14.10.2026, 09:15am , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

عدالت میں شرافت کا ایک باب ختم، رانا بھگوان داس انتقال کر گئے
24.02.2015, 08:20am , منگل (GMT+1)

صفدر ھمدانی لندن
پاکستان کی عدالتی تاریخ میں  میں شرافت کا ایک باب ختم ہو گیا اور عدامت عظمیٰ کے پہلے ہندو اور دوسرے غیر مسلم سربراہ  رانا بھگوان داس انتقال کر گئے

وہ پاکستان کے نہایت قابل احترام ججز میں سے ایک تھے۔ فوجی حکمران پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں پیدا ہونے والے عدالتی بحران کے دوران انہوں نے 2007ء میں سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیے۔

علاوہ ازیں 2005ء سے 2006ء کے دوران جب اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بیرون ملک دوروں پر گئے تو بھی رانا بھگوان داس نے مختصر مدت کے لیے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے فرائض سنبھالے تھے۔

رانا بھگوان داس پہلے ہندو اور دوسرے غیر مسلم فرد تھے، جنہوں نے پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ بطور جج ریٹائرڈ ہونے کے بعد 2009ء میں انہیں فیڈرل پبلک سروس کمیشن آف پاکستان کا چیئرمین بنادیا گیا۔

سال دوہزار چودہ میں رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمیشن بنانے پر حکومت اور حزبِ اختلاف کا اتفاق ہوگیا تھا، لیکن انہوں نے یہ عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی تھی۔

جسٹس رانا بھگوان داس 20 دسمبر 1942ء کو سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں ہندو راجپوت گھرانے میں پیدا ہوئے۔انہوں نے قانون اور اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹرز کیا۔ 1965ء میں انہوں نے بار کونسل میں شمولیت اختیار کی اور دو سال بعد لاڑکانہ کے معروف وکیل عبدالغفور بھرگڑی کے ساتھ قانون کی پریکٹس کرنے لگے۔بعد میں وہ سیشن جج بن گئے اور اس کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے جج کے عہدے پرفائز کیے گئے۔ وہ ناصرف کرکٹ کے بڑے مداح تھے بلکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ہمیشہ سپورٹ بھی کرتے رہے۔

رانا بھگوان داس کو 1994ء کے دوران سندھ ہائی کورٹ میں ترقی دی گئی۔ 1999ء میں ان کی عدالتِ عظمیٰ میں تقرری کو چیلنج کردیا گیا۔ ان کے اور حکومت پاکستان کے خلاف ایک آئینی پٹیشن (1069/1999) دائر کی گئی۔ اس پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ جسٹس رانا بھگوان داس پر مشتمل عدالتی بینچ کو غیر آئینی قرار دیا جانا چاہیے، اس لیے کہ رانا بھگوان داس غیرمسلم ہیں اور اعلیٰ عدالتوں میں صرف مسلمان جج ہی مقرر کیا جاسکتا ہے۔ اس پٹیشن کو مسترد کردیا گیا تھا، اور ہائی کورٹ کے ججوں اور دیگر معروف وکلاء کی جانب سے درخواست گزار کی مذمت کی گئی تھی۔

2000ء میں انہوں نے پرویز مشرف کی حکومت کے پی سی او کے تحت سپریم کورٹ میں شمولیت اختیار کی۔

یاد رہے کہ جسٹس بھگوان داس نے خیبر پختونخوا میں ایک لڑکی کے اغوا اور اس کو چار سال تک جسم فروشی پر مجبور کرنے کے کیس کا سخت نوٹس لیا تھا۔

رانا بھگوان داس پاکستان کے آئین اور اس کے قانونی نظام کی حرمت پر یقین رکھتے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں تمام مذہبی برادریوں کے لیے قانون برابر ہے۔

انہوں نے صوبے کے دیہی علاقوں میں عزت کے نام پر خواتین کے قتل کے خلاف بھی آواز بلند کی۔

رانا بھگوان داس کو اللہ کے حبیب خاتم النبین سے بے حد عقیدت تھی اور انہوں نے حضور کی شان میں اپنی عقیدت کا اظہار یوں کیا تھا

جمالِ دو عالم تری ذاتِ عالی​
دو عالم کی رونق تری خوش جمالی​

خدا کا جو نائب ہوا ہے یہ انسان​
یہ سب کچھ ہے تری ستودہ خصالی ​

تو فیاضِ عالم ہے دانائے اعظم​
مبارک ترے در کا ہر اِک سوالی​

نگاہِ کرم ہو نواسوں کا صدقہ​
ترے در پہ آیا ہوں بن کے سوالی ​

میں جلوے کا طالب ہوں ، اے جان عالم!​
دکھادے ،دکھادے وہ شانِ جمالی ​

ترے آستانہ پہ میں جان دوں گا ​
نہ جاوٗں ، نہ جاوٗں ، نہ جاوٗں گا خالی
 ​
تجھے واسطہ حضرتِ فاطمہ کا​
میری لاج رکھ لے دو عالم کے والی ​

نہ مایوس ہونا ہے یہ کہتا ہے بھگوان ​
کہ جودِ محمد ہے سب سے نرالی ​
​
رانا بھگوان داس​


:دیگر مضامین
(23.02.2015) کویت میں مقیم شاعر،کالم نگار اور افسانہ نگار شاہین حیدر رضوی سے طارق اقبال کی گفتگو
(16.02.2015) فیض احمد فیض کی سالگرہ 13فروری تھی۔ وہ 1911 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے
(11.02.2015) قوم کی ترقی میں "‌عورت کا مقام "‌ ۔۔۔ از"‌ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(11.02.2015) جشن آمد رسول کے سلسلے میں سٹاک ہولم میں محفل نعت
(08.02.2015) وزارتِ اطلاعات و ثقافت پنجاب  کا قومی ہم آہنگی مشاعرہ
(06.02.2015) خون کشمیر رنگ لائے گا،وہ زمانہ ضرور آئے گا۔ 5فروری یوم یک جہتی کشمیر
(02.02.2015) خوشیاں حاصل کرنے کے لیئے کیا کریں ۔۔ 21 اصول یاد رکھیئے ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(27.01.2015) دنیا بھر میں کشمیریوں نے بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پرمنایا
(26.01.2015) سعودی عرب کے سلمان ابن عبدالعزیز ال سعود مملکت کے نئے بادشاہ
(24.01.2015) خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ نے اگست سنہ 2005ء میں زمام حکومت اپنے ہاتھ میں لی
(22.01.2015)  جنوری 22، شمس العلام مولانا محمد حسین آزاد کا یوم وفات ۔از ؛ امین ترمذی
(20.01.2015) پشاور کے آرمی پبلک سکول کے شہیدوں کے چہلم کا دن بھی آن پہنچا۔ از عباس نقوی
(19.01.2015) پاکستان کرکٹ ٹیم نے پشاور اسکول کے بچوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ملاقات کی۔
(18.01.2015) لندن سے سیالکوٹ براستہ دبئی ۔ قلم کار فرخندہ رضوی کا پہلا مختصر سفرنامہ ۔ آخری قسط
(16.01.2015) فرینکفرٹ میں سولہ دسمبر کے پشاور کے سانحے کے خلاف احتجاجی جلسہ ۔ تصویری جھیلکیاں
(13.01.2015) فرینکفرٹ میں سولہ دسمبر کے پشاور کے سانحے کے خلاف احتجاجی جلسہ
(10.01.2015) ایبولا ، قاتل وائرس کے حوالے سے چشم کشا رپورٹ ۔ احمد خلیل جازم
(07.01.2015) لندن سے سیالکوٹ براستہ دبئی ۔ قلم کار فرخندہ رضوی کا پہلا مختصر سفرنامہ ۔ تیسری قسط
(06.01.2015) زلفی بھٹو.تاریخ پاکستان کا لازوال کردار ۔ از؛ محمد احمد ترازی
(04.01.2015) جشن صبح بہاراں کا پیغام ۔ ۔ ۔ یومِ میلاد تجدیدِ عہدِ وفا اور انقلاب کا دن



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں