
پاکستانی سفارتخانہ کوپن ہیگن ڈنمارک میں آج یومِ پاکستان تئیس مارچ 2015 کے موقع پر ایک باوقار اور پر رونق تقریب پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا.
باوجود سردی اور سوموار کے دن جب لوگ وہک اینڈ کے بعد ملازمت پر جانا شروع کرتے ہیں اور چهٹی لینا آسان نہیں ہوتا.. پاکستانی کمیونٹی کی اہک کثیر تعداد سفارت خانے میں موجود تهی.
برسوں کی منجمد خاموشی کے بعد اج سفارت خانہ یوم پاکستان کے موقع پر دعائوں کے مقدس الحان... نعروں کی کهنکهناہٹ اور مسکراتے چہروں کی جهلملاہٹ سے روشن ہوا.
سفیرِ پاکستان محترم جناب مسرور جونیجو نے وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے.
ترانوں سے فصا گونجتی رہی.
پاک فوج کے لیے جناب سفیرِ پاکستان کی خصوصی پسند پر ظفر شیخ نے
اپنی جاں نزر کروں اپنی وفا پیش کروں قوم کے مرد مجاہد تجهے کیا پیش کروں
ترانے کی صورت میں پاک فوج کو خراجِ عقیدت پیش کیا
سفیرِ محترم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پچهترویں یوم پاکستان کے موقع پر یہاں اتنے افراد کو دیکھ کر انہیں دلی مسرت ہوئی ہے . انہوں نے کہا سفارت خانہ ہم سب کا گهر ہے اور وہ آئندہ بهی توقع کرتے ہیں کہ سب اسی طرح اس گهر کو رونق بخشتے رہیں گے.
ان کی اہلیہ محترمہ شبانہ جونیجو بهی اس خوبصورت محفل میں موجود تهیں. اگرچہ وہ ڈاکٹر ہونے کی وجہ سے پاکستان میں اپنے فرائض انجام دیتی رہتی ہیں لیکن ایسے مواقع پر نہ صرف ڈنمارک تشریف لاتی ہیں بلکہ کمیونٹی کے ساتھ خندہ پیشانی اور خوش خلقی سے روابط کو مضبوط اور معزز انداز میں قائم کیے ہوئے ہیں.
سفیرِ پاکستان محترم جناب مسرور جونیجو نے ڈنمارک میں آتے ہی بہترین سفارتی صلاحیتوں اور انتظامی اہلیتوں کی وجہ سے تمام شکستہ پلوں کی از سر نو تعمیر کی
آج کی تقریب میں بهی وہ اپنی پروقار شخصیت اور انتہائی ملنسار و منکسر انداز میں لوگوں سے ملتے رہے.
اللہ پاکستان کو ہر شعبہ زندگی میں ایسے ہی افراد مہیا کر دے جو پاکستان کا ایک مثبت' معزز اور معروف حوالہ بن سکیں.
کافی اور پر تکلف جائے کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا.