14.10.2026, 04:27pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

ایک نظر دیکھتے ہییں  کہ یمن کے حوثی جنگجو کون ہیں؟
24.02.2016, 09:03am , بدھ (GMT+1)

حوثی قبائل یمن میں آباداور کئی سو سال تک یمن میں حکومت کرنے والے زیدی اہل تشیع کی ایک شاخ ہیں ،2004 میں شیعہ رہنما بدرین الدین الحوثی نے حوثی قبائل کو متحد کر کے حکومت کیخلاف مسلح جدوجہد کا آغاز کیا ، اس وقت کے صدر علی عبداللہ صالح کی فوجوں نے حوثیوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کیا اور اس آپریشن میں بدرالحوثی مارے گئے اسوقت حوثیوں کی قیادت عبدالمالک الحوثی کے پاس ہے ،2004ء میں بھی جب حوثیوں اور یمنی فوجیوں کے درمیان جنگ عروج پر تھی تو حوثیوں نے صداصوبے کے زیادہ تر حصے پر قبضہ کر لیا جبکہ صوبہ ہجا ، امران، الجواف اور سعودی صوبے جیزان میں بھی جھڑپیں شروع ہو گئیں جس پر سعودی فورسز نے یمن میں داخل ہو کر حوثیوں کیخلاف آپریشن میں یمنی فوج کی مدد کی ، یمنی حکومت کا موقف ہے کہ شیعہ ہونے کے باعث ایرانی حکومت حوثیوں کی مدد کر رہی ہے اور انہیں اسلحہ فراہم کرتی ہے ۔

سن 2009ء میں یمنی حکومت نے شمالی صوبے صدا میں حوثیوں کیخلاف دوبارہ آپریشن شروع کیا تو سعودی حکومت نے اس میں بھرپور حصہ لیا ،20جنوری 2015کو حوثیوں نے یمنی دارلحکومت صنعاء پر دھاوا بول کر اس پر قبضہ کر لیا اور صدارتی محل پر بھی قبضہ کر لیا ،عبوری حکومت کے سربرا ہ عبدالربومنصور ہادی اسوقت صدارتی محل میں تھے جب اس پر شدید گولہ باری کی گئی ، صدر ہادی وہاں سے فرار ہو کر عدن چلے گئے اورعدن کو عارضی دارلحکومت قراردیدیا اس کے بعد حوثیوں نے مزید کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا اب جبکہ حوثیوں نے سعودی سرحد پر واقع یمنی صوبے محراب کی طرف پیش قدمی کی تو سعودی حکومت بھی حرکت میں آئی اور حوثیوں پر بمباری شروع کر دی

محراب صوبہ نہ صرف سعودی سرحد کے قریب واقع ہے بلکہ یہ صوبہ تیل کی دولت سے مالا مال ہے اور یمن کا سارا تیل اسی صوبے سے نکلتا ہے جس پر یمنی معیشت کا انحصار ہے اس صوبے میں سنی قبائل کا کنٹرول ہے اور کئی ماہ سے یہ سنی قبائل حوثیوں کیخلاف لڑائی کی تیار ی کر رہے ہیں ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یمن میں مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو وہاں شدید خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے کیونکہ اس وقت یمن کے کچھ صوبوں پر شیعہ زیدیوں اور حوثیوں کا قبضہ ہے اور کچھ صوبوں میں سنی قبائل قابض ہیں ، چند صوبوں میں داعش اور القاعدہ بھی موجود ہے ۔


تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب کو خدشہ ہے اگر یمن میں بھی شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے حوثی برسراقتدار آ گئے تو اس کی سرحد پر واقع تین ممالک عراق، یمن اور لبنان اہل تشیعہ کے کنٹرول میں چلے جائیں گے جس سے اس کے تیل سے مالا مال صوبے الناصریہ میں موجود اہل تشیعہ کی اکثریت بھی بغاوت پر آمادہ ہو سکتی ہے ۔

بشکریہ۔فلک نیوز

:دیگر مضامین
(23.02.2016) حسینی مشن لندن میں سیدہ آل زہرا کے چہلم کی مجلس عزا کا انعقاد
(21.02.2016) برطانیہ میں پاؤنڈ درختوں پر نہیں لگتے۔یہاں بھی غربت کے مہیب مناظر ہیں
(19.02.2016) انیس فروری آغا طالش کی18ہویں برسی اور صہبا اختر کی20ویں برسی ہے
(19.02.2016) امریکی سائنس دانوں نے مصنوعی انسانی کان بنانے کی اہم پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔
(16.02.2016) شاعر، ادیب، مرثیہ نگار ،صحافی صفدر ھمدانی کا پچاس سالہ قلمی سفر 
(13.02.2016) ویلنٹائن ڈے ایسا تہوار ہے جس نے پچھلے کئی ہزار سال میں کئی چولے بدلے۔
(13.02.2016) دل دل پاکستان جان جان پاکستان ۔ رپورٹ ۔ شاہین اشرف علی
(11.02.2016) شہرہ آفاق مصور ، خطاط اور نقاش سید صادقین احمد نقوی کی29ویں برسی کے موقع پر
(08.02.2016) حیات محمد خان شیرپاو ایک بم کے دھماکے نتیجے میں ہلاک پوئے تھے
(07.02.2016) انتظار حسین کا بی بی سی کے لیئے ماہ پارہ صفدر سے ایک مکالمہ
(05.02.2016) ساڑھی اب بھی انڈین فیشن انڈسٹری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے
(03.02.2016) چین بھارت سرحد کے قریب پرندے کی ایک نایاب قسم دریافت کی گئی ہے۔
(31.01.2016) ریڈیو پاکستان کے صدر دفتر کے آڈیٹوریم میں مرحوم ساتھیوں کے لیئے ریفرنس
(28.01.2016) باب العلم علی علیہ السلام کے علم کی بابت ارشادات
(27.01.2016) عالمی اخبار کے لیئے معروف شاعر اشفاق حسین کی خصوصی شاعری
(25.01.2016) برطانیہ' طلبہ کے لیے دنیا کا مہنگا ترین ملک بتایا جاتا ہے
(21.01.2016) مسلمان اور اسلام ۔از؛ مشہود رضا ۔جے این یو ۔ نئی دہلی
(19.01.2016) قومی اُمنگوں کو اُجاگر کرنے والے ملی وقومی نغمات 
(17.01.2016) پاکستان چین کا پہلا دوست ملک تھا۔از: ڈاکٹر نگہت نسیم 
(16.01.2016) دنیا کی سب سے اعلٰی کھجور عجوہ ہے ۔ از۔ شاہین حیدر رضوی ۔کویت



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں