15.10.2026, 12:46pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

ڈاکٹر نگہت نسیم کے اعزاز میں عشائیہ
20.04.2009, 03:51pm , سوموار (GMT+1)

عالمی اخبار۔ مرکزی بیورو

آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے لندن کے نجی دورے پر تشریف لائی ہوئی افسانہ نویس اور عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلیٰ ڈاکٹر نگہت نسیم کے اعزاز میں عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمٰدانی اور انکی اہلیہ ماہ پارہ صفدر نے ایک عشائیے کا اہتمام کیا جس میں چنیدہ افراد نے شرکت کی۔

اس عشایئے میں عالمی اخبار کے معاون مدیر اعلیٰ معروف سینئر صحافی آصف جیلانی اور انکی اہلیہ معروف افسانہ نویس محسنہ جیلانی،شاعرہ اور ٹی وی اینکر نرگس جمال،معروف شاعر،صحافی اور ٹی وی میزبان فیضان عارف،شاعرہ سائرہ بتول اور انکے شوہر مجاہد،اصغر کرمانی اور انکی اہلیہ نفیسہ کے علاوہ نگہت نسیم کے بھائی عاصم نسیم،بیٹی آمنہ اور بھتیجی فاطمہ نے بھی شرکت کی۔

عشایئے کے دوران اور اسکے بعد بھی نشریاتی،صحافتی اور ادبی موضوعات پر شرکا کی گفتگو جاری رہی۔

ڈاکٹر نگہت نیسم نے لندن میں عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمٰدانی کی بیٹی زہرا صفدر اور داماد ندیم زیدی کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت کی۔


اسی دوران نگہت نسیم کے افسانوں کے دوسرے مجموعے ''مٹی کا سفر‘‘ کی تقریب رونمائی کا اہتمام ڈاکٹر نگہت نسیم کے لندن میں مقیم اہل خانہ نے خاندان کے بزرگ اور ڈاکٹر نگہت کے والد محمد احمد نسیم اشرفی کی قیادت میں کیا ہے۔

تقریب کی رونمائی 22اپریل 2009 کو بدھ کے روز شام چھ بجے لاہوری گرِل ہال 427ہائی سٹریٹ نارتھ مینر پارک میں ہو گی جسکی صدارت  معروف افسانہ نگار محسنہ جیلانی کریں گی اور مہمان خصوصی شاعر،ادیب،صحافی اور براڈکاسٹر صفدر ھمٰدانی ہوں گے

تقریب کی نظامت معروف شاعر،صحافی اور لندن کے وینس ٹی وی کے اینکر فیضان عارف کریں گے۔

ڈاکٹر نگہت نسیم کی شخصیت اور انکے فنی سفر کے بارے میں اظہار خیال کرنے والوں میں محمد نسیم احمد اشرفی،بانو ارشد،آصف جیلانی،سائرہ بتول،عبیدہ سید،نرگس جمال۔سیمیں برلاس،اسمارا عاصم،نادیہ نسیم،افضال نسیم شامل ہیں۔

اسموقع پر ڈاکٹر نگہت نسیم مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے علاوہ اپنے خیالات کا اظہار بھی کریں گی اور اپنی پنسد کے ایک افسانے کا اقتباس ڈرامائی طور پر پڑھ کر سنائیں گی۔

اس تقریب رونمائی میں ادیبوں اور شاعروں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر نگہت نسیم کے اعزاز میں عشائیے کی چند تصاویر







 

:دیگر مضامین
(19.04.2009) ترقی کا کوئی ایک راستہ نہیں
(16.04.2009) پھر ایک بار اتحاد کا شور ہے
(13.04.2009) سویڈن میں تین روز اور کئی برس کی یادیں..تیرہویں قسط
(10.04.2009) اب باری ہے بلوچستان کی
(06.04.2009) سویڈن میں تین روز اور کئی برس کی یادیں..بارہویں قسط
(05.04.2009) اپنوں کو ماربے سے فرصت ملے تو
(31.03.2009) سویڈن میں تین روز اور کئی برس کی یادیں..گیارہویں قسط
(31.03.2009) آج کا مسلمان ایسا کیوں ہےاز شمس جیلانی
(29.03.2009) اشتہار بازی کا نیا انداز
(26.03.2009) سامراجی قوتوں کے اپاہج اور مفلوج غلام
(25.03.2009) گاڑی اور ریل گاڑی میں کوئی فرق نہیں
(24.03.2009) سویڈن میں تین روز اور کئی برس کی یادیں(دسویں قسط)
(23.03.2009) خفیہ قید خانوں کی تفتیش ایک سال کے لیئے شروع
(19.03.2009) سیاسی درجہ حرارت کی وجہ سے پھر موسم ابرا آلود
(19.03.2009) سویڈن میں تین روز اور کئی برس کی یادیں۔۔نویں قسط
(18.03.2009) تاكنون از سوي بنياد پژوہش ہاي اسلامي آستان قدس رضوي تحقق يافتہ است
(18.03.2009) عضو ہيأت علمي گروہ تاريخ دانشگاہ فردوسي مشہد
(18.03.2009) صدر پاکستان آصف زرداری بھی لائحق تحسین ہیں ؟
(17.03.2009) ڈھول کا پول
(16.03.2009) اصل تکريم زائر در سرويس‌دهي خطوط تاکسي ثامن بايد رعايت شود



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں