15.10.2026, 07:14pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

وکلاء پولیس تصادم میں قوت کا استعمال غیرضروری خطرے کی گھنٹی ہے
27.05.2015, 02:46pm , بدھ (GMT+1)

 پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن (ایچ آر سی پی) نے ڈسکہ میں پولیس کی فائرنگ سے دو وکلاء کی ہلاکت کی مذمت کی ہے ۔کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کی ہلاکت کے بجائے ان کے تحفظ کے لیے پولیس اپنی قوت کا استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے پولیس کے طریقہ کار کے گہرے تجزیے کا بھی مطالبہ کیا۔منگل کو جاری ہونے والے اس بیان میں کمیشن کا کہنا ہے کہ ’’پیر کو پولیس کے ہاتھوں ڈسکہ میں دو وکیلوں کی ہلاکت کو ایچ آر سی پی خطرے کی گھنٹی سمجھتی ہے۔‘‘

میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ڈسکہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) کے باہر احتجاج کرنے والے وکلاء کے ایک گروپ نے ٹی ایم اے کے عملے کے کچھ لوگوں پر حملہ کردیا، جس کی وجہ سے عملے نے تحفظ کے لیے پولیس طلب کرلی۔

پولیس کی مداخلت کا جو بھی جواز پیش کیا جائے، مہلک قوت کا استعمال غیرضروری اور بلاجواز تھا۔کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس بات کا تعین کرنے کے لیے ایک انکوائری تشکیل دی جائے کہ کیا پولیس کی جانب سے قوت کا استعمال ضروری اور مناسب تھا۔تاہم یہ پہلے موقع نہیں ہے کہ اس صوبے میں ریاست نے پولیس کو شہریوں کی ہلاکت کے لیے استعمال کیا ہو۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ یہ واقعات مکمل طور پولیس کے محکمے کی اندرونی عکاسی نہیں کرتے۔ناصرف یہ کہ معاشرے کے ایک متنوع حصے سے اس سلسلے میں مشاورت کی جائے، بلکہ اس معاملے پر بحث بھی کی جانی چاہیے اور لوگوں کے خدشات کو دور کرتے ہوئے اس مشق کے نتائج کو عوام کے سامنے بھی پیش کیا جانا چاہیے۔

کمیشن نے کہا کہ ہلاکتوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے اور شریک ملزموں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں۔ قتل کی ذمہ داری کا تعین کرنے اور ملزموں کو سزا دینے کے لیے ایک شفاف تحقیقات شروع کی جانی چاہیے۔پیر کے المناک واقعات کا ایک اور مایوس کن پہلو بہت سے شہروں میں وکلاء کا پُرتشدد احتجاج تھا۔

ایک لحاظ سے شہری حکومت سے یہ دریافت کرنے کا حق رکھتے ہیں کہ اس نے ہلاکتوں کے بعد صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیوں نہیں کیے۔
یچ آر سی پی نے کہا کہ وکلاء برادری کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ باشعور اور قانون کی حکمرانی کا سب سے زیادہ احترام کرنے والا خیال کیا جاتا ہے، انہیں ڈسکہ کی بدقسمت ہلاکتوں کے خلاف یا کسی دوسرے مقصد کے لیے احتجاج کے دوران پرامن رہنا چاہیے اور سرکاری یا نجی املاک کونقصان نہیں پہنچانا چاہیے تھا۔تشدد کا سہارا لینے سے ناصرف وہ لوگوں کی ہمدردیوں سے محروم ہوجاتے ہیں، بلکہ اس معاشرے میں ایک غلط مثال قائم ہوجاتی ہے، جو پہلے ہی بڑے پیمانے پر تشدد کی لپیٹ میں ہے۔


:دیگر مضامین
(25.05.2015) معاشرے اور گھرانے کےثقافتی روابط میں خواتین کاکردار ۔۔ از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم
(21.05.2015)  ولادتِ نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک ہو
(19.05.2015) بھارت کےوزیر اعظم نریندر مودی کا سفر ایک شخص کی غیر معمولی کہانی ہے
(15.05.2015) تصویر میں رنگ بھر کر زندگی میں خوشی کے رنگ بھریے
(13.05.2015) صومالیہ میں دو لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار۔ ہلاکتیں ہو سکتی ہیں
(10.05.2015) حضرت عبد القادر جیلانی علیہ رحمہ پر خصوصی تحریر ۔ شمس جیلانی
(06.05.2015) لندن میں سفیر عزا کے زیر اہتمام جشن ولادت امیرالمومنین علی علیہ السلام
(03.05.2015) لندن میں جشن ولادت امیرالمومنین علی علیہ السلام کا اہتمام 
(02.05.2015) تیرہ رجب نفس رسول، باب العلم امیرالمومنین علی علیہ السلام کی ولادت ہے
(01.05.2015) باب العلم لیڈز میں جشن مولود کعبہ کی پرنور محفل
(29.04.2015) عالمی اخبار کے مدیراعلیٰ صفدر ھمدانی کی ڈنمارک  کے کامیاب دورے کے بعد لندن واپسی
(27.04.2015) ٹی وی لنک ، سہارا ریڈیو ، لٹریچر اینڈ کلچر انٹرنیشنل کی انتہائی کامیاب تقریب
(26.04.2015) ‎ٹی وی لنک ، سہارا ریڈیو ، لٹریچر اینڈ کلچر انٹرنیشنل کی مشترکہ تقریب آج اتوار کو
(24.04.2015) شاعر محقق،استاد،دانشور اور عالمی اخبار کے مدیراعلیٰ صفدر ھمدانی ڈنمارک میں
(22.04.2015) اقبال اکادمی اسکینڈینیویا کے تحت ہفتہ 25 اپریل کو ایک منفرد فکری تقریب
(22.04.2015) مفکر پاکستان اور فلسفی شاعرعلامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا یوم وفات اکیس اپریل
(17.04.2015) اراکین پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشوارے..جویریہ صدیق
(10.04.2015) لاہور ریڈیو کا یاد باغ یادوں کا شہر ہے ۔از۔ عصمت طاہرہ
(04.04.2015) پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو
(01.04.2015) اپریل فول کے آغاز کی حکایت بہت ہی مضحکہ خیز اور دلچسپ ہے۔از۔افضل ضیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں