عالمی اخبار کی نائب مدیر ، افسانہ نگار اور شاعرہ ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ جو لندن میں انتقال کر گئی تھیں انکی تدفین آج پیر کے روز لندن میں ہوو ۔ انّا للہ و انّا الیہ راجعون ۔ رقیعہ بیگم کی عمر پچھہتر برس تھی وہ پچھلے کچھ عرصے سے مسلسل علیل
چلی آ رہی تھیں۔
نماز جنازہ نمازز ظہر کے بعد انجمن اسلامیہ مسجد نیو ہیم میں ادا ہو گی اور تدفین رامفورڈ روڈ کے قبرستان میں ہو گی
گزشتہ دو دن میں انکو ایک بار پھر مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں وہ کومے میں چلی گئیں اور انتیس نومبر کی صبح کومے کی حالت میں ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں
ڈاکٹر نگہت نسیم اطلاع ملتے ہی سڈنی سے روانہ ہوئی تھیں اور اب لندن پہنچ چکی ہیں
متعدد ادبی تنظیموں اور ادیبوں، شاعروں اور کالم نگاروں نے داکٹر نگہت نسیم اور انکے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے
دعا ہے کہ پروردگار انکی مغفرت فرمائے اور ان کے گناہان صغیرہ و کبیرہ معاف کرے
عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ، قلم کاروں اور قارئین نے ڈاکٹر نگہت نسیم اور انکے اہل خاندان سے تعزیت کی ہے اور افسوس کا اظہار کیا ہے