محترم ومہربان بہن بھائیو ۔۔۔ آپ سب کی دعائیں ، تسلی اور دلاسہ میری جمع پونجی ہے ۔ جزاک اللہ ۔۔ امی جی کا جانا ایسا ہی ہے جیسے آسمان میں بڑا سا سوراخ ہو گیا ہو ۔۔ اور اس میں سے یا تو تیز دھوپ آتی رہتی ہے یا پھر طوفانی بارشیں برستی رہتی ہیں ۔۔ مجھے یقین ہی نہیں ہوتا کہ دھوپ بارش کے علاوہ کوئی اور موسم بھی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا اللہ
میں خوش نصیب ہوں کہ روز حشر اپنی ماں کے نام سے پکاری جاؤنگی ۔۔ ایسی ماں جو صبر ، تحمل اور برداشت کی تصویر تھی ۔۔ جو مسلسل 75 برس مجاہدہ کے طور پر دنیا میں رہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے خدا مجھے ہمت دے کہ ان کی کمی پر کبھی تجھ سے شکایت نہ کروں ۔۔ انہیں کی طرح صبر و رضا سے کام لوں ۔۔۔۔۔ الہی آمین
ہمیشہ دعاؤں کی طلبگار رہونگی
لفظ نہیں کوئی
10.12.2014,
Azhar Ul Haq Naseem
انا للہ و انا علیہ راجعون
اللہ آنٹی کے درجات بلند کرے آمین
اور سب خاندان کو صبر دے ، آمین
انا للہ و انا الیہ راجعون
01.12.2014,
شمس جیلانی
بہت نگہت میں تمہیں کیسے دلاسہ دوں جب کہ ماں جیسی ہستی ساتھ چھوڑگءی ہو۔
لہذا میں بھی وہی لکھونگا اور کہونگا جو اللہ اور رسول نے ہمیں سکھایا۔ کہ انا للہ وانا الیہ راجعوں ہ
اس دعا کے ساتھ کہ اللہ صبحانہ تعالیِ مر ھومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرماءے تمہیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماءے آمین۔ حالانکہ انہیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لیے کہ جس ماں نے امت کو تم جیسی بیٹی عطاکی ہے وہ خود کتنی متقی ہوگی۔ تم ان کے لیے صدقہ جاریہ ہو جب تک تم اس پر عامل رہوگی ثواب ان تک پہونتا رہے گا۔
انا للہ و انا علیہ راجعون
01.12.2014,
محمداعظم عظیم اعظم کراچی،
محمداعظم عظیم اعظم کراچی،
انا للہ و انا علیہ راجعون
باجی،ہمیں (محمداعظم عظیم اعظم / پروفیسر ڈاکٹرشبیراحمدخورشید) آپکی والدہ کے انتقال کی خبر پڑھ کردلی دمہ ہوا،اللہ رب العزت کے حضوردعاہے کہ اللہ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اپنے برگزیدہ بندوں کے صدقے آپ کی امی صاحبہ کو جنت الفردوس میں بلنددرجات پر فائز کرے اور آپ سب جو بھی لواحقین ہیں اُنہیں صبر جمیل پہ اجرِ عظیم عطافرمائے۔ (آمین)
جب احمد مرسل نہ رہے کون رہے گا
01.12.2014,
عبدالمناف
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اللہم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجہم
انا للہ و انا الیہ راجعون
محترمہ بہن صاحبہ ، سلام علیکم
جب احمد مرسل نہ رہے کون رہے گا
ہماری طرف سے دلی تعزیت قبول فرمائیے، خداوندِ کریم سے دُعا ہے کہ مرحومہ و مغفورہ کی خطاؤں کو معاف فرمائے، انہیں جوارِ معصومین علیہم السلام میں جگہ نصیب کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے
عبدالمناف
Condolence
30.11.2014,
Avez. Birmingham
پیغامِ تعزیت۔
بنام ڈاکڑ نگہت نسیم۔
انااللہ و اناعلیہ و راجعون۔
ایسے موقع پر انسان کیا کہے اور کیا نہ کہے چند لفظوں کی ڈھارس ہے۔جس پریہ مشکل وقت گزرتا ہے اس کی اہمیت کو وہ ہی جانتا ہے۔ ہر انسان ۔ زی روح۔ چرند پرند کا وقت مقرر ہے۔
گزرنے والے گزر گئے پیچھے لاکھوں نشان چھوڑ گئے ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ مرحومہ کے لئے دل سے دعا ئے مغفرت کرتے ہیں ۔ اللہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔
وسلام ۔آویز۔ برمنگھم
عالمی اخبار کی تعزیت
30.11.2014,
safdar hamadani
عالمی اخبار کا ادارتی بورڈ، قلم کار اور قارئین ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہیں اور دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ میں ذاتی طور پر اپنی طرف سے اور اپنے اہل خانہ کی طرف سے آپ سے اور اپ کے تمام اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتا ہوں۔ اللہ مرحومہ کی مغفرت کرے۔آمین
ہم آپ کے غم میں برابر سے شریک ہیں
30.11.2014,
محمداحمد ترازی
انا للہ و انا علیہ راجعون
باجی
آپکی والدہ محترمہ کے انتقال کی خبر پڑھ کر بہت دکھ ہوا۔
اللہ کریم ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے اور آپ سب کو اس صدے کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔آمین
یقینا یہ بہت بڑا نقصان ہے جس کی تلافی کسی طور ممکن نہیں
ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دل سے دعا گوہیں
زرقا صاحبہ نے درست لکھا کہ'' مائیں تو دُعاؤں کا منبع ہو تی ہیں ۔ آپ کے پاس اُن کی یادوں کا انمول خزانہ ہے غم کے اندھیرے میں خوبصورت یادیں ہی اُجالا کرتی ہیں
اللہ کریم آپ کو ہمت وحوصلہ عطا فرمائے
آمین
آپ کے غم میں برابر کا شریک
آپ کا بھائی
محمداحمد ترازی
تعزیت
30.11.2014,
نذر حافی
خداوند عالم انہیںاپنے جوار رحمت میں جگہ دے محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ کی شفاعت نصیب کرے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے۔۔۔آمین
تعزیت
30.11.2014,
zarqa mufti
پیاری نگہت
آپکی والدہ کے انتقال کی خبر پڑھ کر بہت افسوس ہوا۔
انا للہ و انا علیہ راجعون
اللہ تعالی اُن کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے
اور آپ کو صبر جمیل عطا کرے
آمین
آپ کے نقصان کا کوئی مداوا نہیں کر سکتا ۔ مائیں تو دُعاؤں کا منبع ہو تی ہیں ۔ آپ کے پاس اُن کی یادوں کا انمول خزانہ ہے غم کے اندھیرے میں خوبصورت یادیں ہی اُجالا کرتی ہیں
والسلام
زرقا
عالمی اخبار کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے
ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور
ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور
بے لاگ صحافت ہے۔ . رابطہ ٹیلی فون: لندن447796515479+ ، آسٹریلیا
61425201035+ ، ای میل:
رابطہ@عالمی
اخبار۔کوم۔ جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں