15.10.2026, 12:54am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

تراسی سالہ نیپالی کی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی ریکارڈ کوشش ، مہم کا آغاز

27.04.2015, 09:25am , سوموار (GMT+1)

ڈوئچے ویلے
نیپال کے ایک تراسی سالہ سابق گورکھا فوجی نے آج جمعہ چوبیس اپریل کو اپنی اس مہم کا آغاز کر دیا، جس کے تحت وہ ایک بار پھر دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کوہ پیما بننا چاہتے ہیں۔

 کھٹمنڈو سے موصولہ جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق اس بہت تجربہ کار لیکن بزرگ کوہ پیما کی نام مِن بہادر شَیرچن ہے اور انہوں نے اپنی مہم کا آغاز آج ملکی دارالحکومت کھٹمنڈو سے نیپال کے قومی دن کے موقع پر کیا۔

مِن بہادر شَیرچن ماضی میں بھی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر چکے ہیں اور تب بھی وہ یہ کامیابی حاصل کرنے والے دنیا کے عمر رسیدہ ترین کوہ پیما تھے۔ لیکن 2013ء میں ان کا یہ عالمی ریکارڈ ایک جاپانی کوہ پیما یُوئی چیرو می یُورا نے توڑ دیا تھا، جنہوں نے 80 برس کی عمر میں یہ چوٹی سر کی تھی۔

نیپالی محکمہ سیاحت کے مطابق شَیرچن نے گزشتہ برس بھی ایک بار پھر ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش کی تھی، جب ان کی عمر 82 برس تھی۔ تب لیکن انہیں اپنی یہ مہم اس لیے نامکمل ہی ختم کرنا پڑ گئی تھی کہ شَیرچن کوبہت خراب موسم کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

آج جمعے کے روز اپنی اس نئی مہم کے آغاز سے قبل مِن بہادر شَیرچن نے، جو سالہا سال تک برطانوی گورکھا فوج میں پیشہ ورانہ فرائض انجام دے چکے ہیں، بدھ کے روز کھٹمنڈو ہی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا، ’’میں ایک بار پھر ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں تاکہ دنیا پر ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا جائے کہ نیپالی گورکھا فوجی کتنے بہادر ہوتے ہیں۔‘‘
 ڈی پی اے کے مطابق اس بزرگ نیپالی کوہ پیما کی ماؤنٹ ایورسٹ کو زیر کرنے کی تازہ ترین کوشش میں برطانیہ میں نیپال سے باہر رہنے والے نیپالی باشندوں کی تنظیم کی طرف سے خاص طور پر تائید و حمایت کی جا رہی ہے۔

اسی سیزن میں کئی دوسرے کوہ پیما بھی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے ساتھ کئی طرح کے دیگر ریکارڈ قائم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ نیپالی شہری گوپال شریستھا بھی دنیا کی اس بلند ترین چوٹی کے اوپر تک پہنچنے کی کوشش میں ہیں۔ اگر وہ اپنے ارادوں میں کامیاب ہو گئے تو وہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے دنیا کے پہلے ایچ آئی آئی مریض ہوں گے۔

اس کے علاوہ ایک اور نیپالی شہری لیلا بہادر باسنَیت اس کاوش میں ہیں کہ وہ کھٹمنڈو سے ایورسٹ کی چوٹی تک کا سفر اور پھر اسی شہر میں واپسی صرف 10 روز میں مکمل کر لیں۔ یہ بھی اس لیے ایک نیا عالمی ریکارڈ ہو گا کہ آج تک کوئی بھی کوہ پیما اتنے کم دنوں میں ایسا نہیں کر سکا ہے۔

عام کوہ پیما ایورسٹ کو سر کرنے سے پہلے کئی ہفتے خود کو اس علاقے اور انتہائی بلندی پر سخت موسم کا عادی بنانے کے لیے صرف کرتے ہیں۔ ایورسٹ کی بلندی 8840 میٹر ہے جبکہ کھٹمنڈو سطح سمندر سے قریب 1400 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ دنیا کے اس بلند ترین پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش میں موجودہ سیزن کے دوران اب تک قریب 400 کوہ پیما ایورسٹ کے بیس کیمپ تک پہنچ چکے ہیں۔

:دیگر مضامین
(22.04.2015) کیا چکنائی سے بھرپور غذا سے بچوں کی علمی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں؟
(17.04.2015) خوراک میں لیموں کا استعمال کرنا بے حد سود مند ھوتا ھے
(07.04.2015) محققین نے دریافت کیا دودھ دماغ کے لیے بھی اچھا ہو سکتا ہے: تحقیق
(05.04.2015) اسٹرابیری ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے مفید قرار دی جاتی ہے
(03.04.2015) ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ’پروٹین انجکشن‘ ایک سنگ ِمیل ثابت ہو سکتا ہے
(02.04.2015) غذائی ما ہرین کے مطابق کیلا کھا کر بھی سر درد سے نجا ت حاصل کرنا ممکن ہے
(30.03.2015) بد لتا ھوا موسم اور چہرے کی حفاظت ‎رافعیہ گیلانی ۔ 
(19.03.2015) بھارتی فلم حیدر کو لندن کے فلمی میلے میں شامل کرلیا گیا
(13.03.2015) سگریٹ پیکٹس کے 80 فیصد حصے پرتصویری وارننگ شائع کرنا لازمی قرار
(11.03.2015) انگلینڈ میں ہوئی بیویوں کو کندھے پر اٹھا کر بھاگنے کی چیمپئن شپ
(07.03.2015) جلد کی خشکی اور حفاظت - از؛ سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(19.02.2015) ایبولا کے مریضوں میں پھر اضافہ ہورہا ہے، عالمی ادارۂ صحت
(17.02.2015) چین نے دنیا کے تیز ترین سپر کمپیوٹر کا اعزاز ا پنے نام کرلیا
(15.02.2015) ’تمباکو نوشی‘ امریکہ میں سالانہ پانچ لاکھ اموات کا سبب: رپورٹ
(13.02.2015) انسانوں کو خوبصورت اور سجانے کے وسیلے ۔از:‌سیدہ زائرہ عابدی 
(02.02.2015) عالمی اخبار کے لیئے سیدہ زائرہ عابدی کے قلم سے طب کی باتیں  
(29.01.2015) ذیابیطس کے مرض کی تشخیص اب بہت ہی آسان ہو جائے گی
(08.01.2015) یادداشت کی کمی کا کیونکر سد باب ۔ سیدہ زائرہ عابدی
(06.01.2015)  ائیر کنڈیشنر کی زیادہ ٹھنڈک سے جلدی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
(27.12.2014)  بے تحاشہ قہقے لگانا جان لیوا مراض کو دعوت دے سکتا ہے، برطانوی ماہرین



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں