عالمی شہرت یافتہ نغمہ نگار اور اسکرین پلے رائٹرجاوید اختر ستر برس کے ہوگئے۔ انہوں نے بالی وڈ کیلئے فلمیں گیتوں کے علاوہ مدھرگیت بھی لکھے۔جاوید اخترکے تحریر کردہ خوبصورت لفظوں میں محبت، پیار کے احساسا ت نئے نسلسلوں کے

لیے خواب ہیں۔
جاوید اختر برصغیر کے مشہور شاعر جان نثار اختر کے بیٹے اور کیفی اعظمی کے داماد ہیں۔ انہوں نے فلمی دنیا میں اپنے کیرئیر کو بطور اسکرین پلے رائٹرتک محدود رکھا۔
انہوں نے سلیم خان کے ساتھ دیوار ، زنجیر ، اور شہرہ آفاق فلم شعلے کے ڈائیلاگز لکھے۔جاوید اختر کو انکی خدمات کی وجہ سے گراں قدر ایوارڈز بھی ملے۔ انکے تحریر کردہ گیتوں میں آفریں آفریں، ہر گھڑی بدل رہی ہے، ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا اور دیگر مشہور گیت شامل ہیں۔