15.10.2026, 05:42pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

پاکستان میں سینٹ کے انتخابات  اور اس سے قبل سیاسی ہلچل
06.03.2015, 01:20am , جمہ (GMT+1)

پاکستان میں آج چھ مارچ جمعرات کے روز سینٹ کے انتخابات ہو رہے ہیں

سینیٹ کی 48 نشستوں کے لئے انتخاب آج خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوںگے۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔پولنگ کا وقت صبح 9 سے 4 بجے ہے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ہال پولنگ اسٹیشن اور ارکان اسمبلی ووٹرزہوںگے جبکہ ریٹرننگ آفیسراسپیکر کی نشست پر ہوں گے۔

سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری ہوگی ، موبائل فون یا دیگر الیکٹرانک آلات ساتھ لانے پر پابندی ہے۔12 مارچ کو سینیٹ کی نشستیں تو 52 خالی ہوں گی لیکن سندھ کی 4 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے۔باقی 48 نشستوں کے لئے ووٹنگ ہوگی۔قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ہال پولنگ اسٹیشنز قرار دیے جاچکے ہیں اور ان کا انتظام الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

صوبوں سے سینیٹرز کا انتخاب صوبائی اسمبلیاں کریں گی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 2 نشستوں کے لئے ارکان قومی اسمبلی ووٹ ڈالیں گے۔فاٹا کی 4 نشستوں کے لئے قومی اسمبلی کے 11 ارکان ووٹ دیں گے،امیدوار ہیں 36۔یہ پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہوگی۔امیدوار وں کو اپنی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے لئے پہلے یہ بتانا ہوگا کہ اس نے کتنے انتخابی اخراجات کیے۔12 مارچ کو نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھالیں گے۔اس موقع پر2002ء کےصدارتی حکم نامےکوواپس لےکرفاٹاانتخابات کااصل طریقہ کاربحال کردیاگیاہےجس کےتحت ایک ایم این اےایک ہی ووٹ ڈال سکےگا۔

پاکستان میں جیسے جیسے سینیٹ انتخابات قریب آتے سیاسی ہلچل میں اضافہ ہوتا گیا ہے اور سیاستدانوں کے درمیان رابطوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ دوران گفتگو عمران خان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ سیاستدانوں کے ماتھے پر سیاہ دھبہ ہے لہذا 22 ویں آئینی ترمیم نہ صرف سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ مستحکم جمہوریت کے لئے بھی سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو چاہئے کہ وہ اچھے اقدامات پر حکومت کی حمایت کرے ۔

اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں اور اس کے استحکام کے لئے کوشاں بھی ہے ۔ 

قبل ازیں سابق صدر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائشگاہ پر جا کر ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات ، ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بعداز اں آصف زرداری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فونک رابط کرکے آئینی ترمیم کے حوالے سے پارٹی موقف سے آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت 22ویں ترمیم پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ، ان کی پارٹی کسی ایسے قانون کی حمایت نہیں کرے گی جس سے دوسری جماعتوں کی حق تلفی ہو۔

دریں اثناء سابق صدر آصف زرداری نے متحدہ کے قائد الطاف حسین سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی اجتماعی سیاسی صورتحال ، سینیٹ انتخابات اور اہم امور پر گفتگو کی۔

:دیگر مضامین
(04.03.2015) خیبر پختونخوا کے 145 مدارس 'انتہائی حساس' قرار دے دیئے گئے
(28.02.2015) پاکستان میں ڈینش سفیر سے عالمی اخبار کی بیورو چیف سکینڈے نیویا صدف مرزا کی گفتگو
(26.02.2015) معروف شاعرہ اور محقق صدف مرزا سکینڈے نیویا کے لیئے عالمی اخبارکی بیورو چیف مقرر
(24.02.2015) عدالت میں شرافت کا ایک باب ختم، رانا بھگوان داس انتقال کر گئے
(23.02.2015) کویت میں مقیم شاعر،کالم نگار اور افسانہ نگار شاہین حیدر رضوی سے طارق اقبال کی گفتگو
(16.02.2015) فیض احمد فیض کی سالگرہ 13فروری تھی۔ وہ 1911 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے
(11.02.2015) قوم کی ترقی میں "‌عورت کا مقام "‌ ۔۔۔ از"‌ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(11.02.2015) جشن آمد رسول کے سلسلے میں سٹاک ہولم میں محفل نعت
(08.02.2015) وزارتِ اطلاعات و ثقافت پنجاب  کا قومی ہم آہنگی مشاعرہ
(06.02.2015) خون کشمیر رنگ لائے گا،وہ زمانہ ضرور آئے گا۔ 5فروری یوم یک جہتی کشمیر
(02.02.2015) خوشیاں حاصل کرنے کے لیئے کیا کریں ۔۔ 21 اصول یاد رکھیئے ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(27.01.2015) دنیا بھر میں کشمیریوں نے بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پرمنایا
(26.01.2015) سعودی عرب کے سلمان ابن عبدالعزیز ال سعود مملکت کے نئے بادشاہ
(24.01.2015) خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ نے اگست سنہ 2005ء میں زمام حکومت اپنے ہاتھ میں لی
(22.01.2015)  جنوری 22، شمس العلام مولانا محمد حسین آزاد کا یوم وفات ۔از ؛ امین ترمذی
(20.01.2015) پشاور کے آرمی پبلک سکول کے شہیدوں کے چہلم کا دن بھی آن پہنچا۔ از عباس نقوی
(19.01.2015) پاکستان کرکٹ ٹیم نے پشاور اسکول کے بچوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ملاقات کی۔
(18.01.2015) لندن سے سیالکوٹ براستہ دبئی ۔ قلم کار فرخندہ رضوی کا پہلا مختصر سفرنامہ ۔ آخری قسط
(16.01.2015) فرینکفرٹ میں سولہ دسمبر کے پشاور کے سانحے کے خلاف احتجاجی جلسہ ۔ تصویری جھیلکیاں
(13.01.2015) فرینکفرٹ میں سولہ دسمبر کے پشاور کے سانحے کے خلاف احتجاجی جلسہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں