15.10.2026, 01:53am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

معروف اداکار رنگیلا ایک عظیم اداکار، گلوکار، ہدایت کاراور مصنف تھے
25.05.2015, 01:01am , سوموار (GMT+1)

آج پاکستانی فلم انڈسٹری کے دورِ عروج کے لازوال کردارسعید خان المعروف ’’رنگیلا‘‘ کی دسویں برسی ہے۔

رنگیلا کی شخصیت اپنے اندرکئی پہلوسموئے ہوئے تھی وہ ایک عظیم اداکار، گلوکار، ہدایت کاراور مصنف تھے۔ انہوں نے فلم انڈسٹری پر ایسے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں کہ ان کے ذکر کے بغیر پاکستانی فلمی تاریخ ہمیشہ ادھوری رہے گی۔

ذاتی زندگی

رنگیلا کا اصل نام محمد سعید خان تھا۔ وہ یکم جنوری 1937ء کوضلع ننگرہار، افغانستان میں پیدا ہوئے۔ انہیں نوعمری سے ہی جسمانی ورزش کا بہت شوق تھا۔اس شوق کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو شاید باڈی بلڈر ہوتے۔

ذریعہ معاش کی خاطر انہوں نے مصوری سیکھی اورایک پینٹر کی حیثیت سے رزق کمانے کے لئے پہلے پشاور ہجرت کی لیکن یہاں زیادہ کامیابی ہاتھ نہ آتے دیکھ کر بالاخرلاہورکا رخ کیا جہاں قسمت نے ان کے ساتھ یاوری کی اور وہ پینٹر کی حیثیت سے فلمی سائن بورڈ تیار کرنے لگے۔

فنی زندگی

فلمی بورڈ بنانے کے ذوق و شوق نے جب جنون کی کیفیت اختیار کی تو رنگیلا نے فلموں میں بطور اداکار کام کرنے کی ٹھانی۔ یہ دور تھا 1958ء کا۔ اس سال رنگیلا نے بطور اداکار پنجابی فلم “جٹی” سے اداکاری کا آغاز کیا۔ یہ فلم ایم جے رانا نے ڈائریکٹ کی تھی فلم کا ریلیز ہونا تھا کہ ان کے پرستار بنتے چلے گئے اور فلم دیکھنے والوں کا سینما ہالوں پر رش لگ گیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ فلم “جٹی” راتو ں رات ہٹ ہوگئی۔

اداکار کی حیثیت سے خود کو منوانے کے بعد رنگیلا نے ہدایت کاری کے شعبے میں قدم رکھا اور پہلی فلم ’’دیا اور طوفان‘‘ کی ہدایت کاری کی کی۔ اس فلم نے بھی رنگیلا کی شہرت کو چار چاند لگائے۔ اس کے بعد انہوں نے بطور فلمساز بھی قسمت آزائی کا فیصلہ کیا اور’’رنگیلا پروڈکشنز‘‘ کے بینرتلے فلمسازی شروع کردی۔ انہوں نے کئی فلمیں پروڈیوس کیں جنہیں بہت پسند کیا گیا۔

 گیارہ ستمبر 1970ء کو ان کی فلم ’’رنگیلا ‘‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے مرکزی کردارادا کیا تھا۔ یکم اکتوبر 1971ء کوان کی ایک اور کامیاب ترین فلم ’’دل اوردنیا‘‘ ریلیز ہوئی جس میں رنگیلا کے علاوہ حبیب اورآسیہ بھی ساتھی اداکروں کے طور پر جلوہ گر ہوئے تھے۔

ایوارڈز اوراعزازات

رنگیلا نے دل اور دنیا، میری زندگی ہے نغمہ، رنگیلا، نوکر تے مالک، سونا چاندی، مس کولمبو، باغی قیدی اور فلم تین یکے تین چھکے جیسی کامیاب فلموں کے لئے بہترین اسکرین پلے رائٹر، بہترین کامیڈین، بہترین مصنف اور بہترین ڈائریکٹر کی حیثیت سے انیس سو ستر، اکہتر، بہتر، بیاسی، تراسی، چوراسی، چھیاسی اور انیس سو اکیانوے میں 9مرتبہ نگار ایوارڈ زحاصل کئے جو ان کی خدمات کا اعتراف تھا۔

رنگیلا کو 2004 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی بھی دیا گیا۔

رنگیلا کو گردوں، جگراورپھیپھڑوں کا عارضہ لاحق تھاجس کے علاج کے لئے انہیں کئی کئی مہینے اسپتال میں گزارنے پڑے۔ آخر کاروہ انہی امراض کے ہاتھوں آج ہی کے دن یعنی 24 مئی 2005ء کو لاہور میں 68 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ انہوں نے تین شادیاں کی تھیں۔ ان کی آٹھ بیٹیاں اور چھ بیٹے ہیں۔

:دیگر مضامین
(22.05.2015) پاکستان کی پہلی اینیمٹڈ فلم 3 بہادر کا ریڈ کارپٹ، نامور شخصیات کی شرکت
(22.05.2015)  ورن دھون نے فلم 'شدھی' میں سلمان خان کی جگہ لے لی
(19.05.2015) جاپان: ’میگلیو ٹرین‘ نے تیز رفتاری میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا
(12.05.2015) ہبل خلائی دوربین کے 25 سال، قدرت کی کاریگری کے نئے راز افشا
(30.04.2015)  دوپہر کے کھانے کے بعد ایک گھنٹہ نیند بچوں کی ذہنی قوت بڑھاتی ہے، تحقیق
(27.04.2015) تراسی سالہ نیپالی کی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی ریکارڈ کوشش ، مہم کا آغاز
(22.04.2015) کیا چکنائی سے بھرپور غذا سے بچوں کی علمی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں؟
(17.04.2015) خوراک میں لیموں کا استعمال کرنا بے حد سود مند ھوتا ھے
(07.04.2015) محققین نے دریافت کیا دودھ دماغ کے لیے بھی اچھا ہو سکتا ہے: تحقیق
(05.04.2015) اسٹرابیری ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے مفید قرار دی جاتی ہے
(03.04.2015) ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ’پروٹین انجکشن‘ ایک سنگ ِمیل ثابت ہو سکتا ہے
(02.04.2015) غذائی ما ہرین کے مطابق کیلا کھا کر بھی سر درد سے نجا ت حاصل کرنا ممکن ہے
(30.03.2015) بد لتا ھوا موسم اور چہرے کی حفاظت ‎رافعیہ گیلانی ۔ 
(19.03.2015) بھارتی فلم حیدر کو لندن کے فلمی میلے میں شامل کرلیا گیا
(13.03.2015) سگریٹ پیکٹس کے 80 فیصد حصے پرتصویری وارننگ شائع کرنا لازمی قرار
(11.03.2015) انگلینڈ میں ہوئی بیویوں کو کندھے پر اٹھا کر بھاگنے کی چیمپئن شپ
(07.03.2015) جلد کی خشکی اور حفاظت - از؛ سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(19.02.2015) ایبولا کے مریضوں میں پھر اضافہ ہورہا ہے، عالمی ادارۂ صحت
(17.02.2015) چین نے دنیا کے تیز ترین سپر کمپیوٹر کا اعزاز ا پنے نام کرلیا
(15.02.2015) ’تمباکو نوشی‘ امریکہ میں سالانہ پانچ لاکھ اموات کا سبب: رپورٹ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں