15.10.2026, 04:47pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » ڈاکٹر نگہت نسیم
 

اے ہمارے قائد اعظم ہم شرمندہ ہیں ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔ سڈنی 
26.12.2014, 04:45am , جمہ (GMT+1)


آج بانی پاکستان بابائے قوم محمد علی جناح کا 138 واں یوم پیدائش ہے اور پورے ملک میں سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں  پورے احترام سے  چھٹی منائی جا رہی ہے اور نجی اداروں میں دو گھنٹے پہلے چھٹی دے ایک گھنٹے کا اوور ٹائم بچا لیا گیا ہے ۔ قائد اعظم کے بنائے ہوئے ملک میں ان ہی کے مزار پر بادل نخؤاستہ گارڈز بھی بدل دیئے  گئے ہیں ۔ اور ٹی وی ۔ ریڈیو اور سرکاری تقاریب میں ان کی جدوجہد کو سراہا بھی گیا  اور بچوں نے لہک لہک کر گایا بھی  “ یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران “ ۔۔۔۔۔ واقعی دنیا حیران ہے کہ پاکستان کیا دنیا کہ نقشے پر اپنی عوام کے علاوہ سب کو خؤش کرنے کے لئے بنایا گیا تھا

قائد کا  سفر مسلسل پر روشنی ڈالنے کی ضرورت یوں محسوس ہوئی کہ انہیں پتہ چل سکے  کہ ان کا سفر رائیگاں گیا ۔اب  یہ ان کا وہ پاکستان  نہیں رہا جس کے لیئے انہوں نے 1947سر توڑ کوششیں کیں تھی تاکہ پاکستانی سکھ چین اور عزت سے جی سکیں  ۔ پر ایسا آزادی کی آدھی صدی کے بعد بھی ممکن نہیں ہو سکا ۔ ہر طرف سوال ہی سوال ہیں  ۔ پاکستان کے لئے ہر فرد نے قربانی میں اپنے  بہن بھائی ، ماں باپ ، بیوی ، شوہر ، بچے قربان کیئے تھے ۔ کیا اس لیئے کہ جب ان کی نسلیں ثمر بار ہوں تو کوئی طالبان یا کوئی طالبانی سوچ زدہ لوگ ان کے  ثمر نوچ کر پھینک دیں ۔ کیا اس لیئے عزتیں لٹائیں گئی تھیں کہ بعد میں کسی کی بھی عزت محفوظ نہ رہے ۔ کیا اس لیئے جائیداد ، نوکریاں ، کاروبار چھوڑ کر سب آگئے تھے کہ وطن پہنچ کر پائی پائی کو ترس جائیں ۔۔ رہنے کو ایک کمرہ بھی میسر نہ ہو ۔۔ علاج معالجے کے نام پر موت کے پروانے پر دستخط ہوں ۔ ۔۔ اسکول کالج  موت گاہوں میں بدل جائیں ۔۔ مسجد منبر کی بولیاں لگ سکییں  ۔۔۔۔۔۔۔۔

 کیا پاکستان بکاؤ ہے ۔۔  
کیا پاکستانی اجتماعیت کے دائرے سے باہر نکل چکا ہے ۔۔ 
کیا ہمیں  کوئی بھی خرید سکتا ہے ۔۔۔ 

قائد اعظم جی سنیئے آُپ کے پاکستان کو اس کے اپنے حکمرانوں  نے  اپنے مفاد اور ہوس زر کی وجہ سے پہلے دولخت کیا اور اب لخت در لخت کرنے کے سارے  گر آزما رہے ہیں ۔ جس فوج پر آپ کو بھروسہ تھا وہی اپنی رکھوالی کے لئے کرائے کے غنڈے  پال رہی ہے ۔ ۔۔ جس ڈیمو کریسی کی باتیں آپ کیا کرتے تھے اب ہم سب مل کر اس کو دفنا آئے ہیں ۔۔ بیوروکریسی کے منہ کو خون لگ چکا ہے ۔ ۔۔مسلمانوں کو آزاد ہی کروانا تھا تو زہنی آزادی دلواتے ۔۔۔ روحانی بالیدگی اور اخلاقی ترقی کے نظام کو رائج کرتے ۔ 

ہائے کیسے بتاؤں کہ میری ماں یہ کہتی مر گئی کہ مجھے پاکستان جانا ہے پر وہ ڈاکوؤں سے بہت ڈرتی تھی ۔۔۔  انہوں نے ڈاکوؤں سے ہی اپنی اولاد بچائی تھی ۔ ایک ماہ پہلے میرے بھائی کے دوست کوہشت گرد ،  ٹارگٹ کلنگ سے اسی کو اسی کے گھر کے سامنے مار گئے تھے ۔ اس چھبیس سالہ کڑیل جوان   چھبیس سیکنڈ میں ہی مر گیا ۔ سولہ دسمبر کو ہشاور میں 132 پھولوں کو بے دردی سے گولیوں سے چھلنی کیا گیا تو کبھی ان کے ناز شہ رگ کو کاٹ دیا گیا ۔ مائیں رو رو پوچھتی ہیں کہ  پاکستان کا مطلب کیا  ۔۔۔ آنتی جی انہیں بتاتی ہیں   کہ پاکستان  کا مطلب “ لاالا اللہ “ ہے اور  جیو ٹی وی والے  کہتے ہیں کہ “ پاکستان کا مطلب ہے پڑھ کر جیو “ ۔۔ مائیں  بین کرتے کرتے  پوچھتی ہیں کہ کیا “ لا الا للہ “ کسی کو پڑھنے سے روکتا ہے ۔۔ ان کے بچے بھی تو کلمہ گو تھے اور دہشت گردوں نے ان سے کلمہ ہی سنا تھا گویا یقین چاہتے تھے کہ سب محب وطن پاکستانی ہیں ۔

قائد اعظم جی مجھے کہنا ہے کہ کاش آپ پاکستان نہ بناتے ۔ ۔۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہم  بجلی ، پانی ، گیس ، تعلیم ، تحفظ ، عدل کو یوں نہ ترستے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

:دیگر مضامین
(17.12.2014) لعنت خدا کی بھیجئے ایسے نظام پر ۔ از۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(16.12.2014) اسی ایویں نہیں کلے رہ گئے آں ۔۔ سقوط ڈھاکہ ؛از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(25.09.2014) مسجد اب اللہ کی نہیں ، سُنی، شیعہ ، بریلوی ہے ۔ از۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(07.09.2014) چودھری نثار علی خان مان جاہیئے آپ ہار گئے ، از۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(02.09.2014) مضطرب پاکستان کا پرسکون اور گمشدہ صدر۔ از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم
(01.09.2014) دوسروں کو غلط ثابت کرنے کی بجائے اپنے اندر جھانکیں۔از۔ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔۔۔ اشاعت مکرر
(18.07.2014) او مائی گوڈ ۔۔اب مسلمانوں کا کیا ھو گا ؟ ۔از:‌ ڈاکٹر۔نگہت نسیم
(14.07.2014) طاقت نظریے کو کبھی شکست نہیں دے سکتی ۔ از:‌ ڈاکٹر نگہت نسیم
(08.07.2014) سب مل کے مسلماں کہو 'داعش' پہ ہو لعنت ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(19.06.2014) وطن عزیز پاکستان یوں لگتا ہے کہ آفات اور بلاؤں کی زد میں ہے۔از۔ڈاکٹر نگہت نسیم
(11.06.2014) غور کیجئے کہ ہم مسلمانوں کو زوال کا سامنا کیوں ہے؟... از.... ڈاکٹر نگہت نسیم
(12.05.2014) اتحاد بین المسلمین کے دشمن کون ہیں اور کیوں ۔۔۔۔ ؟ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(11.04.2014)  طالبان سے زیادہ مسیحا ڈاکٹرز بے گناہوں کو مار رہے ہیں ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(28.03.2014) محبت ہشت پہلو ہے ۔۔۔۔۔ ۔۔ از ؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(05.03.2014) مسلمان ممالک میں احتجاج اور مذاکرات ۔۔۔۔از۔۔۔۔ڈاکٹر نگہت نسیم
(03.02.2014) کتابوں ، درختوں ، بلیوں اور جھیلوں سے پیار کرنے والا " امجد شیخ "
(31.12.2013) دہشتگردی ختم کرنے والے ہی دہشت گرد ہیں ماں۔۔۔اشاعت مکرر۔۔۔ ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(03.12.2013)  کس جا کو وطن کہوں ۔۔۔۔ ؟ از“ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(28.11.2013) ایک دوسرے کوکافر کہنے کی روش آخر کب تک؟ دوسری قسط ۔از؛ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(25.11.2013) ایک دوسرے کوکافر کہنے کی روش آخر کب تک؟پہلی قسط ۔از؛ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں