دنیا بھر میں انسانوں کی رہائش کیلئے ان کی خواہش کو مد نظر رکھ کر گھروں کی سجاوٹ اور تعمیر کی جاتی ہے لیکن بر طانیہ میں ایک نجی الیکڑانک مصنو عات بنانے والی کمپنی نے پالتو کتوں کیلئے لگژری گھر تیار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔چھوٹے سیڈبوں کی شکل میں بنائے گئے اس ڈاگ ہاؤس میں کتوں کی پسند کر مد نظر رکھتے ہو ئے اس میں ان کی خوارک کیلئے آٹومیٹک مشین بھی مو جود ہے جسے وہ اپنے پنجوں سے دبا کروقت بے وقت اپنا پیٹ بھر سکتے ہیں ۔
صرف یہی نہیں بلکہ اس ہاؤس میں کتوں کی ایکسر سائز کیلئے ٹریڈ مل،سوئمنگ پول،ٹی وی،مصنو عی گھاس،نرم وملائم بستر اور دیگر سہولیات بھی مو جود ہے جسے بر طانوی شہر برمنگھم میں منعقد ہ ڈاگ شو میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا، جسے دیکھ کر لوگوں نےپسندیدگی کا اظہار کیا اور ڈیزائنر کو داد دی۔
ارجنٹائن میں ایک آرٹسٹ نے اپنے آرٹ اور مطالعے کے پیغام کو پھیلانے کیلئے ایک منفرد طر یقہ کار اپنایا اور ایک ایسا جنگی ٹینک تیار کر ڈالا جو گو لوں کے بجائے کتابیں فائر کر تا ہے۔جی ہاں ،نو جوان آرٹسٹ نے جنگی میدان میں تباہی مچانے والے ٹینک کی شکل کی گاڑی تیار کی جسے گو لوں کے بجائے مختلف معلوماتی کتا بو ں سے بھر کر ایک ٹریولنگ لا ئبریری میں بد ل ڈالا۔کتابوں کے مطالعے کے پیغام کو عام کر نے کی خاطر اس آرٹسٹ نے اپنا یہ تعلیمی ٹینک سڑکو ں پر خوب چلا کراس کی نمائش کی اور ساتھ ساتھ اس میں رکھی کتابیں راہ گیروں میں مفت میں تقسیم کر تا رہا تاکہ وہ اس کو پڑھیں اور علم میں اضافہ کریں۔