16.10.2026, 07:39am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

ایڈز سے بچاؤ ممکن، مگر مرض اب بھی ’خطرے‘ کا باعث ہے
11.12.2014, 09:03am , جعمرات (GMT+1)

اقوام ِمتحدہ کی پیش گوئی ہے کہ اگر ایڈز سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کی گئیں اور اس حوالے سے طریقہ ِعلاج کو نافذ العمل کیا گیا، تو اگلے 15 سال بعد ایڈز ایک عالمی خطرہ نہیں رہے گا۔

مگر اقوام ِمتحدہ نے یہ بھی متنبہہ کیا ہے کہ اگر اس سلسلے میں اہداف حاصل نہ ہو سکے تو ایڈز مزید بڑے خطرے کے طور پر ابھر کر سامنے آ سکتا ہے۔

گذشتہ 30 برسوں سے ڈاکٹر انتھونی فاؤچی امریکہ کے ادارہ برائے تدارک ِامراض کے سربراہ کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ اور، کہتے ہیں کہ 1984ء میں ایڈز کے خاتمے کے لیے کوئی دوا یا طریقہ ِعلاج موجود نہیں تھا۔ مگر، اب دنیا بھر میں ایڈز سے متعلق 30 مختلف طریقہ ِعلاج اور ادویات موجود ہیں۔

ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کہتے ہیں کہ، ’اگر ایڈز کے مرض کی تشخیص بروقت اور شروع میں ہی کرلی جائے اور ایسے مریض کو صحیح طریقہ ِعلاج فراہم کیا جائے تو مریض اس مرض سے چھٹکارا حاصل کر سکتا ہے‘۔

مگر ایک حالیہ تحقیق کے نتائج کے مطابق، ایڈز میں مبتلا محض 30 فی صد امریکیوں کی ہی ایڈز کے درست طریقہ ِعلاج تک رسائی ہے۔

ماہرین کے نزدیک ایڈز کے مریضوں کی علاج تک رسائی نہ ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ بہت سے مریضوں کو ایڈز سے متعلق ٹیسٹ کے نتائج سے خوف ہوتا ہے، کچھ ایڈز کی دوا نہیں لیتے اور کچھ کے لیے ایڈز کے مرض کی تشخیص کے بعد اس مرض کے ساتھ جینا اور معاشرے کا مقابلہ کرنا مشکل لگتا ہے۔  

ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کہتے ہیں کہ ایڈز کے مرض کی مستقل سبیل کے لیے ضروری ہے کہ اس حوالے سے کوئی مکمل ویکسین تیار کی جائے، تاکہ اس مرض پر قابو پانا آسان ہو اور دنیا بھر میں ایڈز سے متعلقہ اموات میں کمی لائی جا سکے۔

اقوام ِ متحدہ کے مطابق، دنیا بھر میں تقریباً تین کروڑ 50 لاکھ افراد ایڈز میں مبتلا ہیں اور 2012ء میں تقریباً 15 لاکھ افراد ایڈز کے باعث ہلاک ہوئے تھے۔
 
گو کہ ماضی کے مقابلے میں ایڈز کے مرض کے خلاف کامیابیاں زیادہ ملی ہیں، مگر ابھی بھی دنیا بھر میں ایسے لوگ ایک بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں جنہیں ایڈز کا مرض لاحق ہے۔

 

:دیگر مضامین
(18.10.2014) موسم سرما کی آمد پرناک ، کان ،گلے کی بیماریوں میں ا ضافہ
(10.10.2014) کھانے کو اسکین کرکے غذائیت اور کیلو ریزبتانے والا نیا آلہ
(28.09.2014) لیپ ٹاپ کاگود میں استعمال انسانی جلد پر مضر اثرات مرتب کرسکتا ہے
(26.09.2014) مونگ پھلی کی الرجی کا علاج، بذریعہ مونگ پھلی دریافت ہو گیا
(12.08.2014) ہائبرنیشن کے لئے جانے والے ریچھوں میں ذیابیطس کی علامات کی موجودگی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں