تین مئی بروز اتوار شام سات بجے ساوتھ آل لندن کے ریستوران سپائس ویلج کے وسیع ہال میں سفیر عزا لندن کے زیر اہتمام جشن ولادت امیر المومنین علی علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا تھا جسمیں بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی
چھ گھنٹے کے اس جشن میں دیگر مقامی منقبت خوانوں اور مدح خوانوں کے علاوہ شاعر اہلبیت صفدر ھمدانی اور مولانا مقبول علوی بھی حاضرین سے خطاب کیا
جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک اور حدیث کساء سے ہوا جسکے بعد دو ننھے بچوں نے اپنے منفرد انداز میں مولا کی مدح خوانی کی اور اسکے بعد برطانیہ بھر سے آئے ہوئے منتخب منقبت خوانوں اور قصیدہ خوانوں نے مولا کی مدح سرائی کی، اس دوران پورے وقت سارا ہال نعروں سے گونجتا رہا
منتظمین نے جشن کے لیئے نہایت اعلیٰ انتظامات کر رکھے تھے اور پورے ہال کو نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔
مدح خوانی اور منقبت خوانی کے دور کے آخر میں سفیر عزا کے روح رواں اور مقبول نوحہ خوان عارف پوپلزئی نے مہمانوں، منقبت و قصیدہ خوانوں اور خاص طور پر شاعر اہلبیت صدفر ھمدانی اور مولانا مقبول علوی کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مخصوص انداز میں منقبت خوانی کی
مولانا مقبول علوی کے خطاب سے پہلے شاعر اہلبیت، دانشور، ادیب اور عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ کو نعروں کی گونج میں اسٹیج پر بلایا گیا۔ انہوں نے شعری خراج عقیدت سے پہلے اپنے مختصر خطاب میں ایسی محافل کی تہذیب پر روشنی ڈالی اور کہا کہ میں لگ بھگ چار سال کے بعد لندن کی کسی ایسی محفل میں شرکت کر رہا ہوں۔ انہوں نے منتظمین کو ایسی کامیاب اور منفرد محفل کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
جناب صفدر ھمدانی نے اپنی مقبول اور تازہ رباعیات و قطعات کے علاوہ ایک منقبت اور اپنی مشہور مسدس ۔۔ علی علی ہے ۔۔۔۔۔۔ پیش کی اور انکے اس شعری خطاب کے دوران پورا ہال مستقل حیدری نعروں سے گونجتا رہا
پروگرام کے آخر میں مولانا مقبول علوی نے موالیوں سے خطاب میں حصول علم اور خاص طور پر نہج البلاغہ کے مطالعے پر زور دیا اور کہا کہ مولا علی کو ماننے والا اگر علم سے دور ہے تو وہ اصل معنوں میں مولا کا دوست نہیں
اسکے بعد نماز مغربین ادا کی گئی اور بعد ازاں مہمانوں کی پرتکلف نیاز امام جعفر صادق اور نذر آئمہ سے تواضع کی گئی اور صفدر ھمدانی، مولانا مقبول علوی اور دیگر احباب نے جشن مولائے کائینات کا کیک کاٹا
آخر میں مولائے کائنات کو قالی کے انداز میں نزرانہ عقیدت بھی پیش کیا گیا اور اس طرح لگ بھگ چھ گھنٹے بعد یہ کامیاب جشن علی اختتام کو پہنچا اور اسکی کامیابی کے لیئے سفیر عزا کے عارف پوپلزئی اور انکی پوری ٹیم بلاشبہ مبارکباد کی مستحق ہے