15.10.2026, 06:09pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

دو گھنٹے سے زیادہ اسکرین ٹائم سے بچوں میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ
20.03.2016, 04:10am , اتوار (GMT+1)

ایک نئے مطالعے میں سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ دن بھر میں دوگھنٹے سے زیادہ اسکرین ٹائم سے بچوں کے خون کے دباؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے اور بچپن میں ہائی بلڈ پریشر سے بچوں کی بعد کی زندگی میں صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

ایک بڑے مطالعے سے وابستہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دن بھر میں 2 گھنٹے سے زیادہ ٹیلی وژن دیکھنے سے بچوں میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

دنیا کے کئی تعلیمی مراکز کے محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں  یورپی یونین کے 8 ممالک کے تقریبا 5,000 بچوں کی دو برس تک نگرانی کی گئی اور نتیجے میں اسکرین کے سامنے بیٹھنے اور ہائی بلڈ پریشر کے درمیان ایک تعلق مل گیا ہے۔

نتیجے سے محققین نے اخذ کیا کہ جو بچے ہر دن دو گھنٹے سے زیادہ اسکرین کے سامنے گزارتے تھے، دو سال بعد  ہائی بلڈ پریشر کے خطرے میں تھے جبکہ جن بچوں میں ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کے ساتھ جسمانی سرگرمیاں کم تھیں ان کے لیے یہ خطرہ اور بھی زیادہ تھا۔

مطالعے کے دوران ہر 10 میں سے ایک بچے میں ہائی بلڈ پریشر نوٹ کیا گیا جو قلبی امراض کی ایک بڑی وجہ ہے اور یہ 'سی وی ڈی ایس' بیماری کا سبب بنتا ہے ، یہ ایک دل کی حالت ہے جس سے دل کی وریدوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

بچوں میں غیر فعال طرز زندگی یا بیٹھے رہنے والی سرگرمیوں کی درجہ بندی والدین کی طرف سے فراہم کردہ معلومات پر کی گئی، جس میں بچوں کا  ٹی وی ٹائم،کمپیوٹر، ویڈیو گیمز اور کمپیوٹر گیمز کھیلنے کے اوقات کار شامل تھے اور مطالعے کی سرگرمی بھی شامل تھی۔

اگرچہ بچوں میں خون کے دباؤ کی مخصوص پیمائش نہیں ہے لیکن اگر یہ ایک ہی عمر، قد اور جنس کے 95 فی صد بچوں کے فشار خون سے زیادہ ہے تو اسے ہائی بلڈ پریشر کہا جاتا ہے۔

سائنسی رسالے 'انٹرنشنل کارڈیالوجی جرنل' میں شائع ہونے والی تحقیق سے ظاہر ہوا کہ 2 سے 10 برس کے بچے جو ٹیلی وژن کے سامنے دن میں دو گھنٹے سے زیادہ بیٹھتے تھے ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 30 فیصد زیادہ تھا اپنے ان ہم عمر بچوں کے مقابلے میں اس سے کم وقت کے لیے ٹی وی دیکھتے تھے ۔

محققین نے بتایا کہ دو گھنٹے سے زیادہ اسکرین ٹائم  کے ساتھ غیر فعال طرز زندگی رکھنے والے بچوں میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ  50 فی صد زیادہ تھا۔

تحقیق کے سربراہ اوگسٹو سیزر ڈی موریسس جو ساؤ پالو یونیورسٹی برازیل سے منسلک ہیں، نے کہا کہ بلڈ پریشر کے مریضوں کی تعداد، جسمانی سرگرمی اور طرز زندگی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ مطالعے کے دوران  ہائی بلڈ پریشر کے اعلی واقعات بچوں میں دیکھے گئے اور ہر 1,000 ہزار بچوں میں سے 110 بچوں میں ہائی بلڈ پریشر کا پتا چلا ہے۔

محقق سیزر ڈی موریسس نے مزید کہا کہ ''یہ اعداد و شمار پریشان کن ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ بیٹھے رہنے کا طرز عمل بچپن میں عام ہے اور اس کے بعد کی زندگی میں بھی عام ہے''۔

:دیگر مضامین
(15.03.2016) شاعرہ، افسانہ نگار اور براڈکاسٹر ڈاکٹر نگہت نسیم واپس سڈنی پہنچ گئی ہیں
(13.03.2016) شاعر، ادیب اور براڈکاسٹر صفدر ھمدانی ایک روزہ دورہ فیصل آباد کے بعد لاہور روانہ
(10.03.2016) شاعر، ادیب اور براڈکاسٹر صفدر ھمدانی آج جمعے کو ایک روزہ دورے پر فیصل آباد ہونگے
(10.03.2016) جناب صفدر ھمدانی کو ناسازی طبع کے باعث اسلام آباد کا دورہ مختصر کرنا پڑا
(08.03.2016) اباسین آرٹ کونسل ایبٹ آباد میں صفدر ھمدانی کے اعزاز میں محفل مشاعرہ
(03.03.2016) جنرل ٹکا نے مارچ 1972ء سےفروری 1976ء کے دوران مسلح افواج کی قیادت کی
(02.03.2016) دو مارچ 1972ء کوغزل گو ناصر کاظمی لاہور میں وفات پاگئے 
(01.03.2016) *عالم لوہار یکم مارچ 1928ءکو موضع آچھ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے تھے
(28.02.2016)  فروری 28 کو جناب نسیم امروہوی کراچی میں وفات پاگئے۔
(27.02.2016) ٭27 فروری 2007ء کو پاکستان کی مشہور فلمی اداکارہ راگنی وفات پاگئیں
(27.02.2016) خطیب اکبر مولانا مرزا محمد اطہر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
(26.02.2016)  قدرت اللہ شہاب  26 فروری 1917ء کو گلگت میں پیدا ہوئے تھے
(25.02.2016) ٭25 فروری پشتو شاعر اور پٹھان ہیرو خوشحال خان خٹک کی تاریخ وفات ہے
(24.02.2016) فیلڈ مارشل ایوب خان کی صدارت میں 24 فروری 1960ء کو نام اسلام آباد تجویز ہوا
(23.02.2016) ٭14 فروری 1933ء برصغیر کی مشہور فلمی اداکارہ مدھو بالا کی تاریخ پیدائش ہے
(22.02.2016) ٭22 فروری 1974ء عالم اسلام کے سربراہوں کی تاریخی سہ روزہ کانفرنس کا آغاز
(21.02.2016) ٭21 فروری 2005ء کو مشفق خواجہ کراچی میں وفات پاگئے
(20.02.2016) ٭20 فروری رتی جناح کی تاریخ پیدائش بھی اور تاریخ وفات
(19.02.2016) ٭19 فروری 1275ءحضرت لعل شہباز قلندر کی تاریخ وفات ہے
(18.02.2016) ٭18 فروری 2008ء کو پاکستان کی تاریخ کے نویں عام انتخابات منعقد ہوئے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں