
معروف افسانہ نگار اور عالمی اخبار کی نائب مدیر ڈاکٹر نگہت نسیم کی سڈنی کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ محترمہ رقیہ بیگم کا چہلم مورخہ 10 جنوری 2015 ہفتہ کے روز عصر اور مغرب کے درمیان ہوا ۔ اور لندن میں محترمہ رقیہ بیگم کی رہائش گاہ پر بہن بھائیوں نے چہلم مورخہ 9 جنورہ 2015 میں بعد از عصر اہتمام کیا گیا ۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے قرآن خوانی میں بڑی تعداد میں اعزا و اقربا، دوستوں اور احباب نے شرکت کی ۔
یاد رہے کہ مرحومہ 20 نومبر 2014 کو طویل علالت کے بعد ہفتہ کے روز علی الصبح لندن میں انتقال کر گئیں تھیں ۔جنازہ یکم دسمبر 2014 کو بعد ظہر انکے گھر 95 ہیمپٹن روڈ ، لندن لے جایا گیا تھا جہاں سے تین بجے نماز جنازہ کے لیئے میت جامع مسجد لے جائی گئی اور بعد ازاں ایسٹ ہیم کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ،قلم کاروں اور قارئین نے ڈاکٹر نگہت اور انکے اہل خانہ سے تعزیت اور مرحومہ کی بخشش کی دعا کی ہے ۔ معروف کالم نگار اور دینی نثر نگار محترم محمد احمد ترازی صاحب نے مرحوم کو دو قران پاک بخشش کیئے ۔ پاکستان آسٹریلیا ایسوسیشن کے یوتھ ونگ کے ڈارئکٹر زیشان احمدگوندل نے 5 قران پاک اور ایک ہزار یسین شریف کاہدیہ پیش کیا ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم کی رہائش گاہ پر ہونے چہلم میں 3 قران پاک اور لندن میں 2 قران پاک کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ بار کلمہ طیبہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے پڑھا گیا ۔

دنیا بھر سے ادبی،دینی اور نشریا تی اداروں کی جانب سے ڈاکٹر نگہت نسیم سے اظہار تعزیت کے پیغامات وصول ہو رہے ہیں ۔
کویت کی انجمن تخلیق و تہذیب کی بانی و صدر شاہین رضوی اور ان کے شوہر محترم اشرف علی نے ان سے اس سانحے پر اظہار تعزیت کیا۔ اور مرحومہ کیلئے دعاء مغفرت کی اللہ تعالیٰ اُن کو اپنی رحمت ِ خاص سے جنت الفروس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطافرمائے آمین۔
پاکستان آسٹریلیا اردو ایسویسشن کے صدر جناب ڈاکٹر شبیر حیدر اور ان کی اہلیہ نے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیئے " امام حسن سینٹر " میں دعائے مغفرت کی اور ان کے لیئے دو پاروں کا ہدیہ بھی پیش کیا ۔ پاکستان آسٹریلیا ایسوسیشن کی جرنل سیکرٹری شفق تعظیم نقوی نے خاص طور پر کراچی سے تعزیت کی ۔ اور ایسوسیشین کی طرف سے سلمان کاظمی ، عارف نقوی اور شمس عباس نے خاص طور پر شرکت کی ۔ کمیونٹی اخبار صدائے وطن سڈنی کے ایڈیٹر انچیف محترم سید ظفر حسین اور سید جاوید حسین نے اپنی فیملی کے ساتھ ایصال ثواب کے لیئے قران خوانی میں خاص طور پر شرکت کی۔
یاد رہے کہ طبیعت کی خرابی کی اطلاع ملتے ہی ڈاکٹر نگہت نسیم سڈنی ، آسٹریلیا سے 29 نومبر 2014 بروزہ ہفتہ بذریعہ ملائیشین ائیر لائنز سے لندن ہو گئیں اور اتوار کی صبح گھر پہنچنے پر انہیں والدہ کی وفات کا صدمہ اٹھانا پڑا۔

محترم رقیہ بیگم ، محترم محمد نسیم احمد اشرفی صاحب کی اہلیہ جبکہ معروف افسانہ و ڈرامہ نگار دلشاد نسیم ، نزہت نسیم ، شہزاد نسیم ، افضال نسیم ، شاہد نسیم ، جاوید نسیم اور عاصم نسیم کی والدہ تھیں اور
اور شازیہ شہزاد ، روبینہ افضال ، نادیہ شاہد ، عائیشہ جاوید ، اسمارہ عاصم ، محمد آفتاب ، مرحوم خالد محمود اور بلال مقصود کی ساس تھیں ۔
عالمی اخبار کے بلاگ پر بھیجے گئے تعزیتی پیغامات
زرقا مفتی نے کہا ہے:
پیاری نگہت آپکی والدہ کے انتقال کی خبر پڑھ کر بہت افسوس ہوا۔ انا للہ و انا علیہ راجعون اللہ تعالی اُن کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور آپ کو صبر جمیل عطا کرے آمین آپ کے نقصان کا کوئی مداوا نہیں کر سکتا ۔ مائیں تو دُعاؤں کا منبع ہو تی ہیں ۔ آپ کے پاس اُن کی یادوں کا انمول خزانہ ہے غم کے اندھیرے میں خوبصورت یادیں ہی اُجالا کرتی ہیں
والسلام
زرقا
----------
شا ھین رضوی نے کہا ہے:
انا للہ وانا الیہ راجعون
نا للہ وانا الیہ راجعون
اناا للہ وانا الیہ راجعون بہت افسوس ہوا سن کر اللہ تعالیٰ نگہت اور تمام گھر والوں کو صبر عطا کرے ۔ھم گہرے دکھ کی اس گھڑی میں ڈاکٹر نگہت نسیم اور انکے اھل خا نہ کے سا تھ ھیں دعا کر تےھیں کہ خالق کائنات اس مشکل وقت میں ھماری عزيز بہن ڈاکٹر نگہت نسیم اور دیگر افراد خانہ کو صبر جمیل عطا فرماۓ مرحومہ رقیہ بيکم ڈاکٹر نگہت نسیم کی غم گسار بہت چاھنے والی بہت دلدار والدہ تھیں بچوں کو سارے دکھوں سے بچانے والی ماں وہ عظيم ماں جس کے ساۓ اور بے پناہ شفقت نے ڈاکٹر نگہت نسیم کو قلم سے محبت کرنے کا درس و ھنر عطا کیا یہی بہت زیادہ محبت کونے والی بہت مشفق بہت پیاری بہت عزيز بہت ھی نیک و حلم وتحمل والی برداشت و صبر والی ماں کی دائمی جدائ بہت ـڑآ صدمہ ھے ھم سب دعا گو ھیں کہ اللہ پاک ڈاکٹر نگہت نسیم کو یہ حدمہ برداشت کرنے کی ھمت عطا فرماۓ آمین اور ماں کے درجات بلند فرماۓ انکو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرماۓ آمین ثم آمین
---------------------------------
صفدر ھمٰدانی نے کہا ہے
عالمی اخبار کا ادارتی بورڈ، قلم کار اور قارئین ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہیں اور دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ میں ذاتی طور پر اپنی طرف سے اور اپنے اہل خانہ کی طرف سے آپ سے اور اپ کے تمام اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتا ہوں۔ اللہ مرحومہ کی مغفرت کرے۔آمین
----------------------------------
ظفرجعفری نے کہا ہے:
نگہت بہن
آپکی والدہ کے انتقال کا مجھے افسوس ہے۔ اللہ انکو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور آپکو صبرِ جمیل غطا کرے۔
--------------------------------------
سیّدہ زائرہ عابدی نے کہا ہے:
انا للہ وانا الیہ راجعون
پیاری بیٹی ،پروردرگار ِعالم تمھارے پورے خاندان کو اس صد مہء عظیم پر صبرِجمیل عطا کرے اور مرحومہ جنّت مکانی کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے آمین
پرسہ گزار ،
زائرہ بجّو
ایڈمنٹن کینیڈا
---------------------------------
محمداحمد ترازی نے کہا ہے:
انا للہ و انا علیہ راجعون
باجی
آپکی والدہ محترمہ کے انتقال کی خبر پڑھ کر بہت دکھ ہوا۔ اللہ کریم ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے اور آپ سب کو اس صدے کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔آمین
یقینا یہ بہت بڑا نقصان ہے جس کی تلافی کسی طور ممکن نہیں ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دل سے دعا گوہیں
زرقا صاحبہ نے درست لکھا کہ” مائیں تو دُعاؤں کا منبع ہو تی ہیں ۔ آپ کے پاس اُن کی یادوں کا انمول خزانہ ہے غم کے اندھیرے میں خوبصورت یادیں ہی اُجالا کرتی ہیں
اللہ کریم آپ کو ہمت وحوصلہ عطا فرمائے آمین
آپ کے غم میں برابر کا شریک
آپ کا بھائی
محمداحمد ترازی
-----------------------------------------
شمس جیلانی نے کہا ہے:
بہن نگہت میں تمہیں کیسے دلاسہ دوں جب کہ ماں جیسی ہستی ساتھ چھوڑگئ ہو۔
لہذا میں بھی وہی لکھونگا اور کہونگا جو اللہ اور رسول نے ہمیں سکھایا۔ کہ انا للہ وانا الیہ راجعوں ہ
اس دعا کے ساتھ کہ اللہ صبحانہ تعالیِ مر ھومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرماءے تمہیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماءے آمین۔ حالانکہ انہیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لیے کہ جس ماں نے امت کو تم جیسی بیٹی عطاکی ہے وہ خود کتنی متقی ہوگی۔ تم ان کے لیے صدقہ جاریہ ہو جب تک تم اس پر عامل رہوگی ثواب ان تک پہونتا رہے گا۔
-------------------------------------
شا ھین رضوی نے کہا ہے:
انا للہ و انا الیہ راجعون
۔۔۔۔۔ آہ کنتا مشکل ھوتا ھے
ماں کو الوداع کہنا ۔
۔۔۔ آہ کتنا بڑا غم ھے ماں کی رحلت
۔۔۔ آہ دعا کرنے والے ھاتھوں کو آخری بار چومنا ا
ور انکو آحری بار غسل دینا
سفید لباس پہنانا
ان سے دونوں ھاتھوں کو جوڑ کر معافی مانگنا انکا آخری بار ماتھا چومنا ان کی آنکھوں کو بوسہ دینا آہ آہ آہ آيئے ھم سب مل کر اپنی بہت عزيز دوست کی والدہ مرحومہ کی بخشش اور مغفرت کی دعا ماںگتے ھیں کہ وہ ایک ایسی جنت مکانی بی بی تھیں کہ جنھوں نے اپنی ساری زندگی دوسروں کو سکھہ دیا اپنی اولاد کی بہترین تربیت کی اپنے گھر اور خاندان والوں کے لیے نیکی اور مروت و محبت و آخلاص کی مثال تھیں مرحومہ آج انکی لندن میں تدفین ھوئ ھے انکی قبر پر بہت سارے پھول ھیں اور انشا اللہ انکی قبر کے اندر بھی ایسے ھی خوشبو اور روشنی ھوگی
---------------------------------------------
شا ھین رضوی نے کہا ہے:
ماں تجھے کیسے الوداع کہیں
ما ں
ماں کی اھمیت اسکی محبت بھلا لفظوں میں کہاں بیان کی جا سکتی ھے
ماں کا آیثار
ماں کی بے پناہ شفقت
ماں کی ملکوتی مسکراھٹ
ماں کی ھمت
ماں کا صبر
ماں کا حوصلہ
ماں کی مشقت
ماں کی تکا لیف
ماں کی قربانیاں
ماں سراپا نور
ماں سراپا روشنی
ماں خوشبو
ماں عطر
ماں کا زیور
قناعت وشکر
ماں راضی تو رب خوش
ماں تو اولاد کے لیے ڈھارس و ڈھال ھوتی ھے
ماں تو اولاد کے لیے امان ھوتی ھے
سخت دھوپ میں اولاد کے لیے سآئبان ھوتی ھے
ماں ممتا کے لازوال جذبے سے سرشار ھوتی ھے
ماں کی سادگی
ماں پاکیزگی اور معصومیت کی تصویر
ماں کی گود سکون ھی سکون
ماں مھٹاس و مہک
ماں دوست و راز داں
ماں مدرسہ و تربیت گاہ
ماں معتبر وباخبر
ماں سراپا عطا
ماں کی خدمت و اطاعت میں جنت
ماں کا وجود باعث برکت و فصیلت
ماں کی گود اولاد کے لیے محفوظ و مامون
ماں بھلائ اور انسانیت کا مرکز ومحور
ماں تحمل اور استقامت
ماں نرمی اور حسن سلوک
ماں کی خدمت کرنے پر جنت
ماں کی دعاوں میں عجب تاثیر
ماں جب سفر آخرت پر روانہ ھوجاتی ھے
تو اولاد کے لیے اس سے بڑی آزمائش کوئ نیہں ھوتی ھے
دعا دینے ماں کی رحلت اولاد کے لیے بہت بڑا سانحہ ھوتا ھے
آج لندن میں ھماری بہت عزيز دوست ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کی تدفین ھوئ ھے
خوش نصیب ھوتی ھے وہ اولاد جو آخری وقتوں میں ماں کی خدمت کرتی ھے
بہت بخت آور ھوتی ھے وہ اولاد جس سے ماں راضی ھوتی ھے
ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ مرحومہ رقیہ بیگم
بہت ھی دیندار اور بہت ھی نیک اور پرھیزگار خاتون تھیں
انکی ذات سب کے لیے سراپا شفقت و محبت تھی
وہ ایک ایسا سائہ دار درخت کی طرح تھی کہ جسکی ٹھنڈک سب کے لیے ھوتی ھے
ڈاکٹر ںگہت نسیم نے انکو غسل بھی دیا
اور آخری وقت انکا دیدار بھی کیا
مرحومہ رقیہ نسیم جنت مکانی خاتون
انکا چہرہ انتا نورانی تھا
کہ لگتا تھا سوتے ھوۓ مسکرا رھی ھیں
اللہ کے نیک بندے ایسے ھی پرسکون حالت میں
اپنے آخری سفر پر روانہ ھوتے ھیں
اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں مقام خاص عطا فرماۓ آمین
مرحومہ کے لیے دینا بھر میں دعا کی جارھی ھے
اللہ تعالی انکے درجات بلند فرماۓ آمین
-------------------------------------
صفدر ھمٰدانی نے کہا ہے:
ماں کا مقام پوچھیئے پروردگار سے
پیار اسکا منسلک ہوا اللہ کے پیار سے
انسان معتبر ہے اسی اعتبار سے
اولاد کو بچاتی ہے ہر انتشار سے
بے نور آنکھ کو بھی یہ ماں روشنائی دے
سجدے میں ہو جو ماں تو مُصلہ دکھائی دے
-------------------------------
صفدر ھمٰدانی نے کہا ہے:
پوشیدہ ماں کے لفظ میں ہے ساری کائنات
اولاد پر ہے سایہ کُناں صرف ماں کی ذات
شرمندہ اس کے سامنے ہے لُطفِ شش جہات
ماں جوہرِ حیات ہے ماں گوہرِ حیات
اللہ کی بارگاہ میں اس کی دُعا قبول
طالب رہے ہیں ماں کی دُعاؤں کے سب رسول
----------------------------------------
جعفر حسین نے کہا ہے:
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ آپ کی والدہ محترمہ کو جوارِ معصومین مین جگہ عطا فرمائے اور شافعَ محشر کی شفاعت نصیب ہو
آپی ھم کل کربلا روانہ ہو رہے ہیں وہاں بھی امی جان کی بلندی درجات کے لیے دعا کرین گے انشااللہ
اللہ اپ کو صبرعچا فرمائے آمین
------------------------------
جاوید کیانی نے کہا ہے:
محترمہ ڈاکٹر صاحبہ ، السلام علیکم
آپکی والدہ ماجدہ کے انتقال کی سن کر ازحد دکھ ہوا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ رب العزت ان کی قبر کو روشن و کشادہ کرے ، ان کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہہ عطا فرمائے اور آپ سمیت تمام سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین ثمہ آمین ۔ والسلام
جاوید کیانی
-----------------------------
شعیب صفدر گھمن نے کہا ہے:
اناا للہ وانا الیہ راجعون بہت افسوس ہوا سن کر اللہ تعالیٰ نگہت آپا اور تمام گھر والوں کو صبر عطا کرے۔
-----------------------
اظہرالحق نسیم نے کہا ہے:
لفظ ایسے موقعہ پر ساتھ چھوڑ دیتے ہیں، دعائیں دینے والی ہستی کے لیے جب دعا کرنی ہوتی ہے
صبر ۔ ۔ لفظ ہے بس ۔۔ ۔ مگر ماں جیسی ہستی سے بچھڑ کر صبر کہاں ہوتا ہے
اللہ انکے درجات بلند کرے ، آمین
اور سب اہل خانہ کو صبر دے
آمین ۔ ۔ ۔۔
-------------------------------
عالم آرا نے کہا ہے:
-------------------------------
اللہ آپکی والدہ کو جنت میں جگہ دے اور انکے درجات بلند فرمائے آمین
اللہ آپ کو صبر عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو بھی ۔
عالم آرا
----------------------------------
سید غضنفر حسین نے کہا ہے:
انا للہ و انا الیہ راجعون
کہتے ھیں ماواں تھنڈیاں چھاواں
ماں ایک سائبان ھے ماواں دا غم سانجھا ھوتا ھے ۔ اس دنیا سے جب بھی کوئ ماں اپنے بچوں کو بے آسرا چھوڑ کر جاتی ھے اس روز ھمارے زخم تازہ ھوجاتے ھیں ھماری تکلیف میں مزید اضافہ ھوجاتا ھے ۔ ھماری بارگاہ الہی میں دعا ھے کہ نگہت نسیم بہن کو اور ان کی پوری فیملی کو اللہ پاک صبر جمیل عطا فرمائے اور اس صدمے کو جھیلنے کا حوصلہ عطا فرمائے اور اللہ پاک مرحومہ ماں کے درجات بلند کرے الہی آمین یا رب العالمین ۔
--------------
محمداعظم عظیم اعظم نے کہا
محمداعظم عظیم اعظم کراچی، انا للہ و انا علیہ راجعون باجی،ہمیں (محمداعظم عظیم اعظم / پروفیسر ڈاکٹرشبیراحمدخورشید) آپکی والدہ کے انتقال کی خبر پڑھ کردلی دمہ ہوا،اللہ رب العزت کے حضوردعاہے کہ اللہ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اپنے برگزیدہ بندوں کے صدقے آپ کی امی صاحبہ کو جنت الفردوس میں بلنددرجات پر فائز کرے اور آپ سب جو بھی لواحقین ہیں اُنہیں صبر جمیل پہ اجرِ عظیم عطافرمائے۔ (آمین)
----------------------------
عبدالمناف نے کہا
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اللہم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجہم انا للہ و انا الیہ راجعون محترمہ بہن صاحبہ ، سلام علیکم جب احمد مرسل نہ رہے کون رہے گا ہماری طرف سے دلی تعزیت قبول فرمائیے، خداوندِ کریم سے دُعا ہے کہ مرحومہ و مغفورہ کی خطاؤں کو معاف فرمائے، انہیں جوارِ معصومین علیہم السلام میں جگہ نصیب کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے
عبدالمناف
-------------------------
مسرت بانو نے کہا
Mai aikbar phir maa se mehroom hogai..Mairi Nighat Nasim ki walda se kuch ziada hi mohobat dari thi...Dilshad Nasim Lahor aur Nighat Nasim Australia mai aisay mai main unkay pas jaya kerti thi...istarha mairi mohobat unsay aur barh gai thi....sab hi maa ain achi hoti hain per Nighat ki walda intehai danish mand aur traqee pasand thin unsay baat ker k lagta tha k jaisay main apni kisi dost se baat ker rahi hoon....jab wo London shift hoi tu mujhai laga k min aikbaar phir Nighat se bichar gai...aur ab tu hamesha k liay hi juda ho gaee...main nai bohot chaha tha milna lakin mujai visa nahi mila.....Allah ki marzi.. .Min Almi Akhbar ki shukr guzar hoon k iskay tawasut se hum akhri manazir mai daikh ker shareek ho gai
----------------------------------
بی بی سی کی براڈکاسٹر محترمہ ماپارہ صفدر صاحبہ نے تعزیت کرتے ہوئے لکھا
I believe departure of mother s very sad & extremely painfull experiance, can not be described in words but definitly its an irreplaceable loss...can not be compensated ever... may God give you strength & sabre to go through this difficult time, may her soul rest in peace ever, ameen
-------------------------
نوشی عقیل نے کہا ہے
ماں آپ ھر وقت ساتھ ہیں......چالیس دن گزر گے ماہ و سال اسی طرح گزر جاہیں گےمگر امی جی دل میں یادوں ، باتوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی.ماں تو ماں ھوتی ھے آپی ڈاکٹر نگہت نسیم کی ھی نہیں میری بھی ماں تھیں آج ماں جی
کا چہلم ھے ..دعا گو ہیں ..اللہ پاک امی جی کی معفرت کرے اور جنت الفردوس کے اعلی مقام پر رکھے آمین
اللہ پاک نگہت آپی اور ساری فیملی کو صبر وسکون عطا کرے آمین
----------------------
فاطمہ ابرار نے لکھا
Maa'n ko karay ga koi faramosh kis tarhan,
Maa'n say juda rahay to rahay hosh kis tarhan,
------------
نزہت نسیم نے لکھا
بیشک بہن کو بہن مل جاتی ہے بھائی کو بھائی پر جو نہیں ملتا وہ ماں باپ ایسا رشتہ جو اللہ پاک نے ایک ہی بنایا اٌس کا کوئی بدلہ نہیں ۔۔اللہ پاک ھم سب گو اپنے والدین کی خدمت و محبت کی توفیق دیے آمین ۔۔۔
-------------------------------
ناہید اختر نے لکھا
Dear Nighat, great people such as Ammi ji are an inspiration to everyone around them. Ammi ji will continue to be an inspiration for all of us. I suould say that she was a beautiful person, seeing you the way you are her personality reflects in your personality.
Even though she will remain in our thoughts amd duas she has left a hole in your life which can never be filled. There is no substitute of parents. Lots of duas for you and the whole family
-------------------------------
نگھت نسیم نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا
محترم ومہربان بہن بھائیو ، عزیزو اور دوستو اد قدر دلجوئی پر سراپا سپاس ہوں ۔۔۔ آپ سب کی دعائیں ، تسلی اور دلاسہ میری جمع پونجی ہیں ۔ جزاک اللہ ۔۔ امی جی کا جانا ایسا ہی ہے جیسے آسمان میں بڑا سا سوراخ ہو گیا ہو ۔۔ اور اس میں سے یا تو تیز دھوپ آتی رہتی ہے یا پھر طوفانی بارشیں برستی رہتی ہیں ۔۔ مجھے یقین ہی نہیں ہوتا کہ دھوپ بارش کے علاوہ کوئی اور موسم بھی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا اللہ
میں خوش نصیب ہوں کہ روز حشر اپنی ماں کے نام سے پکاری جاؤنگی ۔۔ ایسی ماں جو صبر ، تحمل اور برداشت کی تصویر تھی ۔۔ جو مسلسل 75 برس مجاہدہ کے طور پر دنیا میں رہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے خدا مجھے ہمت دے کہ ان کی کمی پر کبھی تجھ سے شکایت نہ کروں ۔۔ انہیں کی طرح صبر و رضا سے کام لوں ۔۔۔۔۔ الہی آمین
آپ سب کی دعاؤں کی ہمیشہ طلبگار رہونگی
ڈاکٹر نگہت نسیم
سڈنی ، آسٹریلیا
گیارہ جنورہ دوہزار پندرہ