16.10.2026, 01:52am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

ایک ملاقات شاعرہ عذرا نازؔ سے ۔ فرخندہ رضوی (ریڈنگ ) انگلینڈ
17.04.2015, 12:27am , جمہ (GMT+1)

کہتے ہیں انسان کی پہچان علم سے نہیں بلکہ اَدب سے ہوتی ہے کیونکہ علم تو ابلیس کے پاس بھی تھا مگر وہ اَدب سے محروم تھا ۔ادبی و علمی لوگ میری پسند میں ہمیشہ شامل رہے ہیں ۔

میں قدر دان ہوں اُن لوگوں کی جو کتابوں اور قلم سے محبت کرتے ہیں ۔اسی طرح دو دن پہلے مجھے عذرا ناز صاحبہ کی4159صروف تھی ۔لہذا انہیں کہا کل چلی آئیں ۔۔میں عذرا ناز کو نہیں جانتی تھی ۔ایک بار ملاقات ہوئی تھی ریڈنگ میں کسی کتاب کی رسم اجرا کے موقع پر ۔تب انہوں نے کہا تھا کہ وہ شاعرہ ہیں ۔اور پاکستان میں ادبی تقریبات میں کافی سر گرم رہتی تھیں 

۔پولیس کے محکمے میں ان کی ملازمت تھی ۔۔۔مگر حالات کی چکی کی رفتار ان کی ازدواجی زندگی کے درمیان حائل ہو گی پھر وقت اور چکی کے پٹ میں اتنا عرصہ دبی رہی ۔۔اب کافی وقت گزرنے کے بعد دوبارہ سے اپنے کو وقت دینا چاہتی ہیں 

۔آج دوپہر کے وقت وعدے کے مطابق وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ملنے چلی آئیں ۔مجھے محسوس ہوا ہمارے ملک کے اہل ادب ،اہل علم ،اور اہل دانش کہاں کہاں بکھرے پڑے ہیں ۔عذرا ناز نے اپنی ابتدائی مصروفیت کا تذکرہ بڑی فراوانی سے سنایا ۔۔

کئی دلچسب باتیں ،قصے سنائے ۔ساتھ ساتھ اپنی شاعری کا حوالہ بھی دیتی رہیں ۔ایک ادھ شعر سے بھی نوازہ ۔مگر انہیں اعتراض اِس چیز پہ ہے کہ آج کا ادب جو ہے تجارت کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔

بس یہی بات تو میں ہزاروں بار اپنے کالموں میں لکھ چکی ہوں ۔بس فرق میری بات میں یہ کہ آج نہیں ہمیشہ سے ہی تجارت رہا ۔جس کی جان پہچان اچھی وہ بڑے شاعر کے بغل میں ۔جس کی پہچان نہیں وہ ادبی تقریب میں بھی آخری کُرسی پَر ۔۔۔۔

اہل ادب و علم میں سرزد کمزوریاں مستقبل کی نسلوں کو بھی بھگتنی پڑیں گی ۔۔میرا ایمان ہے ایک سچا لکھاری کبھی بھی خاموش نہیں رہ سکتا ۔

عذرا نازؔ صاحبہ ایک عرصے سے لکھ رہی ہیں مگر انکا شعری مجموعہ منظرعام پر نہیں آسکا تھا ۔ظاہر ہے ہر شاعر امیر تو نہیں ہوتا ۔جب پاکٹ اجازت دے تو اسکا دل بھی چاہتا ہے کہ وہ صاحب کتاب کہلائے ۔عذرا ناز ؔ نے بتایا کہ اس کی کتاب اَب مارکیٹ میں آنے کے لیئے تیار ہے ۔ایک ماہ تک انشااللہ کتاب کی بقاعدہ رسم اجرأ کریں گی ۔خوشی ہوئی کہ ایک شاعرہ کا کلام پڑھنے کو ملے گا ۔

۔تین چار گھنٹے ہماری گفتگو کا سلسلہ ادب کال محصول ہوئی کہ مجھے ملنا چاہتی ہیں ۔میں و ادبی سر گرمیوں پر خوب چلا ۔ساتھ ساتھ چائے اور لوازمات کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔میں سمجھتی ہوں اچھا شاعر یا لکھاری ہونے سے پہلے اچھا انسان ہونا بہت ضروری ہے ۔ان کی خوش اخلاقی کا پہلو کافی حد تک اُن کے چہرے پر نمایاں تھا ۔پاکستان میں پولیس کی نوکری اور اخلاق یہ بات ذرا چُبنے والی تھی ۔۔۔

خیر عذرا نازؔ سے یہ ملاقات خوشگوار رہی اور انہوں نے میری کتابیں پڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے میں نے بڑے خلوص سے قبول کیا اور انہیں اپنی دو کتابیں ایک شعری مجموعہ اور افسانوں کا مجموعہ تحفے میں دیں اور عذرا ناز ؔ کی بیٹی نے ہماری چند تصویریں کیمرے میں محفوظ کیں ۔اور میں نے عذرا ناز ؔ کے لائے ہوئے محبت سے پھولوں کو اپنے گھر کے فائیر پلیس کے پاس پڑے گلدان میں سجا دیا ۔

اُس نے جانے کی اجازت چاہی دوبارہ ملاقات کا وعدہ کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے دروازے تک چھوڑنے آئی اور خداحافظ کہا ۔۔۔

:دیگر مضامین
(10.04.2015) صرف نمائش کے زمانوں میں نہیں ہوں۔ محترمہ  پروین شاہ 
(03.04.2015) ایسٹر کی کرسمس سے زیادہ اہمیت ۔ یہ تہوار مسیحی عقیدے کے گرد گھومتا ہے
(02.04.2015) ڈینش خواتین کی حق رائے دہی اور عمومی حقوق حاصل کرنے کی سعئی۔ صدف مرزا 
(28.03.2015) ڈنمارک کے عاشق اقبال غلام صابر نوے برس کی عمر میں بھی فعال اور متحرک
(26.03.2015) پاکستانی سفارتخانہ کوپن ہیگن ۔ یومِ پاکستان کی تقریب کی تصویری جھلکیاں
(24.03.2015) پاکستانی سفارتخانہ کوپن ہیگن ڈنمارک میں یومِ پاکستان کی تقریب
(17.03.2015) مسلم امہ فلسطینیوں کو فوجی امداد فراہم کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔حماس کے خالد مشعل
(16.03.2015) پاکستان ویمن فورم کویت کے تحت عالمی یوم نسواں کی تقریب
(14.03.2015) لٹریچر اینڈ کلچر انٹرنیشنل  ڈنمارک کے زیرِ اہتمام یوم النساء کا انعقاد 
(06.03.2015) پاکستان میں سینٹ کے انتخابات  اور اس سے قبل سیاسی ہلچل
(04.03.2015) خیبر پختونخوا کے 145 مدارس 'انتہائی حساس' قرار دے دیئے گئے
(28.02.2015) پاکستان میں ڈینش سفیر سے عالمی اخبار کی بیورو چیف سکینڈے نیویا صدف مرزا کی گفتگو
(26.02.2015) معروف شاعرہ اور محقق صدف مرزا سکینڈے نیویا کے لیئے عالمی اخبارکی بیورو چیف مقرر
(24.02.2015) عدالت میں شرافت کا ایک باب ختم، رانا بھگوان داس انتقال کر گئے
(23.02.2015) کویت میں مقیم شاعر،کالم نگار اور افسانہ نگار شاہین حیدر رضوی سے طارق اقبال کی گفتگو
(16.02.2015) فیض احمد فیض کی سالگرہ 13فروری تھی۔ وہ 1911 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے
(11.02.2015) قوم کی ترقی میں "‌عورت کا مقام "‌ ۔۔۔ از"‌ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(11.02.2015) جشن آمد رسول کے سلسلے میں سٹاک ہولم میں محفل نعت
(08.02.2015) وزارتِ اطلاعات و ثقافت پنجاب  کا قومی ہم آہنگی مشاعرہ
(06.02.2015) خون کشمیر رنگ لائے گا،وہ زمانہ ضرور آئے گا۔ 5فروری یوم یک جہتی کشمیر



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں