16.10.2026, 09:07pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » شمس جیلانی
 

آہ ! شاہ عبد اللہ۔۔۔ از ۔۔۔شمس جیلانی
24.01.2015, 01:30am , ہفتہ (GMT+1)

از۔۔۔ شمس جیلانی
     خبر یہ ہے کہ سعودی عرب کےبادشاہ عبد اللہ نوے سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ہمیں مسلمان ہونے کی حیثیت سے یہ حکم ہے۔ کہیں کہ انا للہ وانا الیہ راجعون ہ اور رواج یہ ہے کہ ہم دعائے مغفرت بھی کریں اور کہیں اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے (آمین )۔ اگر ہوسکے تو جنازے میں شرکت کابھی حکم ہے، نمازِ جنازہ بھی جو فرض  کفایہ ہے اس میں شرکت کریں اور قبرستان جانے کا بڑا ثواب احادیث میں ہے۔ اس میں شاہ اور گدا کی کوئی تمیز نہیں ہے؟ جبکہ یہ معلوم صرف اللہ سبحانہ تعالیٰ کو ہے کہ کون کیا ساتھ لے گیا اور اعمال کا وزن جو ہے وہ نیتوں پر منحصر ہے لہذا ثواب کا فیصلہ اس پر ہونا ہے کہ عمل میں کس قدر خلوص تھا، جس کا علم اس نے صرف اپنے ہی پاس رکھااور فرشتوں کو بھی عطا نہیں فرمایا ؟

   حکمراں مومن اورعادل ہو تو اس کی جگہ جنت الفردوس ہے۔ جو نبیوں،(ع) شہیدوں اور صدیقوں (رض) کا مقام ہے ۔اس کے برعکس اگر حکمراں ظالم اور جابر ہواتو عذاب بھی اسی حساب سے عظیم ترین ہے اور ہم نشین بھی اسے ویسے ہی ملیں گے جیسا کہ وہ خود ہوگا؟ 

ان کا دور حکومت دس سال رہا انہوں نے 80 سال کی عمر میں اقتدار سنبھالااور نوے سال کی عمر میں انتقال فرمایا ۔
 عمر کے اس دور کو قرآن نے وہ دور کہا  ہےکہ جس میں انسان کی اکثرصلاحتیں قدرتی پر دم توڑدیتی ہیں ابن ِ کثیر (رح) نے اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے لکھا ہے یہ عمر 72  سال سے شروع ہوجاتی ہے۔؟ لہذاان کا یہ کارنامہ بہت بڑا ہے کارنامہ ہے کہ انہوں نے اپنی قوم کو بیس یونیورسٹیاں، لا تعداد کالج اور بتیس ہزار نئے اسکول دیے۔

اس سے جو چیز ثابت ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ انہوں نے بھی اور مسلم دانشوروں کی طرح مرض پہچان لیا تھا۔ کہ مسلم قوم کے زوال کی وجہہ جہالت ہے اور جب تک اسے دور نہیں کیا جائے گا۔ قوم ترقی نہیں کرسکتی ۔
ان سے پہلے کے بادشاہوں نے ملک اور بیرون ملک صرف مذہبی تعلیم پر زور دیا اور بیرون ملک بھی مذہبی اداروں کی  ہی سرپرستی کی جس کامقصد ایک مخصوص مکتبہ فکر کو رواج دینا تھا جوکہ ہمیشہ دنیا میں باعث فساد ہوا اور کسی دور میں بھی پسندیدہ نہیں رہا کیونکہ اس سے فرقہ پرستی پیدا ہوتی ہے۔ اس کے برعکس ان کے دور میں یہ فرق پیدا ہوا کہ انہوں نے زیادہ زور علمِ دنیا پر دیا۔ تاکہ ملک کی ضروریات کے مطابق ماہرین اورسائنسداں خود پیدا کر سکیں جوکہ ایک مثبت تبدیلی اور حکمت عملی تھی۔ ہمیں امید ہے کہ ان کے جانشین اس فرق کو سمجھ کر انہیں کی پالیسی کو اور آگے بڑھا ئیں گے۔ اللہ سبحانہ تعالیٰ انہیں اور باقی دنیا کے مسلم حکمرانوں کوتوفیق  عطا ئےفرمائے (آمین)
 کیونکہ یہ کلیہ ہے کہ موت کسی بھی انسان کی ہو انسان اپنی موت  یاد کرلےاور اپنا احتساب بھی کرتا رہے۔

:دیگر مضامین
(17.01.2015) ناموسِ رسالت کا دشمن کون ہے؟۔۔۔ از ۔۔۔ شمس جیلانی
(10.01.2015) بھانت بھانت کی بولیاں۔۔ از۔۔۔ شمس جیلانی
(03.01.2015) موجودہ دور میں مسلمانوں کی اقسام ۔۔۔ از ... شمس جیلانی
(27.12.2014) کس قدر دھوکا دیارنگِ گلستاں نے ہمیں۔۔از۔۔۔۔۔شمس جیلانی
(20.12.2014) سچ تو یہ ہے کہ یہ  کار واں  پھرلٹ گیا۔۔۔ از ۔۔۔ شمس جیلانی
(19.12.2014) ۔۔۔ اور کار واں  پھرلٹ گیا۔۔۔ از ۔۔۔ شمس جیلانی
(13.12.2014) دیکھو اور انتظار کرو۔۔۔۔۔ از ۔۔۔۔۔ شمس جیلانی
(06.12.2014) ہوئے تم دوست جس کے۔۔۔ ؟ ۔۔۔ از۔۔۔ شمس جیلانی
(29.11.2014) جوگرجتے ہیں وہ برستے نہیں۔۔۔ از ۔۔۔ شمس جیلانی
(22.11.2014) ;مومن فراست سے محروم  کیوں؟۔۔۔ از۔۔۔ شمس جیلانی
(15.11.2014) ان کو نہ  ہر گزناپئے اسوہ رسول (ص) سے ۔۔۔ از ۔۔ شمس جیلانی
(08.11.2014) خود نہ بدلیں، مگرقرآن بدلنا چاہیں۔۔از۔۔ شمس جیلانی
(01.11.2014) شدت پسندی اور تبلیغ کرنے والی باجیاں۔۔۔ از۔۔ شمس جیلانی
(25.10.2014) مشرف بہ اسلام کرنے سے پہلے اچھی طرح پرکھیئے؟ از۔۔۔ شمس جیلانی
(18.10.2014) نوشتہ دیوار پڑھیے حکمرانوں کو مشورہ۔۔۔ از۔۔ شمس جیلانی
(11.10.2014) ایک درمند ِ ملت کا خط اور اس کا جواب۔۔۔ از ۔۔۔شمس جیلانی
(05.10.2014) حضرت ابرا ہیم علیہ السلام کا مثا لی کنبہ۔۔۔۔  از۔۔ شمس جیلا نی
(27.09.2014) کام نہ پہلے کرتے تھے کام نہ اب کچھ کر نا ہو گا۔۔۔از ۔۔۔شمس جیلانی
(20.09.2014) واقعی کیا جاگ رہا ہے پاکستان۔۔۔از ۔۔۔۔ شمس جیلانی
(13.09.2014) ذرا سوچیں آفات آسمانی ہم سے کیا کہہ رہی ہیں ۔۔۔از۔۔۔ شمس جیلانی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں