14.10.2026, 10:11am , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

داعش فتوحات ، عراق اور شام کے سرحدی علاقوں میں دوبارہ منظم
23.05.2015, 10:21am , ہفتہ (GMT+1)

داعش نے عراق کے صوبائی دارالحکومت اور شام کے انتہائی اہم تاریخی شہر پر قبضہ حاصل کرکے خود کو عراق اور شام کے سرحدی علاقوں میں دوبارہ منظم کرنا شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے، جو آدھے شام پر قابض ہیں، دوبارہ سے اپنی طاقت کو جمع کرتے ہوئے دمشق اور بغداد کے درمیان قائم ہائی وے پر موجود شامی شہر الطناف میں بھی ’خلافت‘ نافذ کردی ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی علاقے کے ایک مختصر حصے کے علاوہ جو کردوں کے قبضے میں ہے، داعش نے شام اور عراق کے سرحدی علاقوں پر قبضہ مضبوط کرلیا ہے۔

داعش کے خلاف امریکی اور اس کے اتحادیوں کی فضائی طیاروں کی گزشتہ 8 ماہ سے جاری بمباری کے باوجود اس تنظیم کے جنگجو شام کے صوبے انبار کے دارالحکومت رمادی اور ایک قدیم تاریخی شہر پالمیرا پر قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ داعش کی اس بڑھتی ہوئی فتوحات کے باعث شام اور عراق کے لاکھوں شہریوں میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی ہے کہ شدت پسند تنظیم کے جنگجو شامی شہروں کے ساتھ بھی وہی سلوک نہ کرے جو انہوں نے عراقی شہر موسل اور نمرود کے تاریخی مقامات کا کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے مطابق رمادی کے علاقے سے رواں ماہ میں اب تک 55 ہزار شامی شہری ہجرت کرچکے ہیں۔

امریکی صدر باراک اوباما نے بھی داعش کی اس بڑھتی ہوئی فتوحات پر تشویش کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے امریکی اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے داعش کے خلاف جنگ میں شکست کے امکان کو مسترد کیا ہے۔

دوسری جانب فرانس کے صدر فرینکوئس ہولاندے نے کہا ہے کہ دنیا انتہاء پسندی کو روکنے میں اپنا کردار لازمی ادا کرے۔

شام میں موجود انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ شام اور عراق کے سرحد پر قائم پالمیرا کے شہر میں داعش نے 17 شامی حکومتی عہدیداروں اور حامیوں کو قتل کردیا ہے۔


:دیگر مضامین
(19.05.2015) قیصر نقوی صاحب کی خدمات کے اعتراف میں ریڈیو پاکستان ملتان کی تقریب
(18.05.2015) عشق رسول میں سرشار ام حبیبہ سے ایک ملاقات۔ صدف مرزا
(14.05.2015) منفرد اداکار علاﺅالدین 13 مئی 1983ءکولاہور میں وفات پاگئے تھے
(13.05.2015) نائجیریا میں لڑکیوں کا اغوا، مذہبی تعلیمات کے منافی ہے، مسلم رہنما
(10.05.2015) خیرپور میرس میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی روشنی کا مینار ہے
(08.05.2015) برطانیہ ، 650 نشستوں پر انتخابات ، 1020 خواتین سمیت 3971 امیدوار مد مقابل
(06.05.2015) جناب زینب نے اپنے زمانے کی عورتوں کے لئے تعلیم و تربیت کا ایک وسیع دسترخوان بچھا رکھا تھا
(05.05.2015) برطانیہ کے مسلکی ٹی وی ہر قسم کی زیادتی کے لیئے آزاد ہیں
(05.05.2015) باب العلم لیڈز میں جشن مولود کعبہ کی پرنور محفل منعقد ہوئی
(30.04.2015) کوپن ہیگن میں اقبال اکیڈمی سکینڈے نیویا کی یوم اقبال کی تقریب
(29.04.2015) کوپن ہیگن میں یوم اقبال کی مناسبت سے اقبال اکیڈمی سکینڈے نیویا کی کامیاب تقریب
(28.04.2015) ملت جعفریہ کے علم برادروں سے ایک  مظلوم کا استفسار
(22.04.2015) اولیں ناشرِ اعلانِ قیام پاکستان۔ مصطفیٰ علی ھمدانی کی برسی
(20.04.2015) فقیر راہ نشیں.غلام صابر صاحب سے صدف مرزا کی ایک ملاقات 
(17.04.2015) ایک ملاقات شاعرہ عذرا نازؔ سے ۔ فرخندہ رضوی (ریڈنگ ) انگلینڈ
(10.04.2015) صرف نمائش کے زمانوں میں نہیں ہوں۔ محترمہ  پروین شاہ 
(03.04.2015) ایسٹر کی کرسمس سے زیادہ اہمیت ۔ یہ تہوار مسیحی عقیدے کے گرد گھومتا ہے
(02.04.2015) ڈینش خواتین کی حق رائے دہی اور عمومی حقوق حاصل کرنے کی سعئی۔ صدف مرزا 
(28.03.2015) ڈنمارک کے عاشق اقبال غلام صابر نوے برس کی عمر میں بھی فعال اور متحرک
(26.03.2015) پاکستانی سفارتخانہ کوپن ہیگن ۔ یومِ پاکستان کی تقریب کی تصویری جھلکیاں



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں