14.10.2026, 05:51pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

موٹاپے سے عالمی معیشت کو سالانہ 2 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے
13.01.2016, 01:35am , بدھ (GMT+1)

ایک عالمی ادارے کی حالیہ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق موٹاپے کی وجہ سے عالمی معیشت کو تمباکو نوشی یا پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے برابر نقصان پہنچ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ نقصان دنیا بھر میں شراب نوشی سے ہونے والے نقصانات سے کہیں بڑھ کر ہے۔

طبی ماہرین ایک عرصے سے موٹاپے کو صحت اور دنیا کے لیے خطرہ قرار دیتے آئے ہیں۔ موٹاپے کے شکار افراد کی صحت کی ضروریات اپنے ہم عصر افراد سے زیادہ ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فربہی کی طرف مائل افراد اپنی خراب صحت کے پیش ِنظر اپنے ساتھیوں کی نسبت دفتر سے زیادہ چھٹیاں کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، موٹاپے میں مبتلا افراد کی طبی ضروریات کی وجہ سے عالمی معیشت کو سالانہ دو ٹریلین یا 20 کھرب ڈالر کا نقصان پہنچتا ہے۔

میک کینسی گلوبل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں دو ارب افراد جو کہ دنیا کی تقریباً ایک تہائی آبادی بنتی ہے، موٹاپے کا شکار ہیں اور 2030ء تک یہ شرح دنیا کی نصف آبادی تک بڑھ جائے گی۔

میک کینسی گلوبل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، دنیا بھر میں ہونے والی 5 فی صد اموات موٹاپے کے باعث ہوتی ہیں۔   

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نہ صرف بڑی عمر کے افراد بلکہ بچے بھی موٹاپے کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق موٹاپے میں مبتلا 80٪ بچے بڑے ہو کر بھی فربہی کی طرف مائل رہتے ہیں۔ طبی ماہرین بچوں میں موٹاپے کی بڑھتی شرح کی ایک وجہ فاسٹ فوڈ کو قرار دیتے ہیں۔

کسی بھی انسان میں موٹاپے کی شرح کو ان کے ’بی ایم آئی‘ سے ناپا جا سکتا ہے۔ اس عمل میں انسان کے وزن کو ان کے قد سے تقسیم کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر کسی فرد کا بی ایم آئی 25 یا اس سے زیادہ ہو تو اسے موٹاپے میں شمار کیا جاتا ہے۔

ماہرین ِصحت کا کہنا ہے کہ موٹاپے کو ایک سنگین مسئلے کے طور پر لینا چاہیئے اور اس حوالے سے آگہی پھیلانے اور ایسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جس سے موٹاپے کے اس بڑھتے مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔

:دیگر مضامین
(11.01.2016) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی ہائی بلڈ پریشر کے لیے مفید ہے
(08.01.2016) برطانیہ میں پہلی بار ایک خاتون کو 'بایونک آنکھ ' لگا دی گئی
(06.01.2016) نیند کی گولیوں کا مسلسل استعمال ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے،نئی تحقیق 
(30.12.2015) شہد ایک علاج بھی ہے اور غذا بھی ۔۔۔از۔۔۔۔ رافیعہ گیلانی
(29.12.2015) لاہورہائیکورٹ کی طرف سےبھی کرکٹر محمد عامر کو کلین چِٹ مل گئی
(27.12.2015) کم نیند لینے سے بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے۔ ماہرین
(22.12.2015) ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ مچھلی کھانا بھی یاداشت بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے
(20.12.2015) نئی طبی تحقیق . ناشپاتی وزن گھٹانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
(18.12.2015) معروف اداکاراور ڈرامہ نگارکمال احمد رضوی انتقال کرگئے
(17.12.2015) ماہرین کے مطابق ایڈز پر قابو پانے میں قابل ذکر کامیابی ہوئی ہے
(15.12.2015)  چند گھریلو نسخے اور گورا رنگ ،از۔ رافیعہ گیلانی
(12.12.2015) نئی تحقیق میں کافی کے استعمال سے شوگر کی بیماری لاحق ہونے کا کم خطرہ
(10.12.2015) ممبئی ہائیکورٹ نے سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں تمام الزامات سے بری کردیا
(09.12.2015) مونگ پھلی کوغریب کا بادام بھی کہا جاتا ہے
(06.12.2015) امریکی سائنس دانوں کا دعویٰ کہ انہوں نے لمبی عمر کے لیے دوا دریافت کرلی ہے
(05.12.2015) مارک زکربرگ کا بیٹی کی ولادت پر دولت کا بڑا حصہ عطیہ کرنے کا اعلان
(03.12.2015) ورزش سے انسانی ’ڈی این اے‘ میں تبدیلی ممکن: تحقیق
(01.12.2015) خشک میوہ جات قدرت کی جانب سے سردیوں کا انمول تحفہ ہیں
(26.11.2015) خشک میوہ جا ت کا استعما ل عمر میں اضا فے کا با عث بنتا ہے
(25.11.2015) اسمارٹ فونز میں 'سلیپ موڈ 'ہونا چاہیئے . ایک نئی تحقیق : ماہرین



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں