14.10.2026, 11:15am , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

چہلم امام حسینؓ ۔2 کروڑ سے زائد عزاداران روضہ مبارک پر حاضری دے رہے ہیں
14.12.2014, 01:05am , اتوار (GMT+1)

عالمی اخبار شعبہ خبر
چہلم امام حسینؓ، قافلہ عشق کربلا میں موجود، 2 کروڑ سے زائد عزاداران مظلوم کربلا ہفتے کو نواسہ رسول ۖ  کے روضہ مبارک پر حاضری دے رہے ہیں، نجف اشرف سے 1 کروڑ عزاداروں کا پیدل قافلہ بھی رواں دواں،  ٹلہ زینبیہ پہنچ گیا، ہزاروں پاکستانیوں کی بھی شرکت، سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے۔ کربلا سے ذرائع نے کو بتایا کہ چہلم امام حسینؓ کے سلسلے میں جہاں دنیا بھر میں جلوس ہائے عزا کا انعقاد ہو رہا ہے اس سلسلے میں سب سے طویل ترین جلوس نجف اشرف امیر المومینن حضرت علی کے روضہ سے کربلا معلی کی جانب رواں دواں ہے جس میں ایک کروڑ سے زائد عزادار شریک ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق اس قافلے میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی زائرین بھی شامل ہیں جو چہلم امام حسینؓ کے سلسلے میں ایران سے عراق گئے ہیں۔ ایک ہفتے سے عراق کے شہر نجف اشرف سے کربلا معلی تک عاشقان رسول کا جم غفیر کربلا کی طرف پیدل رواں دواں ہے سخت ترین سردی میں 95 کلو میٹر اس قافلہ عشق و عقیدت میں بچے، بوڑھے، مرد، عورتیں شامل ہیں جن میں ہر دن اضافہ ہو رہا ہے، طویل شاہراہ کے دونوں اطراف باقاعدہ عارضی مہمان خانے، ضیافت کدوں، سٹالوں، دستر خوانوں کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ ہے جس میں ہمہ وقت انواع و اقسام کے بہترین کھانے، مشروبات، پھل، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی مفت فراہمی کی جا رہی ہے۔ 13 دسمبر بروز ہفتہ 20 صفر چہلم امام کے موقع پر یہ پیدل قافلے دنیا بھر سے آئے زائرین کربلا کے عظیم اجتماع میں شامل ہو گیا جہاں یہ تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرنے کا ایک محتاط اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

 اس سلسلے میں جب وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے ترجمان نصرت علی شہانی سے استفسار کیا تو انہوں نے بتایا کہ عزاداران مظلوم کربلا امام علی مقام سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار اور کربلا میں ہونیوالے ظلم پر احتجاج کرتے ہوئے کروڑوں عزاداران نجف اشرف سے کربلا معلی کی جانب گامزن ہیں جس میں ہزاروں پاکستانی بھی شامل ہیں

۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد وحدت کا بہترین مظاہرہ ہے جس میں ہر مکتبہ فکر و مسلک کے افراد شریک ہیں اور امام عالی مقام کو پرسادینے کیلئے پیدل سفر عشق رواں دواں ہیں۔ دوسری جانب عراقی حکومت نے چہلم امام حسینؓ کے سلسلے میں نجف، بغداد، کربلا سمیت دیگر علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کر لئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔


:دیگر مضامین
(11.12.2014) بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پانچ برسوں کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں
(08.12.2014) عشق محمد سے سرشار حقیقی نعت گو۔.... حفیظ تائب
(02.12.2014) حسن کاظمی ۔ ریڈیو پاکستان کی ایک پہلوُدار شخصیّت ۔ از سیّد علی اصغر کاظمی
(29.11.2014) ریڈیو ڈوئچے ویلے کے شعبہ فارسی کے نابینا صحافی اور موسیقار اسکندر آبادی
(27.11.2014) بھارتی گلوکار انوپ جلوٹہ کا ایک منفرد انداز ۔ شہادت امام حسین ع کا بیان
(26.11.2014) سوزخوانِ اِہلبیتؑ، سیّد آفتاب علی کاظمی کی بیاض سے،صفیؔ لکھنوی کا اک قدیم سلام
(25.11.2014) ديوان أبي طالب عم النبي صلى الله عليه وسلم ۔۔۔ ڈاکٹرمخدوم پیر سید علی عباس شاہ
(22.11.2014) فتنہ ۔۔۔ ابوالمعانی مولانامیرزاعبدالقادربیدل ؔ دہلوی۔ از۔ڈاکٹر سید علی عباس شاہ
(20.11.2014) برطانیہ اور نیدرلینڈز کے دو پولٹری فارمز میں برڈ فلو؟
(08.11.2014) قبر اصغر پہ کہتہ تھی مادر۔شاعر نجم آفندی،بندش و آواز۔علی اصغر کاظمی
(05.11.2014) مرثیہ شب عاشور ۔ تحت اللفظ، سید اکمل حسین۔ مرثیہ نگار۔ صفدر ھمٰدانی
(03.11.2014) تحریک کربلا،خطبات امام حسینؑ کی روشنی میں ۔ ایس ایچ بنگش
(03.11.2014) لندن میں سید عشرت حسین کے در دولت پر سالانہ مجلس عزا کا انعقاد
(02.11.2014) شہنشاہ وفاعلمدار لشکر حسینیؑ، قمر بنی ہاشم حضرت عباس علمدار کی سیرت
(31.10.2014) فکر مذہب اور حقیقت مذہب ۔  از ۔  سید اکمل حسین
(27.10.2014) شہادت حضرت مسلم بن عقیل پر امام زمانہ کو پرسہ ۔۔۔۔معصومہ شیرازی
(26.10.2014) عزاداری : زنجیر زنی قمہ زنی ۔از؛ آغاسیدعبدالحسین بڈگامی
(20.10.2014) ‎جگنو انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سہیل لون کے اعزاز میں ایک شام
(19.10.2014) تاریخی عمارتوں کی صفائی کی مہم حسین آباد گھنٹہ گھر سے شروع
(18.10.2014) یہاں ایسے علاقے ہیں کہ جہاں عورت کو جانور سے بھی کم درجہ دیا جاتا ھے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں