16.10.2026, 06:04am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

محققین نے دریافت کیا دودھ دماغ کے لیے بھی اچھا ہو سکتا ہے: تحقیق
07.04.2015, 01:06am , منگل (GMT+1)

 برسوں سے دودھ پینے کو ہڈیوں کی مضبوطی کی ضمانت تصور کیا جاتا رہا ہے لیکن دودھ کی افادیت کےحوالے سے ایک نئی تحقیق بتاتی ہے کہ دودھ پینا ہماری دماغی صحت کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔

کینساس میڈیکل یونیورسٹی میں منعقد ہوئی تحقیق میں دودھ کی کھپت اور دماغ میں پیدا ہونے والے طاقتور ترین اینٹی آکسیڈنٹ کی قدرتی پیداوار کے درمیان تعلق ظاہر ہوا ہے۔

 یونیورسٹی آف کینساس کے شعبئہ عصبی سائنس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ان ینگ چوئی اور شعبہ ڈائیٹ اور غذائیت کی سربراہ پروفیسر ڈبیرا سلیون نےمل کر ایک منصوبے پرکام کیا ہے۔ ان کا کام سائنسی رسالے امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن'  میں شائع ہوا ہے جس میں محققین نے دریافت کیا کہ دودھ کی یومیہ کھپت اور دماغ میں قدرتی طور پر واقع ہونے والے مانع تکسید مادہ یا اینٹی آکسیڈنٹ 'گلوٹا تھائی اون' کی مقدار کے درمیان اہم تعلق تھا جو دماغ کے خلیوں کو فری ریڈیکلز کے نقصانات سے محفوظ رکھتا ہے۔

پروفیسر سلیون کے مطابق عام طور پر لوگ دودھ کی یومیہ کھپت یعنی تین گلاس کا کم ہی استعمال کرتے ہیں لیکن مطالعے میں ان شرکاء کے دماغ میں گلوٹا تھائی اون کی اعلی سطح پائی گئی جو اس مقدار سے قریب تھے، خاص طور پر بڑی عمر کے لوگوں میں دودھ پینےکا فائدہ نظر آیا ہے۔

سائنسدان اس سادہ مولیکیول گلوٹا تھائی اون کو مدر آف اینٹی آکیسیڈنٹس کا نام دیتے ہیں۔ اسے قدرتی مدافعتی نظام کا استاد اور زہریلا مواد دور کرنے کے عمل ڈیٹوکس کا ماسٹر کہا جاتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس آکسیڈنٹ کے حوالے سے اچھی خبر یہ ہے کہ یہ ہمارے جسم میں قدرتی طور پر پیدا ہوتا ہے اور عام طور پر جسم میں ری سائیکل ہو تا ہے سوائے اس وقت جب جسم میں زہریلا مواد کا لوڈ زیادہ بڑا ہو جائے۔

لیکن بری خبر یہ بھی ہے کہ غیر صحت مند غذا آلودگی، ٹوکسن، تابکاری،ادویات، انفیکشن، عمر، تناؤ اور صدمے کی وجہ سے ہمارا دماغ اس طاقتور ترین اینٹی آکسیڈنٹ سےخالی ہوتا جاتا ہے جس سے ہمیں خطرناک بیماریاں آگھیرتی ہیں۔

محقق چوئی نے مطالعے میں 60 شرکاء سے ان کی غذائی عادات کے بارے میں سوالات کئے اوردماغ کے اسکین کی مدد سے طاقتور ترین اینٹی آکسیڈنٹ گلوٹا تھائی اون کی  سطح کی نگرانی کی۔ محققین کو پتہ چلا کہ شرکاء جنھوں نے حال ہی میں زیادہ دودھ پینے کا بتایا تھا ان کے دماغ میں اس اینٹی آکسیڈنٹ کی اعلی سطح تھی۔

محققین نے کہا یہ نتیجہ بہت اہم ہے کیونکہ یہ دماغ میں تکسیدی دباؤ کو کم کر سکتا ہے اور عمل تکسید کے دوران کیمیائی مرکبات کے ردعمل سے پیدا ہونے والے تباہ کن اثرات سے دماغی خلیات کو تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دماغ کے اس تکسیدی دباؤ  کو مختلف بیماریوں اور کیفیات مثلاً الزائمر، آٹزم، پار کنسن اور دیگر دماغی امراض کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آپ اسے بنیادی طور پر گاڑی پر لگنے والے زنگ سے پہنچنے والا نقصان تصور کر سکتے ہیں۔ اگر اسے اسی طرح طویل عرصے تک چھوڑ دیا جائے تو اس میں اضافہ ہو گا اور یہ نقصان دہ اثرات کا سبب بن سکتا ہے ۔

پروفیسر چوئی کے مطابق تجربے میں ہائی ٹیک اسکیننگ کے سامان کی مدد سے صحت اور بیماری سے متعلق دماغ میں واقع ہونے والے پیچیدہ عمل کو سمجھنے میں مدد ملی ہے اور اعلیٰ مقناطیسی ٹیکنالوجی نے ہمیں منفرد پوزیشن میں دماغ کی بہترین تصاویر حاصل کرنے کی اجازت دی ہے۔

تاہم انھوں نے کہا کہ دماغ پر دودھ کی کھپت کے اثر کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

بشکریہ۔ وائس آف امریکہ


:دیگر مضامین
(05.04.2015) اسٹرابیری ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے مفید قرار دی جاتی ہے
(03.04.2015) ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ’پروٹین انجکشن‘ ایک سنگ ِمیل ثابت ہو سکتا ہے
(02.04.2015) غذائی ما ہرین کے مطابق کیلا کھا کر بھی سر درد سے نجا ت حاصل کرنا ممکن ہے
(30.03.2015) بد لتا ھوا موسم اور چہرے کی حفاظت ‎رافعیہ گیلانی ۔ 
(19.03.2015) بھارتی فلم حیدر کو لندن کے فلمی میلے میں شامل کرلیا گیا
(13.03.2015) سگریٹ پیکٹس کے 80 فیصد حصے پرتصویری وارننگ شائع کرنا لازمی قرار
(11.03.2015) انگلینڈ میں ہوئی بیویوں کو کندھے پر اٹھا کر بھاگنے کی چیمپئن شپ
(07.03.2015) جلد کی خشکی اور حفاظت - از؛ سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(19.02.2015) ایبولا کے مریضوں میں پھر اضافہ ہورہا ہے، عالمی ادارۂ صحت
(17.02.2015) چین نے دنیا کے تیز ترین سپر کمپیوٹر کا اعزاز ا پنے نام کرلیا
(15.02.2015) ’تمباکو نوشی‘ امریکہ میں سالانہ پانچ لاکھ اموات کا سبب: رپورٹ
(13.02.2015) انسانوں کو خوبصورت اور سجانے کے وسیلے ۔از:‌سیدہ زائرہ عابدی 
(02.02.2015) عالمی اخبار کے لیئے سیدہ زائرہ عابدی کے قلم سے طب کی باتیں  
(29.01.2015) ذیابیطس کے مرض کی تشخیص اب بہت ہی آسان ہو جائے گی
(08.01.2015) یادداشت کی کمی کا کیونکر سد باب ۔ سیدہ زائرہ عابدی
(06.01.2015)  ائیر کنڈیشنر کی زیادہ ٹھنڈک سے جلدی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
(27.12.2014)  بے تحاشہ قہقے لگانا جان لیوا مراض کو دعوت دے سکتا ہے، برطانوی ماہرین
(26.12.2014)  اونٹنی کا دودھ بھی نعمت ِ بیش بہا سے کم نہیں ۔ از:‌سیدہ زائرہ عابدی 
(11.12.2014) ایڈز سے بچاؤ ممکن، مگر مرض اب بھی ’خطرے‘ کا باعث ہے
(18.10.2014) موسم سرما کی آمد پرناک ، کان ،گلے کی بیماریوں میں ا ضافہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں