پچھلے سال کئ ایوارڈز اپنی جھولی میں سمیٹنے والی حیدر کو اب لندن فلم فیسٹیول میں بھی شوکیس کیا جانے والا ہے۔شاہد کپور اور شردھا کپور کی فلم حیدر، جس نے بھارت میں زبردست کمائی کی، گانے ہٹ ہوئے، کردار مقبول ہوئے، فلم کے ذریعے شاہد کپور کو بہترین اداکار کے کئی ایوارڈز
ملے۔بیس مارچ سے ہورہا ہے برطانیہ میں لندن ایشئین فلم فیسٹیول، جس میں خاص طور پر کی جارہی ہے حیدر کی اسکریننگ ہدایتکار وشال بھردواج کی اس تخلیق کو دیکھایا جائے گا دنیا بھر کے ہدایتکاروں، اداکاروں اور فلم سازوں کے سامنے۔