14.10.2026, 09:36pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
شخصیات، انٹرویوز » شمس جیلانی۔وینکور
 

سیرتِ پاک حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔روشنی حرا سے(48)۔ از ۔۔۔ شمس جیلانی
14.04.2015, 01:02am , منگل (GMT+1)

از۔۔۔ شمس جیلانی

ہم گزشتہ قسط میں یہاں تک پہونچے تھے کہ مسجد نبوی کی تکمیل مکمل ہو گئی ۔ آئیے اب آگے بڑ ھتے ہیں۔ اس کی درست تاریخ تو معلوم نہیں کہ اذان کب شروع ہو ئی ۔ لیکن مسجد اور اذان کا ساتھ ہے۔ لہٰذا اسی دوران جب مسجد کی تکمیل ہو ئی تو لو گوں کو جمع کرنے کا مسئلہ پیدا ہوا اور تلاش شروع ہو ئی کہ لو گو ں کو جمع کرنے کے لیے کو نسا طریقہ استمال کیا جائے۔ کچھ لو گوں کی رائے تھی کہ کسی اونچے مقام پر آگ جلادی جائے مگر اس میں کئی قباحتیں تھیں پہلی تو یہ تھی کہ یہ آتش پرستوں سے مماثلت تھی۔ دوسری یہ کہ یہ علا مت یقینی بھی نہیں تھی اگر با رش ہو رہی ہو تو کیا ہو گا ؟ پھر یہ بھی تھا کہ آگ تو کوئی بھی جلا سکتا تھا یا وہیں سے چنگاری اٹھ کر کر کسی قریبی آ بادی کو خا کستر کر سکتی تھی۔اس وقت را ئج طریقہ یہ تھا کہ لو گ مدینہ کی گلیوں میں صلاة پکارتے تھے مگر اس میں ایک وقت میں کئی آدمی چا ہئے ہوتے تھے ورنہ ایک آ دمی چکر لگا تا تو دیر ہو جاتی اور مغرب کی نماز میں تو اتنا وقت بھی نہیں ہو تاکہ یہ طر یقہ استمال کیا جائے۔  طے یہ ہوا کہ ایک بڑا سا ناقوس (گھنٹہ) کہیں نصب کر دیا جا ئے اور اس سے لو گو ں کو بلانے کا کام لیاجائے۔مگر اللہ تعالیٰ کو مشرکوں سے بھی مماثلت پسند نہیں آئی اور سب سے پہلے  حضرت عمر (رض)بن زید نے خواب میں کسی کو اذان دیتے دیکھا۔ وہ رسول اللہ (ص) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنا خواب بیان کیا کہ میں نے خواب دیکھا کہ ایک آدمی میرے چاروں طرف چکر لگا رہا ہے۔جس کے جسم پر دو سبز چادریں ہیں اور ہاتھ میں ایک گھنٹہ تھا میں نے کہا اے اللہ کے بندے کیا تو یہ گھنٹہ فروخت کریگا ؟ اس نے کہا: تم اسے لے کر کیا کرو گے؟ میں نے کہا کہ ہم اس سے لو گو ں کو نماز کے لیے بلا ئیں گے: اس نے کہا کیا میں اس سے بہتر چیز تمہیں نہ بتا دوں؟ میں نے کہا وہ کیا ہے؟اس نے کہا تم یہ کہو: اللہ اکبر ، اللہ ا کبر، اللہ اکبر، اللہ اکبر ، اشہد ان لا الہ اللہ، ،اشہد ان لا الہ اللہ،اشہد ان محمد رسو ل اللہ ، اشہد ان محمد رسول اللہ ، حئی علی الصلاة ، حی علی الصلا ة ، حی الفلاح ، حی الفلاح ، اللہ اکبر ، اللہ اکبر ، لا الٰہ الا اللہ۔ اس پر حضور (ص) نے فرما یا: اللہ نے چا ہاتو یہ خواب حق ہے ۔بلا ل کے ساتھ تم کھڑ ے ہو جاؤ اور یہ الفاظ انہیں بتا تے جائو اور وہ ان الفا ظ کے ذریعہ سے ا علان کریں، کیو نکہ وہ تم سے زیادہ بلند آواز ہیں۔ جب بلال نے ان الفاظ کے ذریعہ اذان دی تو حضرت عمر  (رض)بن خطا ب نے اس حالت میں سنا کہ وہ اپنے گھر میں تھے ۔وہ اپنی چادر کھینچتے ہو ئے حضور (ص) کی خدمت میں حا ضر ہو ئے اور عرض کی یا رسول اللہ (ص) اس ذات کی قسم ،جس نے آ پکو سچائی دے کر بھیجا ، میں نے بھی ایسا ہی خواب دیکھا ہے،جیسا کے انہو ں نے دیکھا ہے۔ حضور (ص)نے فرمایا ” الحمد “(پھر تو اللہ کا شکر ہے ) ابن اسحاق نے یہ روایت محمد بن ا براہیم ابن الحارث سے اور انہو ں نے محمد بن عبد اللہ بن زید بن ثعلبہ اور انہو ں نے اپنے والد سے  روایت کی ہے۔لیکن ابن ہشام کی روایت اس کے بر عکس ہے۔ انکے مطابق ابن جریحہ نے بیان کیا کہ ان سے عطا ءنے کہا کہ عبد بن عمر اللیثی سے سنا کہ وہ کہتے تھے کہ نبی (ص) نے اپنے اصحاب سے نماز کے لیے نا قوس خرید نے کا مشورہ فرمایا تو حضرت عمر (رض) اسکے لیے دو لکڑیاں بھی لے آئے کہ یکایک انہو ں نے خواب میں دیکھا کہ کوئی کہہ رہا ہے کہ گھنٹہ نہ بناؤ بلکہ نما ز کے لیے اذان کہو۔ وہ اس لیے حضور (ص) کے پاس حاضر ہوئے کہ جو د یکھا تھا وہ عرض کریں۔ وہاں پہلے ہی سے اللہ تعا لیٰ نے حضو ر (ص)پر وحی نازل فر مادی تھی۔جب آپ نے اپنا خواب عرض کیا تو ”حضور (ص) نے فرما یااس بات کے مطا بق وحی نے تم سے سبقت لی“ ابن اسحاق (رح)  نے کہا ہے کہ جعفر الز بیر سے اور انہو ںنے بنی نجا ر کی ایک عورت سے روایت کی ہے کہ میرا گھر مسجد کے پاس کے گھروں میں سب سے اونچاتھابلال اسی پر ہر صبح فجر کی اذان دیا کرتے تھے۔ وہ سحر کے وقت آ تے اور فجر کاانتظار کرتے اور جب وقت ہو جا تا تو سید ھے کھڑے ہو جا تے اور کہتے اللہ میں تیری تعریف کرتا ہوں اور قریش کے معا ملہ میں تیری مدد کا خواہا ں ہو ںکہ وہ تیرے دین پر سید ھے قائم ہو جائیں۔ اس کے بعد اذان دیتے ۔ انہیں میں نے کسی رات بھی اس عمل کوچھو ڑتے نہیں دیکھا۔البتہ پہلی حد یث جو کہ محمد بن ابرا ہیم روایت ہوئی ہے اور اس کو ابو داؤد، ترمذی ابن ما جہ اور ابن حز یمہ نے بھی روایت کیا ہے کہ ا نہیں معلوم ہو ا ہے کہ جب نمازی، نماز کے لیے صف بند ہو جائیں توبطور ا علان اقامت بھی کہی جائے یعنی قد قامت الصلاة بھی کہا جائے۔ایک روایت ز ہری سے ہے کہ ایک مرتبہ حضرت بلال نے صبح کی اذان میں دو مرتبہ ”ا لصلا ةخیرمن النوم “ کا اضافہ کر دیا تھاجسے حضور (ص) نے پسند فرما یا۔ پہلے ہی روز جب بلال سے یہ اضا فہ عمر (رض)بن خطاب نے سنا تو وہ تشریف لائے اور حضور (ص) سے عرض کیااسی روز انہو ں نے بھی اذان سے پہلے خواب میں یہ اضافہ سنا تو میں آپ کی خدمت میں حا ضر ہونے والا تھا کہ بلال مجھ پر سبقت لے گئے۔اسکے علا وہ ایک حدیث اسرا کے واقعہ میں بھی ملتی ہے کہ حضور (ص) کو جو اذان فرشتے کی زبانی معرا ج کے موقع پر سنا ئی گئی تھی جس میں صبح کی اذان میں یہ الفاظ شا مل تھے لیکن محدثین کہتے ہیں اگر ایسا ہوتا تو اذان کی ابتدا یا تو مکہ سے ہو تی ورنہ مسجد قبا ءسے ہو تی اس میں تا خیر اس بات کی دلیل ہے کہ بعد کی احا دیث درست ہیں و اللہ عالم۔  جب حضور (ص) مدینہ میں مواخات وغیرہ سے فارغ ہو ئے اور انصار تقریباً سارے ہی حلقہ بگو ش اسلام ہو گئے تو حضور (ص) اطرا ف کے بارے میں متوجہ ہو ئے کیو نکہ انکی زیا دتیوں سے اہل یثرب بہت ہی تنگ تھے لہذا انہیں کسی ضابطہ اخلاق میں لا نا ضرو ری تھا۔انہوں نے انصار کے ساتھ بہت ہی تو ہین آمیز معا ہدے کر رکھے تھے او ر وہ اوس خرزج کو آپس میں لڑاتے رہتے تھے۔ کچھ یہود قبا ئل اوس کے حلیف تھے اور کچھ خرزج کے ۔ لہذا وقت آ گیا تھا کہ اس مسئلہ کو بھی حل کرد یا جا ئے ابن اسحاق  نے تحریر کیا ہے کہ آلِ زید بن ثابت کے مولی نے اور انہو ں نے عکرمہ یا سعید بن جبیر اور انہوں نے ابن عباس (رض) سے روایت سنی کہ حضور (ص)نے خیبر کے یہو دیو ں کوایک نامہ ارسال کیا جس کا ترجمہ بسم اللہ کے سوا اردو میں درج ہے۔ بسم اللہ الر حمٰن الر حیم ۔ اللہ کے رسول (ص) کی جانب سے۔جو موسیٰ (ع) کا دوست اور ان کا بھا ئی ہے اور اس چیز کی تصدیق کرتا ہے جوموسیٰ( ع) لائے تھے۔ اے گروہ اہل تورات تم اپنی کتا ب میں بھی پاؤگے کہ محمدللہ کا رسول (ص) ہے اور جو لو گ اس کے ساتھ ہیں کافروں پر سخت اور آپس میں نرم اور مہر بان ہیں(اے مخا طبین )تم انہیں رکوع کرتا ، سجدے کرتااللہ کے فضل کا طالب دیکھو گے۔ سجدے کے اثر ان کی نشانی، خود انکے چہرے میں (نظر آئیگی)۔ یہ ان کی مثال تورات میں بھی ہے اور انجیل میں بھی ہے(یہ) ایک کھیتی کی طرح ہے جس نے پٹھا نکالا پھر ( اللہ نے) اسے مضبوط کردیاتو وہ مو ٹا ہو گیا اور اپنی نال پر سید ھاکھڑا ہو گیا۔( جو کہ )کسانوں کو حیرت میں ڈالتا ہے۔ تاکہ کا فروں کوان پراس کے سبب غصہ میں لائے۔ ان میں سے جو لو گ ایمان لائے اور( انہوں نے) نیک کام کئے ان سے اللہ نے بخشش کا اور ایک بڑے بدلے کا وعد ہ کیا ہے۔اور میں تمہیں قسم دیتا ہو ں اس چیز کی جو تم پر اتاری گئی ہے ،تمہیں قسم دیتا ہو ں اس ذات کی جس نے تمہارے بزر گوں کے لیے سمندر کو اس حد تک سکھا دیاکہ انہیں فر عون اور اس کے کاموں سے چھڑا لیا کہ تم مجھے (ص) خبر دوکہ جو چیز اللہ نے تم پراتاری ہے ، کیا اس میںیہ (لکھا ہوا ) پاتے ہو کہ تم محمد (ص) پر ایمان لاؤ؟پھر اگر تم یہ بات نہیں پاتے ہو تو تم کوکوئی مجبوری نہیں ہے۔راہِ ہدایت گمر اہی سے ممتاز ہو چکی ہے، پس میں تم کو اللہ اور اس کے نبی  (ص) کی طرف بلا تا ہوں ۔  یہود اس خط کے جواب میں مشر ف بہ اسلام تو نہ ہوسکے مگر انہوں نے عافیت اسی میں جا نی کہ با ہمی معا ہد ہ کر لیں اور مو قع محل کے منتظررہیں۔ لہذا ایک نیا معا ہدہ مرتب کیا جس کا ذکر ہم انشاء اللہ آئندہ قسط میں کر ینگے۔                         



:دیگر مضامین
(04.04.2015) سیرتِ پاک حضور  صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔روشنی حراسے(47)۔ از ۔۔۔ شمس جیلانی
(29.03.2015) سیرتِ پاک حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔۔روشنی حراسے(46)۔ از ۔۔۔ شمس جیلانی
(21.03.2015) سیرتِ پاک حضور صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ روشنی حراسے(45)۔ از ۔۔۔ شمس جیلانی
(07.03.2015) سیرتِ پاک حضور ۔۔۔روشنی حراسے(44)۔ از ۔۔۔ شمس جیلانی
(28.02.2015) سیرتِ پاک حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔روشنی حراسے (43) ۔۔۔ شمس جیلانی
(21.02.2015) سیرتِ پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔روشنی حراسے(42)۔ از ۔۔۔ شمس جیلانی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
شمس جیلانی۔وینکور  »
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں