15.10.2026, 07:10pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

زیادہ نیند سے فالج کا خطرہ لاحق ہوتا ہے: برطانوی تحقیق
03.04.2016, 04:00am , اتوار (GMT+1)

عام طور پر اپنی نیند کے بارے میں ہمیں فکر کرنے کی ضرورت کم ہی پڑتی ہے کیونکہ یہ زندگی کےمعمول کا ایک حصہ ہوتی ہے۔

تاہم طبی ماہرین بالغان کو رات میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی نیند کا مشورہ دیتے ہیں اور نیند کی کمی کو صحت کے مسائل کے ساتھ منسلک کرتے ہیں لیکن، نئی تحقیق میں ماہرین نے نیند کی زیادتی کو جسمانی اور دماغی صحت دونوں کے لیے نقصان دہ بتایا ہے ۔

برطانوی محققین نے لمبی نیند کو فالج کے ساتھ منسلک کیا ہے اور بتایا ہے کہ 8 گھنٹے سے زیادہ سونے سےفالج کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہےجس سے دماغ کو سنگین نقصان پہنچتا ہے۔

برطانیہ کی معروف درسگاہیں 'یونیورسٹی آف کیمبرج' اور 'واروک یونیورسٹی' کے محققین نے نیند کے دورانیہ اور اسٹروک کےخطرے کے درمیان تعلق تلاش کر لیا ہے ۔

جن کا کہنا ہے کہ لمبی نیند کے پیٹرن اور فالج کےخطرے میں اضافہ کے درمیان واضح تعلق ہے لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے اس وقت تک یہ واضح نہیں ہے۔

تحقیق بتاتی ہے کہ جو لوگ رات میں 8 گھنٹے سے زیادہ سوتے تھے ان میں 10  برس کے عرصے کے دوران  46 فی صد فالج کے خطرے میں اضافہ ہوا ایسے لوگوں کے مقابلے میں جو رات میں  6 سے 8 گھنٹے سوتے تھے ۔

 یہ مطالعہ 'میڈیکل جرنل نیورولوجی'  میں شائع ہوا ہے جس میں محققین نے 42 سے 81 برس کے درمیانی عمر کے تقریبا 10,000 بالغان کے معمول کے سونے کے طریقوں کا تجزیہ کیا ہے اورنیند کی مقدار اور اگلے دس برسوں کے دوران فالج کا شکار ہونے والے شرکاء کی تعدادکے درمیان تعلق تلاش کیا ہے۔

دس سالہ مطالعے کے دوران 346 شرکاء نے فالج کا سامنا کیا علاوہ ازیں ،محققین نے نیند کے پچھلے مطالعوں کےنتائج کو بھی اپنے تجزیہ میں شامل کیا، نتائج سے ظاہر ہوا کہ آٹھ گھنٹے سے زیادہ سونے سے فالج کےخطرے میں 45 فی صد اضافہ ہوا ۔

مطالعے کے شرکاء میں سے ہر 10 میں سے 7 نے بتایا کہ وہ چھ سے آٹھ گھنٹے کی نیند لیتے ہیں اسی طرح ہر 10میں سے 1  نے بتایا کہ وہ آٹھ گھنٹے سے زائد نیند پوری کرتے ہیں۔

چھ گھنٹے سے کم سونے کی عادت رکھنے والوں کی تعداد کم رہی جن میں زیادہ تر بڑی عمر کے افراد اور خواتین شامل تھیں۔

​تحقیق کاروں نے فالج کے دیگر عوامل مثلاً جنس، عمر، بلند فشار خون، قلبی مسائل کو نتائج کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے کے بعد بتایا کہ جو لوگ آٹھ گھنٹے سے زائد سوتے تھے ان میں فالج کا امکان بہت زیادہ تھا اور مجموعی طور پر دونوں جنس کے لیے فالج کا خطرہ 46 فی صد زیادہ تھا ۔

 نتیجہ سے یہ محققین نے یہ بھی اخذ کیا کہ جو لوگ رات میں 6 گھنٹے سے کم سوتے تھے ان کے لیے فالج کا خطرہ میں 18 فی صد اضافہ ہوا ۔

نتائج کو جنس کی بنیاد پر الگ الگ تجزیہ کرنے سے پتہ چلا کہ لمبی نیند اور فالج کے خطرے کے اعداد و شمار عورتوں کے لیے زیادہ اہم تھے عورتوں میں آٹھ گھنٹے سے زائد نیند سے فالج کے خطرے میں 80فی صد اضافہ ہوا یعنی ان میں فالج کا خطرہ مجموعی خطرے سے نسبتا دوگنا ہو گیا تھا۔

 جبکہ دوسری طرف مردوں کے لیے خطرے کے اعداد و شمار بہت کم تھے جس کا فالج کے ساتھ تعلق نظر نہیں آیا ۔

کیمبرج یونیورسٹی کے محقق یو لینگ نے کہا کہ بین الاقوامی اعداد و شمار اور ہمارے شرکاء دونوں سے ظاہر ہوا ہے کہ اوسط نیند کے مقابلے میں لمبی نیند سے اسٹروک کے خطرے کا تعلق ہےجو چیز اس تحقیق میں واضح نہیں ہے وہ یہ کہ کیا لمبی نیند قلبی مسائل کی ابتدائی علامات میں سے ایک سبب ہو سکتی ہے؟

تحقیق کے مصنف اور کیمبرج یونیورسٹی پبلک ہیلتھ سے وابستہ پروفیسر کے ٹی کھا نے کہا کہ ذہنی تناؤ اور فالج کے خطرے کے درمیان تعلق کو سمجھنے کی ضرورت ہے کیوں لمبی نیند پوری کرنے والوں میں زیادہ اور مختصر نیند کے ساتھ فالج کا خطرے میں معمولی اضافہ ہوتا ہے ہمارے جسم میں ایسا کیا ہوتا ہے جو اس تعلق کی وجہ بنتا ہے اور اس بنیادی نظام کی تفتیش کے لیے مزید مطالعوں کی ضرورت ہے ۔

بشکریہ۔ وائس آف امریکہ

:دیگر مضامین
(29.03.2016) مائیکل جیکسن کی طرح بریک ڈانس کرنے والا جاپانی روبوٹ
(28.03.2016) گڈ فرائیڈے' حضرت عیسیٰ کو بیت المقدس میں مصلوب کیا گیا تھا۔
(28.03.2016) موٹے مسافروں کے لیے ذیادہ گنجائش کی سیٹ نصب کرنے کی پیشکش
(23.03.2016) سڈنی کے ریڈیو 2000 سے نشر ہونے والا ہفت روزہ پروگرام ؛؛دوستی؛؛
(21.03.2016) نوروز عالم افروز کا تہوار کیا ہے ؟ ........از ........ صفدر ھمٰدانی
(20.03.2016) دو گھنٹے سے زیادہ اسکرین ٹائم سے بچوں میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ
(15.03.2016) شاعرہ، افسانہ نگار اور براڈکاسٹر ڈاکٹر نگہت نسیم واپس سڈنی پہنچ گئی ہیں
(13.03.2016) شاعر، ادیب اور براڈکاسٹر صفدر ھمدانی ایک روزہ دورہ فیصل آباد کے بعد لاہور روانہ
(10.03.2016) شاعر، ادیب اور براڈکاسٹر صفدر ھمدانی آج جمعے کو ایک روزہ دورے پر فیصل آباد ہونگے
(10.03.2016) جناب صفدر ھمدانی کو ناسازی طبع کے باعث اسلام آباد کا دورہ مختصر کرنا پڑا
(08.03.2016) اباسین آرٹ کونسل ایبٹ آباد میں صفدر ھمدانی کے اعزاز میں محفل مشاعرہ
(03.03.2016) جنرل ٹکا نے مارچ 1972ء سےفروری 1976ء کے دوران مسلح افواج کی قیادت کی
(02.03.2016) دو مارچ 1972ء کوغزل گو ناصر کاظمی لاہور میں وفات پاگئے 
(01.03.2016) *عالم لوہار یکم مارچ 1928ءکو موضع آچھ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے تھے
(28.02.2016)  فروری 28 کو جناب نسیم امروہوی کراچی میں وفات پاگئے۔
(27.02.2016) ٭27 فروری 2007ء کو پاکستان کی مشہور فلمی اداکارہ راگنی وفات پاگئیں
(27.02.2016) خطیب اکبر مولانا مرزا محمد اطہر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
(26.02.2016)  قدرت اللہ شہاب  26 فروری 1917ء کو گلگت میں پیدا ہوئے تھے
(25.02.2016) ٭25 فروری پشتو شاعر اور پٹھان ہیرو خوشحال خان خٹک کی تاریخ وفات ہے
(24.02.2016) فیلڈ مارشل ایوب خان کی صدارت میں 24 فروری 1960ء کو نام اسلام آباد تجویز ہوا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں