فرینکفرٹ میں فن و ادب ایسوسی ایشن اور پاک یورو جرنلسٹس فورم کے تحت ہفتے کے روز ہونے والی اہم تقریب میں شرکت کے لیئے عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ، شاعر،ادیب ،دانشور صفدر ھمٰدانی طاہر ملک اور ارشاد ہاشمی کی دعوت پر فرینکفرٹ پہنچ گئے ہیں
وہ پاک یورو جرنلسٹس فورم کی تنظیمی میٹنگ میں شرکت کے علاوہ ہفتے کے روز فن و ادب ایسوسی ایشن اور پاک یورو جرنلسٹس فورم کے تحت ہونے والی اہم تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے
تقریب میں پیرس میں حالیہ دہشت گردی ، پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت اور فیض احمد فیض کی شعری فکر پر گفتگو ہو گی۔ بعد ازاں ایک مشاعرے کا اہتمام بھی ہے
اتوار کو مقامی احباب نے ایک بے تکلف تبادلہ خیال کا اہتمام کر رکھا ہے جسکے بعد جناب صفدر ھمدانی شریف اکیڈیمی کے شفیق مراد سے ملاقات کریں گے
وہ پیر کی شام واپس لندن چلے جائیں گے