14.10.2026, 09:57pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

ناشتے سے پہلے 12 گھنٹے کچھ نہ کھانا پینا وزن کم کرتا ہے: تحقیق
03.11.2015, 01:03am , منگل (GMT+1)

ایک نئی تحقیق بتاتی ہے کہ دن کے چوبیس گھنٹوں میں سے آدھے دن کا کھانا پینا اور باقی آدھے دن کا روزہ آپ کے وزن کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

ماہرین نے تجویز پیش کی ہے کہ ایسے لوگ جو ڈائٹنگ کرکے وزن گھٹانے کی امید کرتے ہیں انھیں چاہیےکہ وہ اپنے دن بھر کی کیلوریز کا حساب کتاب رکھنے کےساتھ ساتھ گھڑی کی سوئیوں پر بھی نظریں رکھا کریں کیونکہ شام ڈھلنے کے بعد کھانا وزن میں اضافہ کر سکتا ہے۔

امریکی محققین کے مطالعے سے ظاہر ہوا ہے کہ ہر روز آدھے دن یا محدود گھنٹوں کے اندر کھانا ہمارے جسم میں چربی جلانے کے قدرتی نظام کو آن کرنے کا ایک ذریعہ ہو سکتا ہے۔

محققین کے مطابق سائنسی شواہد یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ دن کے 12 گھنٹوں کے اندر کھانا پینا ختم کر لینا، مثلاً صبح 8 بجے سے شام 8  بجے کے درمیان کھانا اور باقی  12 گھنٹوں میں بھوکا رہنے کا جسمانی چربی پر بڑا اثر پڑتا ہے۔

'سالک انسٹیٹیوٹ' سے منسلک تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ساچی ڈینینڈا پانڈا کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق کا نتیجہ ان پچھلے مطالعوں کےنتائج کی توثیق کرتا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ رات میں دیر سے کھانا وزن میں اضافے کا ایک سبب ہے۔

مطالعے کی مصنف امینڈین چائے نے کہا ہے کہ ہمارے تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے چوبیس گھنٹوں میں سے 12 گھنٹے کے لیے بھوکا رہنا وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بہت اہم ہے۔ اسی طرح مطالعے میں یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ بارہ گھنٹے بھوکا رہنا کولیسٹرول، ذیابیطس اور موٹاپے سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔

چوہوں پر کئے جانے والے اس مطالعے میں سائنس دانوں نے 400 نارمل اور فربہ چوہوں پرتجربہ کیا ہے جنھیں مختلف اقسام کی ڈائیٹ محدود مدت تک کھلائی گئی تھی۔

نتائج سے ظاہر ہوا کہ ایسے چوہے جنھیں زیادہ مرغن غذا دن کے 9 سے 12 گھنٹوں کے درمیان کھلائی گئی تھی  وہ ان چوہوں کے مقابلے میں زیادہ چست اور دبلے ہوگئے جنھیں دن بھر آزادانہ کھانا کھانے کی اجازت تھی۔ جبکہ دونوں گروپ کی خوراک میں کیلیوریز کی تعداد یکساں تھی۔ تاہم یہ نتیجہ اس وقت بھی تبدیل نہیں ہوا جب محدود گھنٹوں میں کھانے والے چوہوں کے گروپ کو زیادہ میٹھی چیزیں کھلائی گئیں۔

اس تجربے میں جب محدود گھنٹوں میں کھانے والے چوہوں کو ہفتے کے آخری دو دن میں ان کی مرضی سے  سب کچھ کھانے دیا گیا تو بھی ان چوہوں کے وزن میں اضافہ نہ ہونے کے برابر رہا۔

پرفیسر پانڈا کے لیبارٹری کی معاون محقق چائے نے کہا کہ ان دنوں لوگوں کو سب سے زیادہ مشورہ صحت مند غذا کھانے کا دیا جاتا ہے لیکن بہت سے لوگ صحت مندا غذا تک رسائی حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ لہذا یہ سوال پیدا ہوتا ہے کیا بغیر صحت مند غذا کے ساتھ بھی ایسے لوگ محدود گھنٹوں میں کھانے کی مشق سے کوئی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

 پروفیسر چائے کے مطابق حقیقت یہ تھی کہ آدھے دن بھوکا رہنے کی ڈائیٹ کے اثرات ہر قسم کی خوراک کے ساتھ تھے۔ بلکہ تعجب کی بات یہ تھی کہ ہفتے کے آخری دو دنوں میں رات میں جی بھر کر کھانے کے باوجود اس فارمولا ڈائیٹ کے اثرات ضائع نہیں ہوئے۔ یہ نتیجہ بتاتا ہے کہ پورے ہفتے میں صرف ویک اینڈ پر رات کا کھانا اتنا نقصان نہیں پہنچاتا لیکن ہر روز رات میں دیر سے کھانا جسم کے میٹا بولزم (جسم کے تحول) کو نقصان پہنچاتا ہے۔

تجربے کے اگلے مرحلے میں جب فربہ چوہوں کو محدود مدت میں کھانے کا پابند کیا گیا تو انھوں نے چند ہی دن میں 5 فیصد وزن کم کر لیا اور مطالعے کے اختتام 38پر  ہفتوں میں ان کا وزن 25 فیصد کم ہو گیا۔

سائنسی رسالے ' جرنل سیل میٹا بولزم' میں شائع ہونے والی تحقیق سے پتا چلاکہ صحت مند غذا کھانے والے چوہوں کےگروپ کا اگرچہ اس ڈائیٹ کی وجہ سے وزن کم نہیں ہوا لیکن ان کے پٹھوں کے وزن میں اضافہ ہوا۔ بقول پروفیسر پانڈا یہاں یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں تھی کہ نارمل ڈائیٹ کھانے والے چوہوں کا وزن کم نہیں ہوا تھا لیکن ان کی جسمانی ساخت پر اس کا اثر پڑا تھا۔

:دیگر مضامین
(01.11.2015)  سوچنے کی صلاحیت رکھنے والی مشینوں کی تیاری بقائے انسانی کے لیے خطرہ
(29.10.2015) زمین کی نوع کے 92 فی صد سیارے ابھی پیدا ہونا باقی ہیں: ناسا
(27.10.2015) بڑ ھتی عمر میں ورزش دماغی امرا ض سے محفو ظ رکھتی ہے
(25.10.2015) ہنسنے سے پریشانیوں سے جھٹکارا ملتا ہے
(22.10.2015) موسم گرما میں پیدا ہونے والے بچوں میں جوانی میں لمبے قد کا امکان: رپورٹ
(18.10.2015) لمبی زندگی گزارنے کیلئے اچھی صحت ہی نہیں ذہانت بھی چاہئے، ماہرین
(14.10.2015)  بستر مرگ پر پڑے ہوئے مریضوں کے لیئے برطانیہ بہترین ملک
(12.10.2015)  کیلا غذائی اھمیت کے علاوہ افزائش حسن کے لئے بھی خاصی اھمیت رکھتا ھے
(10.10.2015)  آلو میں روغن ، پروٹین،وٹامنز کی وافر مقدار ، کئی بیماریوں کیخلاف مفید
(07.10.2015) جلد کی حفاظت اور لیموں کے فوائد ۔۔۔ از: سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(04.10.2015) گوشت کے پکوان پروٹین کو پورا کرنے کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔
(02.10.2015) جلدی بیماری کے کچھ مفید گھریلو ٹوٹکے - رافیعہ گیلانی برائے عالمی اخبار
(28.09.2015) طاقتور ال نینو : دنیا بھر کے موسموں کو متاثر کر سکتا ہے
(22.09.2015) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ مرہ زندگی میں شکر کم سے کم استعمال کریں
(19.09.2015) زیا بیطس اور آنکھ کی بینائی کا تعلّق صرف آنکھ کی اسکریننگ سے ہی ممکن ہے
(17.09.2015)  ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ مچھلی کھانا بھی یاداشت بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے
(15.09.2015) روس کے لیجنڈری اداکار نے 84 سال کی عمر میں 24 سالہ شاگرد سے شادی کر لی
(14.09.2015) ہمیں سیاست کی کوئی پرواہ نہیں، عاطف اسلم اور سونو نگم کا اعلان
(12.09.2015) ”سعادت حسن منٹو “کی زندگی پر بننے والی فلم”منٹو“کی ملک بھر میں ریلیز
(09.09.2015) مشروب میں شکر جتنی زیادہ ۔دل کی بیماریوں کا خطرہ اتنا ہی بڑا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں