16.10.2026, 09:03am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

ایبولا کے مریضوں میں پھر اضافہ ہورہا ہے، عالمی ادارۂ صحت
19.02.2015, 09:30am , جعمرات (GMT+1)

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ مغربی افریقی ملکوں میں ایبولا کے مریضوں اور اموات میں دوبارہ اضافہ ہورہا ہے۔

عالمی ادارے نے منگل کو اپنی ایک رپورٹ میں گزشتہ تین دنوں کے دوران ایبولا کے مزید 150 مریضوں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے جس کے بعد ایبولا سے ہونے والی کل ہلاکتوں کی تعداد 9152 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین دنوں کے دوران ایبولا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے تین افریقی ملکوں میں 303 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ لائبیریا میں 136، سیرالیون میں 113 اور گنی میں 54 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے نمائندۂ خصوصی برائے ایبولا ڈاکٹر ڈیوڈ نابارو نے کہا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں اضافے سے ظاہر ہورہا ہے کہ ایبولا کی وبا پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

منگل کو جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نوبارو نے کہا کہ ایبولا پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن آثار بتا رہے ہیں وائرس اب بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایبولا سے نبٹنے کے ذمہ دار تمام ادارے اور اہلکار پوری تندہی سے اپنا کام کر رہے ہیں اور ان کا ہدف وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد کو حتی الامکان کم کرنا ہے۔

طبی ماہرین نے مغربی افریقی ملکوں کے باشندوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایبولا کی طرف سے غفلت نہ برتیں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق گزشتہ ماہ گنی میں ایبولا کے ایک مریض کی غیر محتاط طریقے سے تدفین کے نتیجے میں وائرس 11 نئے افراد میں منتقل ہوگیا تھا۔

ایبولا سے مرنے والے افراد کی لاشیں بھی مرض کو پھیلانے کا سبب بنتی ہیں جس کے باعث ان میتوں کی تدفین صرف حفاظتی لباس پہنے ہوئے امدادی اہلکار ہی کرتے ہیں۔

تاحال ایبولا کا کوئی حتمی علاج دریافت نہیں ہوا لیکن رواں ماہ لائبیریا میں عالمی اداروں کی زیرِ نگرانی وائرس سے بچاؤ کی دو متوقع ویکسینوں کا تجرباتی استعمال شروع ہوا ہے۔

امریکہ کے 'نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ' کے زیرِ نگرانی ہونے والے اس تجربے کے لیے 27 ہزار مردوں اور خواتین نے اپنا اندراج کرایا ہے جنہیں یہ ویکسین دی جائے گی۔

:دیگر مضامین
(17.02.2015) چین نے دنیا کے تیز ترین سپر کمپیوٹر کا اعزاز ا پنے نام کرلیا
(15.02.2015) ’تمباکو نوشی‘ امریکہ میں سالانہ پانچ لاکھ اموات کا سبب: رپورٹ
(13.02.2015) انسانوں کو خوبصورت اور سجانے کے وسیلے ۔از:‌سیدہ زائرہ عابدی 
(02.02.2015) عالمی اخبار کے لیئے سیدہ زائرہ عابدی کے قلم سے طب کی باتیں  
(29.01.2015) ذیابیطس کے مرض کی تشخیص اب بہت ہی آسان ہو جائے گی
(08.01.2015) یادداشت کی کمی کا کیونکر سد باب ۔ سیدہ زائرہ عابدی
(06.01.2015)  ائیر کنڈیشنر کی زیادہ ٹھنڈک سے جلدی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
(27.12.2014)  بے تحاشہ قہقے لگانا جان لیوا مراض کو دعوت دے سکتا ہے، برطانوی ماہرین
(26.12.2014)  اونٹنی کا دودھ بھی نعمت ِ بیش بہا سے کم نہیں ۔ از:‌سیدہ زائرہ عابدی 
(11.12.2014) ایڈز سے بچاؤ ممکن، مگر مرض اب بھی ’خطرے‘ کا باعث ہے
(18.10.2014) موسم سرما کی آمد پرناک ، کان ،گلے کی بیماریوں میں ا ضافہ
(10.10.2014) کھانے کو اسکین کرکے غذائیت اور کیلو ریزبتانے والا نیا آلہ
(28.09.2014) لیپ ٹاپ کاگود میں استعمال انسانی جلد پر مضر اثرات مرتب کرسکتا ہے
(26.09.2014) مونگ پھلی کی الرجی کا علاج، بذریعہ مونگ پھلی دریافت ہو گیا
(12.08.2014) ہائبرنیشن کے لئے جانے والے ریچھوں میں ذیابیطس کی علامات کی موجودگی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں