15.10.2026, 11:16pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
شخصیات، انٹرویوز » شمس جیلانی۔وینکور
 

ولادت ِحضرت اما م حسین علیہ السلام ۔۔۔از۔۔۔ شمس جیلانی
22.05.2015, 07:59pm , جمہ (GMT+1)

 ولادت ِحضرت اما م حسین علیہ السلام ۔۔۔ شمس جیلانی
اب ہم اس ہستی کا ذکر کر نے جا رہے ہیں جو نادرالوجود ہے اور جس طرح نبوت حضور (ص) پر ختم ہے اسی طرح ان کو یہ شرف عطا ہوا کہ یہ سلسلہ پنج تن ِ پاک کے آخری رکن تھے ۔ ویسے تو پنج تنِ پاک کا ہر فر د اپنے کردار میں یکتا ہے اور ہمیں کسی کا کوئی تاریخ میں ثانی نہیں ملتا۔ مثلا ً حضور پاک (ص) کو لے لیجئے ۔ کوئی نبیوں (ع) میں آپ نے ایسا دیکھا جو بہ یک وقت اتنے کمالات اور معجزات کاحامل ہو؟ پھر حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا کر دار دیکھ لیجئے۔کیا ان جیسا تا ریخ نے کو ئی اور ولی ، متقی اور شجیع پیداکیا؟ اسی طرح حضرت سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا اور حضرتامام حسن کو دیکھ لیجئے کہ ان جیسا بھی تا ریخ میں کو ئی نہیں ملے گا، چونکہ ہم ان سب کا ان ہی صفحات میں ذکر کر چکے ہیں۔ لہذا دہرانا نہیں چاہتے ۔
 اب ہم ان کا ذکر کر نے جارہے ہیں جن کا تاریخ میں اس میں کو ئی ثانی نہیں ہے کہ انہوں نے اپنے نا نا  (ص)کے ارشادات کے مطابق اہل ِ بیت کے سلسلہ میں اس آخری پیش گو ئی کو سچ کر دکھا یا کہ جس میں حضور (ص) نے فر مایا تھا کہ “ میرا یہ بیٹا اپنی جان دیکر دین کو بچا ئے گا “ اور ایک دوسری حدیث کے مطابق جو خم غدیر کے قیام کے موقعہ پر ارشادفر ما ئی تھی کہ “ میں تم پر اپنی عترت کو نگراں چھوڑے جا رہا ہوں اور یہ اس وقت تک تم پر نگراں رہیں گے، کہ مجھ سے حوض کو ثر پر بروز قیامت واپس نہ آملیں ۔ اور ساتھ ہی یہ بھی خدا نے قر آن میں فرما یا کہ “ ان سے کہدو کہ میں تم سے کو ئی معاوضہ نہیں مانگتا سوائے اس کے کہ تم میری عترت کا خیال رکھو؟ لہذا دنیا نے دیکھا کہ یہ لوگ اور ان کی اولاد جبکہ ساری دنیا دولت کی ریل پیل کی وجہ سے عیش و عشرت میں مشغول ہو گئی ، پھر بھی یہ اسی فا قہ مستی میں رہی۔ لیکن جب سے ان کی اولاد بھی پٹری سے اتر ی اسی وقت سے وہ سسٹم بھی نا کا رہ ہو گیا جو حضور (ص) نے اولیا ءاللہ کی شکل میں بطور سیکنڈ ڈیفنس لا ئین چھوڑ ا تھا۔ اس پر پہلی یلغار حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے دور میں ہو ئی اور وہ اس کے خلاف آخری وقت تک لڑتے رہے حتیٰ کہ شہید کر دیئے گئے۔ پھر جو احادیث میں حضرت حسن (ع) کا کردار تھا وہ انہوں نے ادا کیا کیونکہ ان کو حضور (ص) کا حلم ملا ہواتھا یعنی بلا کی برداشت ورنہ واقعہ کر بلا بہت پہلے بر پا ہو جا تا اور اس میں بیاسی نہیں بلکہ لاکھوں آدمی شہید ہو تے اور اغیار اس سے فا ئدہ اٹھاکر چین لیتے؟اور اب اس کے بعد یہ آخری پیش گوئی پو ری کر نے کے لیئے تشریف لا رہے تھے جن کا نام حضرت امام حسین (ع) ہے۔ جنہوں نے دنیا میں ایک اچھوتی مثال قائم کی کہ طا قت نہ ہو تے ہو ئے بھی حکومت ِ وقت سے ٹکرا گئے اور اپنے پو رے کنبہ کے مردوں کوسوائے ایک بیمارصا حبزادے کے شہید ہو تے ہو ئے دیکھا جس میں ایک شیر خوار بچہ بھی شا مل تھا، لیکن پا ئے ثبات میں لغزش نہیں آئی اور دنیا کے سامنے ایک عجیب فلسفہ شہا دت پیش کیا اور وہ راہ دکھا دی جس کے بعد جو بھی اس راہ پر چلے گا وہ ان کے اتبا ع کی بنا پر حسین ِ ثانی تو کہلا ئے گا۔ مگر حسین نہیں۔
حضرت امام حسین کی ولادت با سعادت کے بارے میں۔ المستدرک کے حوالے سے ایک مورخ نے یہ واقعہ تحریر کیا ہے کہ حضرت ام الفضل (رض) نے ایک خواب دیکھا، جس سے وہ پر یشان ہو گئیں ۔مدینہ میں عام قائدہ تھا کہ روزانہ حضور (ص)لوگوں سے خواب سنتے اور ان کی تعبیر بھی فر ماتے تھے، لہذا وہ (رض)خدمت ِ اقدس (ص) میں حا ضر ہو ئیں اور فر مایا کہ میں نے ایک بہت ہی بھیانک خواب دیکھا ہے۔ جب سے میں بہت پریشان ہوں ۔حضور (ص) نے فر مایا کہ بیان تو فر ما ئیے کہ کیا دیکھا ۔
تب انہوں (رض) نے فر مایا کہ میں نے یہ دیکھا ہے کہ آپ (ص)کے جسم مبارک کو کاٹ کر اس میں سے ایک پارچہ علا حدہ کیا گیااور وہ کٹا ہواپارچہ میری جھولی میں ڈالدیا گیا۔ حضور(ص) نے فر مایا کہ آپ نے تو بہت اچھا خواب دیکھا ہے پھر اس کی تعبیر ارشاد فر مائی کہ “انشا اللہ میری بیٹی فاطمہ (س)کے یہاں بیٹا پیدا ہو گا اور اس کی پرورش آپ کریں گی۔یہ سن کر ام الفضل (رض) مطمعن ہو کر ، واپس تشریف لے گئیں ۔
مگر یہ ہی واقعہ ہمیں ایک دوسرے مورخ کے ہاں حضرت امام حسن (ع) کے با رے میں بھی ملا ،میں نے اس حدیث کو دیکھا اس کا اردو ترجمہ یہ ہے کہ حضرت ام ِ الفضل (رض) زوجہ حضرت عباس (رض)سے مروی ہے کہ “ وہ حضور (رض) کے پاس تشریف لے گئیں اور فر مایا کہ میں نے رات ایک بھیانک خواب دیکھا ہے۔ حضور(ص) نے حکم دیا کہ بیان کرو!تب انہوں نے عرض کیا کہ میں نے دیکھا ہے کہ آپ (ص) کے جسدِ مبارک سے گوشت کا ایک پارچہ قطع کر کے میری جھولی میں ڈالدیا گیا “حضور(ص)نے فرمایا کہ ً اچھا خواب ہے ، فاطمہ (س) کے ہاں بیٹاحسن(ع) تولد ہو گا اور آپ پرورش فر ما ئیں گی؟ مگر میرے خیال میں لفظ پرورش کو تر جیح دی جا ئے تویہ بات حضرت حسین (ع)کے بارے میں ہی زیادہ منا سب لگتی ہے کہ وہ چھوٹے تھے اور انہیں کی پرورش ام الفضل (رض)نے فرما ئی ہو گی ،جبکہ حضرت حسن (ع) ان سے بڑے تھے اور اسوقت الحمد للہ حضرت سیدہ(س) حیات اور صحت مند بھی تھیں ۔  جبکہ ایک تیسرے مورخ نے اس خواب کو حضرت ام َ ایمن (رض) سے منسوب کیا ہے جنہیں حضور (ص) کی پرورش کا شرف بھی حاصل ہے۔ اور “پرورش“ کالفظ ان پر زیادہ دلالت کرتا ہے دوسرے یہکہ ام َ فضل نے ہجرت بھی فتح مکہ کے بعد فرمائی تھی اور جبکہ فتح مکہ 8ہجری میں ہوئی اس طرح 4  ہجری میں ان کی موجودگی حضرت امام  حسین (ع) کو پرورش کرنا بعید از قیاس ہے۔ واللہ عالم ۔
بہر حال وہ وقت آن پہونچا کہ 3 شعبان 4 ہجری کو دوسرے شہزادے حضرت امام حسین (ع)اس جہان ِ فانی میں، لا فانی اور لا ثانی ہونے کے لیئے تشریف لا ئے اور جس طرح پہلے صاحبزادے کی آمد پر خوشیاں منا ئی گئیں تھیں اسی طرح دوسرے صاحبزادے کی آمد پر بھی خو شیاں منا ئی گئیں ۔
حضور (ص)کو ان کی آمد کی جب اطلا ع دی گئی تو انہوں(ص) نے حسب سابق ان کی پیشانی کو بوسہ دیا اور ایک گوش ِ مبارک میں اذان اور دوسرے میں اقامت کہی اور پھر اپنی زبانِ مبا رک ان کے دہن مبارک میں دیدی جس کو وہ چوسنے لگے۔ اس کے سات دن کے بعد عقیقہ ہوا اور نام حسین رکھا گیا۔ جبکہ ان کا نام بھی کہتے ہیں کہ حضور (ص) نے حضرت ہارون کے دوسرے صاحبزادے کے نام پر شبیر رکھا تھا، لیکن ایک روایت کے مطابق حضرت جبر ئیل(ع) حضرت حسن(ع) کی پیدا ئش پرحضرت حسن(ع) اور حسین(ع) دونوں(ع) کے نام ایک کپڑے پر لکھے ہو ئے  تھے لیکر تشریف لا ئے تھے ۔ اگر اس کو مان لیا جا ئے تو ان کی پیدا ئش پر ہی ان کا نام حضور(ع) نے رکھدیا ہو گا ۔اس صورت میں نام رکھنے کے لیئے عقیقہ تک انتظار کی ضرورت نہیں تھی البتہ یہ ہو سکتا ہے کہ اعلانِ عام رواج کے مطابق عقیقہ پر فر مایا ہو جبکہ حضور(ع) نے دونوں کی پیدا ئش سے پہلے سوچا ہو کہ میں یہ دونوں نام اپنے دونوں نواسوں کے رکھو نگا ۔ واللہ عالم
 ان کی پیدا ئش کے بعدحضرت فاطمہ سلام اللہ علیہاکے ذمہ ایک کے بجا ئے دو بچوں کی پرورش ہوگئی تھی۔ لیکن ان کی عبادت اور ریاضت میں کوئی فرق نہیں آیا۔ اکثر اوقات لوگوں نے دیکھا اور سنا کہ دونوں صا حبزادے گود میں ہیں اور وہ چکی پیس رہیں اور اللہ سبحا نہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بھی جاری ہے۔ یہ دنیا کے لیئے مثال ہے کہ “فقرو بنون “کے ساتھ حمدو ثنا کیسے کی جاتی ہے؟ جبکہ قر آن میں الاد (بنون ) کو فتنہ کہا گیا ہے۔ لیکن یہ ہی الاد اگر صحیح طریقہ سے پروان چڑھائی جائے تو رحمت بن جاتی ہے ، جیسے کہ حسن (ع) اور حسین (ع) اور ان کی ہمشرہ حضرت زینب(س) تھیں۔ اس میں سبق ہے تمام مومنیں کے لیئے جو ان کی پیروی کرنا چا ہیں۔ جبکہ ہم نے بعض علماء کو یہ کہتے بھی سنا کہ دن منانے کے لیے ہوتے ہیں عمل کرنے کے لیئے نہیں؟                                




:دیگر مضامین
(19.05.2015) سیرتِ پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔روشنی حراسے(53)۔ از ۔۔۔ شمس جیلانی
(17.05.2015) وہ رات نبی صلی اللہ رب کے جب مہمان ہوئے۔۔۔از ۔۔۔ شمس جیلانی
(09.05.2015) سیرتِ پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔روشنی حراسے(52)۔ از ۔۔۔ شمس جیلانی
(02.05.2015) سیرتِ پاک حضور  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔روشنی حراسے (51)از ۔۔۔ شمس جیلانی
(30.04.2015) سیرتِ پاک حضور ۔۔۔روشنی حراسے (50)از ۔۔۔ شمس جیلانی
(18.04.2015) سیرتِ پاک حضور صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔روشنی حراسے(49)۔ ۔۔از ۔۔۔ شمس جیلانی
(14.04.2015) سیرتِ پاک حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔روشنی حرا سے(48)۔ از ۔۔۔ شمس جیلانی
(04.04.2015) سیرتِ پاک حضور  صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔روشنی حراسے(47)۔ از ۔۔۔ شمس جیلانی
(29.03.2015) سیرتِ پاک حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔۔روشنی حراسے(46)۔ از ۔۔۔ شمس جیلانی
(21.03.2015) سیرتِ پاک حضور صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ روشنی حراسے(45)۔ از ۔۔۔ شمس جیلانی
(07.03.2015) سیرتِ پاک حضور ۔۔۔روشنی حراسے(44)۔ از ۔۔۔ شمس جیلانی
(28.02.2015) سیرتِ پاک حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔روشنی حراسے (43) ۔۔۔ شمس جیلانی
(21.02.2015) سیرتِ پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔روشنی حراسے(42)۔ از ۔۔۔ شمس جیلانی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
شمس جیلانی۔وینکور  »
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں