15.10.2026, 02:02pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » سیدہ زائرہ عابدی۰بجو
 

حضرت عیسٰی علیہ السّلام کا دستر خوان۔از:‌سیدہ زائرہ عابدی۔کینیڈا
09.03.2015, 09:00am , سوموار (GMT+1)

سورہ مائدہ قران کریم کا پانچواں سورہ ہے اور پارہ نمبر سات وازاسمعو ہے آئت نمبر ایکسو گیارہ میں پروردگارعالم اپنے حبیب حضرت محمّد مصطفٰے صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم سے فرما رہا ہے وہ وقت یاد کرو جب حواریوں نے عیسٰی سے عرض کی اے مریم کے بیٹے عیسٰی کیا آپ کا خدا اس پر قادر ہے کہ ہم پر آسمان سے نعمت کا ایک خوان نازل فرما ئے۔
 
حضرت عیسٰی علیہ السّلام نے فرمایا اگر تم سچّے ایماندار ہو تو اللہ سے ڈرو اور ایسی فرمائش جس سے امتحان مقصود ہو اس کا اللہ سے تقاضہ نا کرو لیکن حواریوں نے جوابدیا کہ ہم تو بس آپ کی رسالت کی سچّائ دیکھنا چاہتے ہیں اور آنے والے خوان سے تبرّک کھانا چاہتے ہیں اس طرح ہمیں یقین آ جائے گا کہ آپ نے ہم سے جو کہا تھا وہ سچ تھا اور ہم اس کے خود گواہ ہیں تب حضرت عیسٰی علیہ السّلام نے پروردگارعالم کی بارگاہ میں دعاء کی کہ

"ائے ہمارے پالنے والے پروردگارعالم ہم پر آسمان سے ایک خوانِ نعمت نازل فرما اور اس دن کو ہم لوگون کے لئے اور ہماری اگلی نسلوں کے لئے اور جو پچھلے گزر گئے ان کے لئے خوان نعمت اترنے کا مبارک روز عید قرار پائے اور ہمارے حق میں وہ تیری طرف سے ایک بڑی نشانی ہو اور تو ہمیں روزی عطا کر کہ تیری زات ہی سب سے بہتر روزی عطا کرنے والی ہے۔"

حضرت عیسٰی علیہ السّلام کے جواب میں پروردگارعالم نے فرمایا کہ میں خوان اتار تو دوں گا لیکن کہ پھر ان میں سے جو شخص کافر ہوا
 
تو میں اس کو یقیناً ایسے سخت عذاب کی سزا دوں گا کہ ساری خدائ میں کسی ایک پر بھی ایسا عزاب نا ہو گا۔اورپھر یکشنبہ کے دن کچھ دن چڑھے آسمان سے ابرِ سفید کے ایک ٹکڑے اوپر ایک خوان برنگ سرخ پروردگارعالم نے نازل فرمایا
 
"جب حضرت عیسٰی علیہ السّلام اس وقت اپنے حواریوں کے ہمراہ اپنی بستی کے قریب ایک کھلی جگہ پر بیٹھے ہوءے تھے کہ آسمان سے دستر خوان زمین پر حواریوں کے درمیان اتر آیا ،،
 
حضرت عیسٰی علیہ السّلام ابر سفید پر خوان سرخ  پُر نعمتِ  ہائے پروردگار دیکھ کر رونے لگے اور بارگاہ رب العالمین میں دعا کی اے ہمارے پالنے والے اس دستر خوان کو ہمارے لئے باعث رحمت قرار دینا نا کہ باعث عذاب ہو اس کے بعد وضو کر کے نماز پڑھی اور پھر دوبارہ روئے اور پھر بسم اللہ خیر الرّازقین کہہ کر خوان پوش ہٹایا تو روغن میں ڈوبی ہوئ ایک تلی ہوئ مچھلی رکھّی تھی ، مچھلی کی دم کے پاس سرکہ تھااور سر کے پاس نمک تھا اور گردا گرد انواع و اقسام کی ترکاریا ں و ساگ تھے ساتھ میں پانچ روٹیا ں تھیں ایک روٹی پر روغن تھا دوسری پر شہد تھا تیسری روٹی پر گھی تھا چوتھی روٹی ہر پنیر تھا پانچویں روٹی پرخشک گوشت تھا۔
 
وہیں پر موجود حضرت شمعون علیہ السّلام نے حضرت عیسٰی علیہ السّلام سے سوال کیا کہ یا روح اللہ یہ کھانا دنیا کا ہے یا آخرت کا ہے حضرت عیسٰی علیہ السّلام نے فرمایا کہ یہ کھانا دنیا کا ہے لیکن اسے اللہ نے اپنی قدرت کاملہ سے پیدا کیا ہے حواریوں نے کہا یا حضرت ہمیں کوئ اور بھی معجزہ دکھائیے تب حضرت عیسٰی علیہ السّلام نے فرمایا کہ ائے مچھلی اللہ کے حکم سے زندہ ہو جا پس مچھلی فوراً تڑپ کر زندہ ہو گئ اور اس کے سپنے کانٹے چھلکے سب آ موجود ہوئے پھر آپ نے فرمایا پہلے جیسی ہو جا مچھلی پھر پہلے کی حالت پر آ گئ تب حواریوں نے کہا کہ یا حضرت پہلے آپ اس میں سے نوش فر مائیں پھر ہم کھائیں گے حضرت عیسٰی علیہ السّلام نے فرمایا معاز اللہ میں اس میں سے کیسے کھا سکتا ہوں جنہون نے یہ خوان منگایا ہے وہی اس میں سے تناول کریں گے۔

لیکن حواری خوان میں سے کھاتے ہوئے ڈر رہے تھے چنانچہ حضرت عیسٰی علیہ السّلام نے بستی کے اندر سے مریضانِ دائمی و لاعلاج مریض کوڑھی ،اندھے،مبروص اور بستی کے تمام کے تمام مریض طلب کئے اور انہیں دستر خوان سے کھانا کھلایا۔ اس دستر خوان کی برکت سے جو جو کھاتا گیا وہ شفا پاتا گیا اندھے بینا ہو گئے مبروص صحت یاب ہو گئے بیساکھی کے محتاج اپنے پیروں پر کھڑے ہو گئے
 
یہاں تک کہ اس دستر خوان سے تیرہ سو آدمیوں نے کھایا اور دستر کی برکت بہ اعجاز پروردگار قائم رہی اور کھانا کم نا ہوا پھر دوپہر کے بعد دسترخوان چلا گیا اور پھر چالیس روز برابر اسی طرح آتا رہا لیکن پھر کچھ امیر و دولت مند حواریوں کو شرارت سوجھی اور وہ کبر و نخوت پر آمادہ ہوئے اور لوگوں کو بہکانے لگے کہ یہ جادو ہے اس پر پروردگارعالم نے تین سو تینتیس لوگوں کو خنزیر بنا دیا وہ تین دن تک زندہ رہے اور نجاست کھاتے رہے اور پھر سب کے سب مر گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نے یہ تفسیر وترجمہ قبلہ مولانا فرمان علی مدظلہ کے ترجمے و تفسیر سے لینے کی سعادت حاصل کی۔ منکران احکام الٰہی کا انجام ہی برا ہوتا ہے مگر پھر بھی یہ سمجھتے نہیں ہیں۔ اللہ کریم ورحیم ہم سب مسلمانوں کو قران کریم پڑھنے کی اور سمجھنے کی بہترین توفیق عطا فرمائے . آمین الٰہی آمین
سیّدہ زائرہ عابدی
مسسی ساگا انٹاریو
کینیڈا

:دیگر مضامین
(24.02.2015) انسان کے مزاج میں بڑی ہی سر کشی ہے۔ از:‌ سیدہ زائرہ عابدی ۔ کینیڈا
(11.02.2015) کراچی کے آسماں پہ بدستور ظلم کا خونی عقاب ۔از:‌سیدہ زائرہ عابدی
(03.02.2015) بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کےاسباب کیا ہیں ۔از:‌سیدہ زائرہ عابدی ۔کینیڈا‎
(30.12.2014) خبردا ر ہو جاؤ پاکستانیو ... ۔۔۔ از:‌ سیدہ زائرہ عابدی ۔ کینیڈا 
(12.12.2014)  سرزمینِ ہند کے نیّرِ تاباں حضرت خواجہ معین الدّین حسن چشتی
(03.12.2014)  مسلمانوں پر کس طرح شب خون ماریں ۔از:‌سیدہ زائرہ عابدی ۔ کینیڈا
(25.11.2014) وطنِ عزیزپاکستا ن میں اسرائیلی سازشیں ۔۔ از:‌سیدہ زائرہ عابدی ۔ کینیڈا 
(20.11.2014) گدھوں کا گوشت شہر میں سپلائی ۔۔۔ از:‌ سیدہ زائرہ عابدی ۔کینیڈا
(13.11.2014) حضرت لقمان رحمۃ اللہ علیہ ۔۔ از:‌سیدہ زائرہ عابدی۔ کینیڈا
(28.10.2014)  پاکستان اور ایران دوستی کے دوراہے پر ۔۔از:‌ سیدہ زائرہ عابدی ۔ کینیڈا 
(16.10.2014) خدا کے لیئے مائیں اپنی آنکھیں کھلی رکھّیں ۔۔از؛ سیدہ زائرہ عابدی ۔ کینیڈا 
(13.10.2014) کہاں ہیں چارہ گر میرے ۔۔از؛ سیدہ زائرہ عابدی ۔ کینیڈا
(04.07.2014)  میرا شہر نا پرسا ں کراچی ۔۔ از: سیدہ زائرہ عابدی ۔ ٹورنٹو
(03.06.2014) انسانی اسمگلنگ ،موت کے سائے تلے ۔۔ سیدہ زائرہ ، ٹورنٹو ، کینیڈا
(20.05.2014)  مصر کے بازار سے پاکستان کے بازار تک ۔از: سیدہ زائرہ عابدی ۔ ٹورنٹو
(06.05.2014) اپنے ننھے پھولوں کی حفاظت کیجئے.. حصہ دوئم ..از: سید زائرہ عابدی
(02.05.2014) اپنے ننھّے پھولوں کی حفاظت کیجئے..پہلی قسط .از: سیدہ زائرہ . ٹورنٹو
(23.04.2014) ٹارگٹڈ آپریشن برائے تحفّظِ اشرافیہ پاکستان ۔از؛سیدہ زائرہ عابدی ۔ ٹورنٹو ( کینیڈا )
(23.01.2014) پھر ایک بار شیعہ قوم دشمن کے نشانے پر ۔۔ سیدہ زائرہ عابدی ۔ایڈمنٹن
(24.10.2011) قذافی ۔۔۔ رونقِ بزمِ جہاں تھا پہلے ۔از؛ خاورچودھری ۔اسلام آباد



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں