15.10.2026, 06:32pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

لاہور ریڈیو کا یاد باغ یادوں کا شہر ہے ۔از۔ عصمت طاہرہ
10.04.2015, 10:50pm , جمہ (GMT+1)

عصمت طاہرہ
یاد باغ۔۔۔۔۔صدیوں بعد کل ریڈیو پاکستان لاہور جانے کا اتفاق ہوا۔ میرے زمانے کے کچھ لوگ جو اپنی ریٹائرمنٹ کے انتظار میں تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بڑے تپاک بڑی محبتوں کے ساتھ ملے۔۔

ماضی میں رہنا مجھے پسندتو بلکل نہیں ۔۔۔۔۔مگر وہی گھنے پیٹر۔۔۔ ہرا بھرا پھولوں سے لدا لان ۔۔ کینٹین کے پہلو میں یاد باغ جہاں پیڑوں پر کندہ ناموں کی تختیاں ۔۔۔۔۔ پہلی بار ریڈیو کی بلڈنگ کو صاف ستھرا دیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پتہ چلا کہ ایک خاتون اسٹیشن ڈرائکٹر نے حلیہ بدلا ھے۔۔ 

سب کچھ بہت اچھا تھا بہت ہی اچھا۔۔مگر صفدر ہمدانی تم نہیں تھے۔رضا شاہ کے قہقہے نہیں تھے۔۔۔میرے بہت سے ساتھی نہیں تھے۔ دھوپ بھی وہی تھی۔ پیڑ بھی وہی تھے گلاب بھی بہت تھے۔ پھر جی چاہا کہ گلاب توڑ کر کھچڑی بالوں میں لگا لوں مگر وہ مالی کہاں سے لاؤن جس نے ایک دن مجھ سے تنگ آکر وہ سٹینڈ اکھاڑ کر میرے سامنے لا کھڑا کیا جس پر لکھا تھا " پھول توڑنا منع ھے " 

سیڑھوں پر بیٹھا بڑے بڑے قہقہے لگانے والا ڈاکڑ منظور اعجاز بھی واشنگٹن جا بسا۔۔پتہ نہیں میں کیوں کچھ دیر تک نیوز ایڈیٹر کے دروازے کے باہر کھڑی رہی۔۔۔ 

اور ہاں میں نے بنچ پر بیٹھے سفید لباس میں ملبوس ایک نورانی بابے کو بھی دیکھا جنہوں نے پہلی بار ریڈیو پاکستان کا اعلان کیا تھا۔

۔۔میرے پیارے آخلاق احمد دہلوی آپ یاد باغ میں ہی رہ گئے۔۔ منیر نیازی صاحب پھر سے کہہ دیجیئے " عصمت طاہرہ تمہاری آنکھوں کی وولٹج دھیمی نہیں ہونا چاہیئے۔۔۔" 

صفدر ھمدانی۔ خالد طور۔۔ آو پھر سے ایک ڈرامہ ریکارڈ کرو۔۔ جس میں میرے سب ساتھی ہوں ۔۔۔ اور ہاں لیڈنگ رول میں ہی کروں گی۔۔۔ اب کے یاد باغ میں بیٹھ کر ریہرسل کریں گے۔۔۔ اور پھر سے بچھڑ جائیں گے

:دیگر مضامین
(04.04.2015) پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو
(01.04.2015) اپریل فول کے آغاز کی حکایت بہت ہی مضحکہ خیز اور دلچسپ ہے۔از۔افضل ضیا
(27.03.2015) کینسر کا خوف: انجلینا جولی حوصلے کی ایک مثال بن گئی ہیں
(25.03.2015) کیا سارے کام ادھورے رہ جائیں گے۔۔ تمنا راحت۔ خیرپور
(23.03.2015) اسلام آباد میں تئیس مارچ پریڈ  سات سال بعد ہو رہی ہے
(21.03.2015) امریکہ: میامی کے قلب میں ہزاروں برس پرانا گاؤں دریافت
(15.03.2015) تھر: قحط کے ساتھ بیماریاں، دست اجل سینکڑوں بچوں کی جان لے گیا
(15.03.2015) اردو کی مستند اور منفرد شاعرہ ادا جعفری کا آخری سفر
(14.03.2015) اردو کی مایہ ناز شاعرہ ادا جعفری انتقال کر گئیں ۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
(12.03.2015) عالمی ادارہ ِصحت ۔ دنیا میں ایک انسان کی اوسط عمر میں اضافہ ہوا ہے۔
(11.03.2015)  اندھے اور بینا کی طرح تاریکیاں اور نوردونوں برابر نہیں ہوسکتے
(08.03.2015) مقصود صرف جشن منانا نہیں بلکہ یہ عمل اصل ہدف تک پہنچنے کا ایک وسیلہ ہے
(07.03.2015) آٹھ مارچ کو کوپن ہیگن میں لٹریچر اینڈ کلچر انٹر نیشنل کے تحت منفرد تقریب
(04.03.2015) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں تئیس مارچ کے موقع پر تقریب
(03.03.2015) دینی مراکز اور تعلیمی درسگاہوں کی تاریخ۔ ایک تجزیہ و تبصرہ
(03.03.2015) فن اور فنکار کبھی بھی نہیں مرتا۔۔میرا پیار مجھے لوٹا دو۔طلعت محمود
(28.02.2015) انسان کے دماغ کو سوچ بچار میں مدد دینے والی الیکٹرک ٹوپی
(26.02.2015) معین خان کو کسینو میں کھانا بہت مہنگا پڑا۔ گھر واپسی
(23.02.2015) پاکستانی کرکٹ ٹیم واپسی کی تیاری۔ خریداری شروع کر دی گئی
(21.02.2015) آئی فون 6 اور 6 پلس کے ساتھ ایپل کی اسمارٹ اور نہایت منفرد گھڑی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں