دلیپ کمار اور امتیابھ بچن کی جانب سے پشاور واقعے کی سخت الفاظ میں مذمتلیجنڈ بھارتی اداکاردلیپ کمار نےسخت الفاظ میں پشاورواقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ پشاور واقعے نے جو زخم دیا وہ بیان سے باہرہے۔ بھارتی اداکار امیتابھ بچن کاکہنا ہے کہ یہ وقت دعاؤں کا ہے۔
بیانوے سالہ بھارتی اداکار دلیپ کمارنے پشاور واقعے پر مذمتی بیان میں کہا کہ وہ پشاور کے دلکش شہر میں پیدا ہوئے اور آج بھی ان کے دل میں اس کی یادیں زندہ ہیں۔ پشاور واقعے نے انہیں جو زخم دیا وہ بیان سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور میں طالبان نے بچوں کے ساتھ جو کیا وہ ناقابل معافی اور گناہ ہے،دلیپ کمار کا کہنا تھا کہ وہ شہید بچوں کے والدین سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔ بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے بھی واقعے کو دلخراش سانحہ قراردیا ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت مرنے والوں بچوں کیلئے دعاؤں کا ہے۔