئیں۔

مقابلے کا آغاز 13 نومبر کو جاوا کے شہر یوگیا کارتا میں ہوا۔مقابلے کے دیگر راونڈز میں شرکاء نے یتیم خانوں، نرسنگ ہومز کا دورہ کیا جبکہ  25 امیدوراوں کی کہانیاں اور سماجی سرگرمیوں کی ویڈیو ز بھی تنظیم کی ویب سائٹ پردکھائی گئی ہیں جس میں نوجوان خواتین نے بتایا کہ وہ کیوں حجاب پہنتی ہیں۔


مقابلے کی عمومی شرائط کے مطابق، مس ورلڈ مسلمہ مقابلےکے لیے شرکاء کا سر پر اسکارف یا حجاب لینا لازمی ہے اسی طرح لباس کے حوالے سے ایسا لباس پہننا ضروری ہے جس میں صرف ان کا ہاتھ اور چہرہ نظر آئے۔

مس ورلڈ مسلمہ انتظامی اعتبار سے کئی طرح کی تنقید بھی برداشت کرنی پڑی رواں برس بھی مقابلے میں شرکت کرنے کی خواہشمند خواتین انڈونیشیا کی افسر شاہی کا شکار بن گئیں یا پھر انھیں گھروں سے مقابلے میں شرکت کی اجازت نہیں ملی۔

اسی طرح، ایک بھارتی خاتون جب مس ورلڈ مسلمہ مقابلے میں شرکت کرنے کے ائرپورٹ پر پہنچی تو حجاب پہن کر تنہا سفر کرنے کی وجہ سے انھیں سیکیورٹی کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے وہ مقابلے میں شرکت نہیں کر سکی۔


بشکریہ۔ وائس آف امریکہ

:دیگر مضامین
(27.11.2014) بھارت میں خواتین کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، ثانیہ مرزا
(26.11.2014) چاکلیٹ ہیرو وحید مراد کی اکتیسویں برسی تئیس نومبر کو گزرری ہے
(25.11.2014) ممتاز شاعر، نغمہ نگار ،اردو ادب کے استاد احمد عقیل روبی انتقال کرگئے 
(25.11.2014) کچہ نہ کرنے سے کچھ کرنا بہتر ہے۔ گھر کے کام کو باقائدہ ورزش نہیں کہا جاسکتا
(23.11.2014) ایک عجب کھیل ۔ یہ نہ تو فٹ بال  ہے نا گولف  تو پھر آخر یہ ہے کیا؟
(22.11.2014) ریڈیو پاکستان لاهور کے اسٹیشن ڈائریکٹر سید  رضا کاظمی  ریٹائرڈ هو گئے
(20.11.2014) بھارتی فلمی اداکار سلمان خان کا بہن کے لیے 16 کروڑ روپے کا تحفہ
(19.11.2014) ایک تاریخ ساز شخصیت پر تاریخ ساز کام۔از؛محمداحمد ترازی
(18.11.2014) امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے ملک کے چار صدور
(16.11.2014) پچاس کی دہا ئی میں بہا ولپور صو بہ اپنا وجود رکھتا تھا
(13.11.2014) امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے نکلنے والے لاوا قریبی آبادی میں داخل 
(10.11.2014) پتھروں کے خواص جاننے کے لئے سائنس یا کیمیا ئی علم جاننا بھی ضروری ھے
(05.11.2014) مجلسِ شامِ غریباں ۔چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ..از... نگہت نسیم۔سڈنی
(04.11.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(03.11.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(02.11.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(01.11.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(31.10.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(30.10.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی
(29.10.2014) چشم گریہ سے چاکٍ ماتم تک.یا حسین ابن علی ۔........از............ نگہت نسیم۔سڈنی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں