16.10.2026, 01:28am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

جرمنی میں سانحہ پشاور کے حوالے سے ’’ہم ہیں پاکستان‘‘کے تحت پروگرام
14.01.2015, 09:55am , بدھ (GMT+1)

طاہر ملک۔ عالمی اخبار بیورو چیف جرمنی

پریس ریلیز۔جرمنی کے شہر ڈارم شٹاڈ میں قومی یکجہتی اور حب الوطنی کی بنیادوں پر قائم ہونے والی تنظیم ’’ہم ہیں پاکستان ‘‘کے پروگرام کا انعقادشہر کے ایک مقامی ریسٹورانٹ میں ہوا۔پروگرام کے آغازمیں قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔جسکے بعد محمود سعیدچئیر مین نے پروگرام کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور پر ہر آنکھ نم ہے ۔اسقدر تکلیف دہ واقع کے بعد ہمیں ہر قسم کے اختلافات کو دور کر کے ملک سے محبت کے جذبے کو اجاگر کرنا ہو گا۔ انہوں اس سانحہ کو المنا ک اور شرمناک واقع قرار دیا ۔ 

نوجوان رکن عامر محمود نے پروگر ام کے انعقاد کا مقصد جرمن زبان میں بتایا۔اسکے بعد تنظیم کے کم عمر اور جذبہ حب الوطنی سے سر شار رکن محمد علی نے سانحہ پشاورکے بارے میں جرمن زبان میں ذکر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ۔سیاسی اور سماجی شخصیت آزاد حسین نے کہا کہ اس افسوسناک اور تکلیف دہ واقع کو الفاط میں بیان کرنا آسان نہیں ۔ہمیں پاکستان کی ترقی کے لیے یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا ۔ملک کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے لسانی ،صوبائی اور فرقہ ورانہ تعصب کو ختم کر کے پاکستان کے لئے کام کرنے کے لیے پاکستانی بننا ہو گا ۔ارشاد ہاشمی نے اس واقع کی پُر زور مذمت کی اور اسے تاریخی المیہ قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ پُر امید ہیں کہ ایک دن وطن عزیز کے حالات ضرور بہتر ہونگے ۔

جرمن دوست سابس سٹائن  نے تاریخی ثقافتی تہذیبی اور جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا تعارف جرمن زبان میں پیش کیا ۔ملک حیدر نے کہاکہ اس واقع کاتعلق جہاد سے نہیں بلکہ بربریت اور دہشت گردی سے ہے مجرموں کو عبرتناک سزائیں دی جائیں تا کہ ملک میں امن وامان پیدا ہو ۔طارق صاحب نے کہا کہ وہ کاروباری ادارے جو اپنے منافع کا ایک حصہ ایسی تنظیموں کی اعانت کے لئے خرچ کرتے ہیں ان کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ۔رانا محمودد جنکا تعلق ڈی ایم ڈیجیٹل سے ہے لندن سے تشریف لائے انہوں سانحہ پشاور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کے پیچھے جو محرکات ہیں انکی طرف توجہ دینی ہو گی تاکہ دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کیا جاسکے
 انہوں نے بانئ پاکستان قائد اعظم کی تعلیمات کی روشنی میں شہریوں کے بنیادی حقوق کا ذکر کرتے ہوئے کہ پاکستان میں بنیادی حقوق بلاتفریق ہر شہری کو حاصل ہونے ضروری ہیں ۔تاکہ ایک صحتمند اور فعال معاشرہ وجود میں آسکے ۔رانا رضوان نے سانحہ پشاور پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقع میں ملوث لوگوں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ شفیق مراد نے سانحہ پشاور کو تاریخِ انسانی کا المناک اور افسوسناک واقع قرار دیتے ہوئے شعور اور آگہی کی ضرورت پر زور دیا ۔

اظہر خان نے ملی نغمہ ’’ہم ایک ہیں ۔ہم ایک ہیں ‘‘پیش کیا ۔طاہر ملک نے سانحہ پشاور پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے علامہ اقبال کا یہ مصرعہ دہرایا’’دینِ مُلا فی سبیل اللہ فساد ‘‘اسکے علاوہ شرکاء پروگرام نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اور شہدائے پشاور کے لیے دعائے مغفرت کی گئی 

۔پروگرام کے دوسرے حصے میں وطن کے حوالے شاعری کی محفل منعقد کی گئی ۔جس میں ارشاد ہاشمی شفیق مراد اور دیگر شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ،اور بعض احباب نے دوسرے شعراء کا ملکی سا لمیت و یکجہتی سے متعلقہ کلام پیش کیا ۔پروگرام کے آخر میں قومی ترانہ دوبارہ پیش کیا گیا ۔اس طرح یہ تعزیتی پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا ۔پروگرام کے انعقاد میں تنظیم کے ممبران چوہدری نعیم گجر ،ظہیربٹ ،طاہر چیمہ ،سجاد یوسف اور چوہدری اصغر نے پروگرام کو منظم کر کے پاکستان سے محبت اور سانحہ پشاور کے معصوم بچوں کی شہادت پر اپنے دکھ درد کا عملی اظہار کیا۔ ۔


:دیگر مضامین
(13.01.2015) عالمی اخبار کی نائب مدیر ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ رقیہ بیگم کا چہلم
(10.01.2015)  سماعت کی کمی کو بڑھتی عمر کا ایک ناگزیر نتیجہ سمجھا جاتا ہے
(10.01.2015) عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ، شاعر،ادیب ،دانشور صفدر ھمٰدانی فرینکفرٹ میں
(09.01.2015)  فرینکفرٹ میں فن و ادب ایسوسی ایشن اور پاک یورو جرنلسٹس فورم کی اہم تقریب
(05.01.2015) پاک پٹن میں مسجد " سیدہ بی بی آمنہ رضی اللہ عنہہ کے نام سے مسجد کا افتتاح 
(04.01.2015) علم رسول اور اُمّی کا تصور۔از: سید مصباح حسین جیلانی۔۔۔اشاعت مکرر
(03.01.2015) آزادیءِ نسواں کہ زمرد کا گلوبند؟ ۔۔۔ از ؛ غزالہ زید ۔ پاکستان
(02.01.2015) سال دوہزار چودہ کو الوداع۔ ضلعی انتظامیہ سکردو کی شاندار تقریب
(01.01.2015) دنیا بھر میں دوہزار چودہ رخصت ۔ سال نو دوہزار پندرہ کو خوش آمدید
(31.12.2014)  حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ ۔۔از:‌سیدہ زائرہ  عابدی ۔کینیڈا
(30.12.2014) امریکہ میں اپنی نوعیت کے مختلف نوجوانوں کے سائنس کیفے مقبول ہیں
(30.12.2014) برمودا مثلث کا راز اور  ہوائی اور بحری جہازوں کا گم ہو جانا  
(28.12.2014) بے نظیر بھٹو کی زندگی کا مختصر جائزہ۔35سال کی عمر میں پہلی کم عمر خاتون وزیر اعظم
(27.12.2014)  منیر نیازی 26 دسمبر 2006 کو لاہورمیں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر اناسی برس تھی۔
(26.12.2014) کرسمس سے مراد حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام کا یوم ولادت منانا ہے۔
(24.12.2014) سرزمینِ ہند کے نیّرِ تاباں حضرت خواجہ معین الدّین حسن چشتی۔از: سیدہ زائرہ عابدی
(23.12.2014) ایبولا، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 7373 ہوگئی: عالمی ادارہ
(22.12.2014) پشاور واقعے نے جو زخم دیا وہ بیان سے باہر ہے ، دلیپ کمار
(21.12.2014) عوام کے محافظ ہی عوام کے قاتل ہو گئے ۔از؛ کارٹونسٹ مظہر شہزاد
(20.12.2014) کوثرثمرین کی ریڈیوپاکستان سکردو میں بطور اسٹیشن ڈائریکٹر تعیناتی مستحسن اقدام



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں