16.10.2026, 12:41am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

شاعر محقق،استاد،دانشور اور عالمی اخبار کے مدیراعلیٰ صفدر ھمدانی ڈنمارک میں
24.04.2015, 11:05pm , جمہ (GMT+1)

صدف مرزا۔ بیورو چیف عالمی اخبار۔ سکینڈے نیویا
لندن سے معروف شاعر محقق،استاد،دانشور اور عالمی اخبار کے مدیراعلیٰ صفدر ھمدانی لگ بھگ چھ سات برس کے تعطل کے بعد ایک مرتبہ پھر ڈنمارک  تشریف لا ئے ہیں جہاں وہ کوپن ہیگن میں یوم اقبال کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ دیگر علمی ، ادبی اور فکری پروگراموں میں شرکت کریں گے

کوپن ہیگن پہنچنے پر ہوائی اڈے پر عابد علی عابد ، جناب زبیر اور عالمی اخبار کی بیورو چیف برائے سکینڈے نیویا صدف مرزا نے انکا استقبال کیا

وہ جمعہ کی صبح لندن سے کوپن ہیگن پہنچے اور منگل کی صبح واپس لندن روانہ ہو جائیں گے

اقبال اکادمی اسکینڈینیویا کے تحت ہفتہ 25 اپریل کو ایک منفرد فکری تقریب کوپن ہیگن میں منعقد ہو رہی ہے جسکا اہتمام تنظیم کے بانی جناب غلام صابر اور انکی انتھک ٹیم نے کیا ہے، انہوں نے اقبال فہمی کا یہ سلسلہ گزشتہ کئی برس سے قائم کیا ہوا ہے جسمیں دنیا بھر کے اہم اقبال شناس اور عشاق اقبال شرکت کر چکے ہیں

اس مرتبہ علامہ اقبال کے یوم وفات کی مناسبت سے ہونے والی اس تقریب کا موضوع اقبال اور نوجوان ہے اور اس ضمن میں کلیدی مقالہ لندن سے مدعو کیئے گئے معروف شاعر، دانشور استاد، محقق اور عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی پیش کریں گے


منتظمین نے واضع کیا ہے کہ تقریب میں شرکت سختی سے بذریعہ دعوت نامہ ہو گی اور بغیر دعوت نامے کے آنے والوں سے معذرت کرنا ہو گی

تقریب میں پاکستان اور ایران کے سفراء مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے

جناب صفدر ھمدانی چند برس قبل 2007  میں بھی جناب غلام صابر کی دعوت پر ایسی محفل میں کلیدی مقرر کے طور پر شرکت کر چکے ہیں 


صفدر ھمدانی 2007 میں صدارت کرتے ہوئے


ڈنمارک میں انکے مشترکہ میزبان اقبال اکادمی اسکینڈینیویا اورٹی وی لنک ، سہارا ریڈیو ، لٹریچر اینڈ کلچر انٹرنیشنل ڈنمارک اور اس اردو میڈیا کی روح رواں صدف مرزاہیں اور لٹریچر اینڈ کلچر انٹرنیشنل ڈنمارک  ٹی وی لنک کے زیر اہتمام یوم اقبال 
کی تقریب اتوار چھبیس اپریل کو شام پانچ بجے ہو گی



:دیگر مضامین
(22.04.2015) اقبال اکادمی اسکینڈینیویا کے تحت ہفتہ 25 اپریل کو ایک منفرد فکری تقریب
(22.04.2015) مفکر پاکستان اور فلسفی شاعرعلامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا یوم وفات اکیس اپریل
(17.04.2015) اراکین پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشوارے..جویریہ صدیق
(10.04.2015) لاہور ریڈیو کا یاد باغ یادوں کا شہر ہے ۔از۔ عصمت طاہرہ
(04.04.2015) پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو
(01.04.2015) اپریل فول کے آغاز کی حکایت بہت ہی مضحکہ خیز اور دلچسپ ہے۔از۔افضل ضیا
(27.03.2015) کینسر کا خوف: انجلینا جولی حوصلے کی ایک مثال بن گئی ہیں
(25.03.2015) کیا سارے کام ادھورے رہ جائیں گے۔۔ تمنا راحت۔ خیرپور
(23.03.2015) اسلام آباد میں تئیس مارچ پریڈ  سات سال بعد ہو رہی ہے
(21.03.2015) امریکہ: میامی کے قلب میں ہزاروں برس پرانا گاؤں دریافت
(15.03.2015) تھر: قحط کے ساتھ بیماریاں، دست اجل سینکڑوں بچوں کی جان لے گیا
(15.03.2015) اردو کی مستند اور منفرد شاعرہ ادا جعفری کا آخری سفر
(14.03.2015) اردو کی مایہ ناز شاعرہ ادا جعفری انتقال کر گئیں ۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
(12.03.2015) عالمی ادارہ ِصحت ۔ دنیا میں ایک انسان کی اوسط عمر میں اضافہ ہوا ہے۔
(11.03.2015)  اندھے اور بینا کی طرح تاریکیاں اور نوردونوں برابر نہیں ہوسکتے
(08.03.2015) مقصود صرف جشن منانا نہیں بلکہ یہ عمل اصل ہدف تک پہنچنے کا ایک وسیلہ ہے
(07.03.2015) آٹھ مارچ کو کوپن ہیگن میں لٹریچر اینڈ کلچر انٹر نیشنل کے تحت منفرد تقریب
(04.03.2015) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں تئیس مارچ کے موقع پر تقریب
(03.03.2015) دینی مراکز اور تعلیمی درسگاہوں کی تاریخ۔ ایک تجزیہ و تبصرہ
(03.03.2015) فن اور فنکار کبھی بھی نہیں مرتا۔۔میرا پیار مجھے لوٹا دو۔طلعت محمود



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں